انجمن حامئی مسلمین بھٹکل ۔جشنِ صد سالہ کی تیاریاں زوروں پر۔3جنوری سے تقریبات کا آغاز ۔5جنوری کو ہوگا وزیراعلیٰ کمار سوامی کے ہاتھوں افتتاح

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd January 2019, 2:29 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 2؍جنوری(ایس او نیوز)بھٹکل اور اطراف کے عام لوگوں کی تعلیمی ضرورت کو پوراکرنے کی نیت سے1919 ؁ء میں قائم کیاگیا تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل اب اپنے صد سالہ جشن کی تقریبات کا آغاز 3جنوری کو دوپہر میں ایک شاندار اور باوقار جلوس کی شکل میں کرنے جارہا ہے۔

گزشتہ ایک صدی سے علاقے کے عوام کی تعلیمی ضرورت پورا کرنے کے حوالے سے ان کی معاشی ترقی اور سیاسی بیداری کا سبب بننے والے اس مرکزی تعلیمی ادارے کی’ صدی تقریبات‘مختلف عنوانات کے تحت پورے سال چلیں گی۔انجمن کی تاریخ کا اجمالی جائزہ یہ بتاتا ہے کہ سماج میں تعلیم کو عام کرنے کے جذبے کے تحت جناب ایف اے حسن، ایم ایم صدیق اور آئی ایچ صدیق جیسے محسنین قوم نے اپنے ہم خیال احباب کے ساتھ مل کر اس ادارے کی بنیادرکھی تھی۔

صدسالہ جشن سے متعلق جانکاری دینے کے لئے منعقدہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو کا کہنا ہے کہ پرائمری اسکولی تعلیم سے شروع کیا جانے والا یہ ادارہ اب نرسری سے لے کرآرٹس ،سائنس اور کامرس کے علاوہ انجیئرنگ ٹیکنالوجی ،بزنس مینجمنٹ اور ٹیچرس ٹریننگ جیسے اعلیٰ شعبہ جات میں تعلیمی سہولیات فراہم کررہا ہے۔اوریہاں سے فارغ ہونے والے افراد مختلف ممالک میں مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔یہ اس ادارے کے لئے قابل رشک بات ہے۔ 

انجمن کے جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل نے بتایا کہ 1919سے2019تک اپنے سو سال پورے کرنے پر ادارے کا جو جشن منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں سال بھر مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ ان تقریبات میں طلبہ کو اقدار پر مبنی تعلیم فراہم کرنے کے سلسلے میں عوام اور ماہرین سے رائے مشورے حاصل کیے جائیں گے۔ مفید اور معیاری تعلیم کی اہمیت کے تعلق سے بیداری لائی جائے گی۔ادارے کے انتظامی امور میں قابل ستائش خدمات انجام دینے والے اراکین، عملہ اور رینک حاصل کرنے والے طلبہ کی تہنیت کی جائے گی۔

صد سالہ تقریبات کمیٹی کے کنوینرجناب ایم جے عبدالرقیب نے بتایا کہ سال بھر میں جو پروگرام ہونگے اس میں خصوصی سیمینارس، تربیتی کارگاہ، نمائش، کھیل کود کے مقابلے اور دیگر تہذیبی و ثقافتی مجالس شامل رہیں گی۔

صد سالہ جشن کی میڈیا کمیٹی کے کنویرنر جناب محسن شاہبندری نے بتایا کہ تقریبات کا آغاز 3جنوری کی دوپہر کو انجمن آبادسے نکلنے والے جلوس سے ہوگا ۔ جو سلطانی محلہ، چوک بازار، محمد علی روڈ اور مین روڈ سے ہوتاہوا انجمن گراؤنڈ میں اختتام پزیر ہوگا۔5جنوری کو وزیراعلیٰ کرناٹکا کمارسوامی کی تشریف آوری ہوگی ۔ صبح نو بجے وزیر اعلیٰ جشن صد سالہ کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم کے صدر حضرت مولانا غلام محمد وستانوی بطور مہمان شریک اجلاس ہونگے۔اس کے علاوہ ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے، وزیر جناب یوٹی قادر ، جناب ضمیر احمد خان، رکن اسمبلی سنیل نائک، وشویشورا ہیگڈے کاگیری، کانگریسی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا بھی مہمانان میں شامل رہیں گے، جبکہ اس اجلاس کی صدارت جناب عبدالرحیم جوکاکو، صدر انجمن کریں گے۔

5جنوری کی شب میں 8.30بجے کالج کے طلبہ ثقافتی پروگرام پیش کریں گے۔ اور 6جنوری کو صبح ۹ بجے سے صرف خواتین کے لئے مخصوص پروگرام منعقد کیا جائے گا۔اس پروگرام میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی رکن فاطمہ مظفر، ڈاکٹر سویتا کامتھ، نسرین زہیر مہمانان خصوصی ہونگے۔انجمن گرلز ہائی اسکول کی فاونڈر ٹیچر محترمہ رابعہ عثمان حسن جوباپو اس اجلاس کی صدارت فرمائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...