محمد شامی کی ہیٹ ٹرک، ہندوستان کی عالمی کپ میں 50 ویں جیت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd June 2019, 1:01 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ساؤتھمپٹن،23؍جون (ایس او نیوز؍یو این آئی) محمد شامی کی زبردست ہیٹ ٹرک اور جسپريت بمراه، يجویندر چہل اور ہاردک پانڈیا کی بہترین کارکردگی سے ہندوستان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے افغانستان کو سانسیں روک دینے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں ہفتہ کے روز 11 رنوں سے شکست دے دی۔ ہندوستان کی ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ 50 ویں جیت ہے۔

ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے اترنے والے محمد شامی نے ٹیم کی امیدوں پر کھرا اترتے ہوئے ہندوستان کو اپنے طور پر جیت دلائی جبکہ ایک وقت یہ جیت مشکل دکھائی دے رہی تھی۔ شامی نے 50 ویں اوور میں تیسری، چوتھی اور پانچویں گیند پر وکٹ لے کر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ شامی نے 40 رن دے کر چار وکٹ لئے جبکہ ایک اوور میں دو وکٹ نکال کر ہندوستان کی واپسی کرانے والے جسپريت بمراه پلیئر آف دی میچ بنے۔

ہندوستان نے 50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 224 رن بنائے جبکہ افغانستان کی پوری ٹیم محمد شامی کے قہر سے 49.5 اوور میں 213 رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔ شامی اس طرح ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے ہندوستانی بولر بن گئے۔ ہیٹ ٹرک لینے والے پہلے ہندوستانی بولر چیتن شرما تھے۔

افغانستان کو آخری اوور میں جیت کے لئے 16 رن چاہئے تھے۔ محمد نبی نے آخری اوور میں شامی کی پہلی گیند پر چوکا لگایا اور اس کے ساتھ ہی ورلڈ کپ میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔ لیکن تیسری گیند پر نبی کا کیچ پانڈیا نے لپکا اور میچ ہندوستان کے ہاتھوں میں آ گیا۔ شامی نے اگلی دو گیندوں پر آفتاب عالم اور مجیب الرحمن کو آؤٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اور جیت ہندوستان کی جھولی میں ڈال دی۔

ہندوستان کی پانچ میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے اور وہ 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف افغانستان کو مسلسل چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شامی کے چار وکٹ کے علاوہ بمراه نے 39 رن پر دو وکٹ، چہل نے 36 رن پر دو وکٹ اور پانڈیا نے 51 رن پر دو وکٹ لئے۔

افغانستان نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 20 رنوں کے اسکور پر اپنا پہلا وکٹ گنوایا۔ ورلڈ کپ میں پہلی بار کھیلنے اترنے والے محمد شامی نے حضرت اللہ زازئی کو بولڈ کر دیا، جو 10 رن ہی بنا سکے۔ کپتان گلبدين نائب اور رحمت شاہ نے دوسرے وکٹ کے لئے 44 رن کی ساجھےداری کی۔ ہاردک پانڈیا نے 17 ویں اوور میں گلبدین نائب کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ نایب نے 42 گیندوں پر 27 رن بنائے۔

رحمت نے حشمت اللہ شاهدي کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 42 رن کی ساجھےداری کی لیکن جسپريت بمراه نے 29 ویں اوور میں رحمت اور شاهدي کے وکٹ نکال کر ہندوستان کو مقابلے میں واپس لا دیا۔ رحمت نے 36 اور شاهدي نے 21 رن بنائے۔ لیگ اسپنر يجویندر چہل نے اصغر افغان کو بولڈ کر کے ہندوستان کو پانچویں کامیابی دلائی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...