مفرور ملزم ایم ڈی مُرلی 2008کے بعد ہونے والے بم دھماکوں اور قتل کااصل سرغنہ۔ مہاراشٹرا اے ٹی ایس کا خلاصہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd May 2019, 5:45 PM | ملکی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

ممبئی 3/مئی (ایس او نیوز) مہاراشٹرا اینٹی ٹیرورازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کا کہنا ہے کہ سن  2008 کے بعد ہونے والے بہت سارے بم دھماکوں اور پنسارے، دابولکر، کلبرگی اور گوری لنکیش جیسے ادیبوں اور دانشوروں کے قتل کا سرغنہ اورنگ آباد کا رہنے والا مفرور ملزم ایم ڈی مُرلی ہے۔

معروف انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس نے  مہاراشٹرا اے ٹی ایس کے حوالےسے رپورٹ دی ہے کہ  بم دھماکوں اور قتل کے اصل ملزم کے طور پر مُرلی کا نام اس وقت سامنے آیا جب اگست 2018میں اے ٹی ایس نے ممبئی کے نالاسوپارا میں سناتن سنستھاسے تعلق رکھنے والے وئیبھو راوت کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور وہاں سے ہتھیار اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔اس معاملے کی تحقیقات کے دوران سناتن سنستھا کے حامی شرد کالسکر، سدھنوا گندھالیکر، شری کانت پنگاریکر اور اویناش پوار کا کردار سامنے آیا اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ان ملزمین کے ٹھکانوں سے بھی ہتھیار ضبط کیے گئے۔

 اے ٹی ایس کا کہنا ہے کہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث اس ٹیم کا پرد ہ فاش کرنے کے دوران اسے پتہ چلاکہ گرفتار کیے گئے کچھ ملزمین پونے میں دابولکر، کولھاپور میں پنسارے، دھارواڑ میں کلبرگی اور بنگلورو میں گوری لنکیش کے قتل میں شامل رہے ہیں۔ان سے سختی کے ساتھ تفتیش کے دوران پانچ ملزمین نے ایم ڈی مُرلی کے بارے میں بتایا کہ وہی ان دہشت گردانہ حملوں کا اصل سرغنہ ہے،اور وہ امول کالے کے ذریعے انہیں ہدایات اور پیغامات پہنچایا کرتاتھا۔ملزم امول کالے کوکرناٹکاکی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے بعد میں گوری لنکیش قتل کے سلسلے میں گرفتار کرلیا۔ 

 پھر جب مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے دوبارہ ان پانچ ملزمان کوتحقیقات کے لئے مزید20دنوں تک اپنی تحویل میں لیا تو ان ملزمین نے بتایاکہ مفرور ملزم ایم ڈی مُرلی ان کے ساتھ باقاعدہ تسلسل سے میٹنگس کیا کرتاتھا۔اور 2008کے بعد ہونے والے بہت سے بم دھماکوں کے پیچھے اس کا ہی دماغ کارفرما تھا۔ اس نے شہروں اور مختلف اہم مقامات پر بڑھتے ہوئے سی سی کیمروں کے پیش نظر اپنے ساتھیوں کو ہدایت دے رکھی تھی کہ وارداتیں انجام دیتے وقت وہ اپنے سر پر ٹوپی پہن لیا کریں اور آنکھوں پر سیا ہ چشمے لگایا کریں۔اے ٹی ایس ٹیم کے بیان کے مطابق ملزمین نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ان کے گروپ نے سال 2017میں پونے میں ہونے والی ’سَن بَرن‘ نامی الیکٹرانک رقص و موسیقی کے جشن میں بم دھماکے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، کیونکہ وہ اسے ہندو تہذیب کے خلاف تصور کرتے تھے۔

 گرفتار شدہ ملزمین کے بیانات کے پس منظر میں اے ٹی ایس نے مُرلی کو گرفتار کرنے کی کوشش شروع کی، لیکن وہ جو بھی موبائل فون استعمال کرتا ہے وہ نمبرز کسی اور نام سے رجسٹر ڈ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اس کی موجودگی کا پتہ لگانا مشکل ہورہا ہے۔چونکہ ملزمین نے اس کے ساتھ اورنگ آباد میں ملاقاتیں کرنے کی بات کہی ہے اس لئے اے ٹی ایس نے اورنگ آباد میں مُرلی کو ڈھونڈ نکالنے کی کوشش کی، مگر کسی قسم کا ٹھوس ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے وہاں بھی ناکامی ہوئی۔اے ٹی ایس ٹیم کا کہنا ہے کہ مُرلی کی تصویراب اس کے ہاتھ لگ گئی ہے اور وہ اس کی گرفتاری کے لئے مزیدکچھ اہم ثبوت اور معلومات اکٹھا کرنے میں مصروف ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...