فرضی نوکری کی پیشکش کے جھانسے میں آکر متحدہ عرب امارات میں پھنسے 9ہندوستانی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st July 2019, 11:01 PM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

دبئی،21/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی نوکری کی پیشکش کے جھانسے میں آنے کے بعد نو ہندوستانی متحدہ عرب امارات میں پھنس گئے ہیں۔خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق کیرالہ کے یہ تمام لوگ امام العین اور عجمان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ان کا دعوی ہے کہ وہ وہاٹس ایپ کے ذریعے شفیق نامی ایجنٹ سے ملے تھے اور انہوں نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے ویزا کے لئے 70000 روپے ادا کیا۔یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ماہ قبل دبئی میں ہندوستانی قونصل خانے نے نوکری کے خواہشمند لوگوں کو متحدہ عرب امارات میں کام دلانے کے فرضی اشتہارو سے دور رہنے کا اعلان کیا تھا۔قونصل خانے نے کہاکہ نوکری حاصل کرنے کے لیے خواہش مند لوگ کام کی ایسی فرضی پیشکش کے جال میں نہیں پھسے اور وہ اس سلسلے میں قونصل خانے سے وضاحت کر سکتے ہیں۔ ان نو میں ایک اور کیرل کے ملپپرم کے باشندے فاضل نے کہاکہ کیرل میں ایک وہاٹس ایپ پیغام شیئر کیا جا رہا تھا کہ 15 دن کے اندر متحدہ عرب امارات میں نوکری پائیں اور مجھے بھی یہ فارورڈ میسج ملا،میں نے سوچا کہ یہ درست ہوگا اور کیونکہ بہت سے لوگ دلچسپی لے رہے تھے۔ اس نے کہا کہ اس نے ایجنٹ سے بات چیت کی تھی جس نے اسے ایک سپر مارکیٹ میں نوکری دلانے کا وعدہ کیا۔اس نے کہاکہ اس نے (ایجنٹ نے) مجھ سے کہا کہ مجھے 22496 روپے کی تنخواہ ملے گی اور مفت کھانا پینا ملے گا،میں مشکل دور سے گزر رہا تھا اور میں نے سوچا کہ یہ میرے لئے اچھی شروعات ہوگی۔ فاضل نے بتایا کہ اس نے جانے کے واسطے رقم جمع کرنے کی اپنی ماں کے زیورات گروی رکھ دئے لیکن اسے نوکری نہیں ملی۔ان کے مطابق جب یہ لوگ 15 جولائی کو ابو ظہبی پہنچے تب انہوں نے احساس ہوا کہ وہ ٹھگے گئے ہیں۔ان نو میں سے ایک دوسرے اور کیرالہ کے کوجھکوڑ کے رہائشی محمد رفیق نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر ہمیں سمیر نامی ایک مقامی ایجنٹ ملا جس نے ہم میں سے چار کو عجمان اور پانچ کو امام العین لے گیا،جب ہم نے اس سے کام کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ سپر مارکیٹ کا افسر جیل میں ہے اور ایسے میں انہیں ہمارے لیے نئی ملازمت ڈھوڈھنی ہوگی۔ابو ظہبی میں ہندوستانی سفارت خانے آگے یہ معاملہ آیا ہے اور اس نے ان لوگوں کو واپس بھیجنے میں مددکی پیشکش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...