کورونا سے اُڈپی میں مرنے والوں کی تعداد ہوگئی 6؛ بھٹکل میں بھی ایک شخص کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th July 2020, 5:59 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 16 جولائی (ایس او نیوز) جمعرات کو اُڈپی میں مزید ایک شخص کی کورونا سے موت واقع ہونے کے بعد ضلع میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی ہے۔ اسی طرح بدھ کی شب کو بھٹکل میں بھی ایک شخص کی موت واقع ہونے کی خبر  موصول ہوئی ہے جس کی رپورٹ آج جمعرات کو کورونا پوزیٹیو آنے کی اطلاع ملی ہے۔اس طرح بھٹکل میں بھی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی ہے۔

اُڈپی سے  ملی اطلاع کے مطابق 49 سالہ شخص اجّرکڈ سرکاری اسپتال میں ذیابطیس اور دیگر  امراض   کی وجہ سے داخل ہوا تھا، کورونا رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد اسے بدھ کی شب کو اُڈپی کوویڈ اسپتال شفٹ کیا گیا تھا، مگر آج جمعرات کو اُس نے دم توڑ دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کی موت کوروناکی وجہ سے ہوئی ہے لیکن اُڈپی کے  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر  سُدھیرچندرا نے  کورونا سے موت ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے اور اسپتال سے تفصیلی رپورٹ موصول ہونے کے منتظر ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بھٹکل سرکاری اسپتال میں بھی گردے کی شکایت کو لے کر ایک 65 شخص کی موت واقع  ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیالیسس کرنے کی غرض سے وہ سرکاری اسپتال پہنچے تھے  مگر رات کوہی   ان کے  انتقال  کی خبر ملی ہے، بتایا گیا ہے کہ آج صبح   ان  کی بھی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے۔اس شخص کی   موت کے ساتھ ہی بھٹکل سرکاری اسپتال کے ڈیالیسس سینٹر  میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دو ہوگئی ہے۔ خبر ملی ہے کہ متعلقہ سینٹر سے   ڈیالیسس کرنے والی مزید دو خواتین کی  رپورٹ بھی پوزیٹو آئی ہے (خبر کی تصدیق ہونی باقی ہے)  ۔

یاد رہے کہ گذشتہ 7 جولائی سے  اب تک  کورونا پوزیٹیو رپورٹ کے ساتھ مرنے والے بھٹکل کے لوگوں  کی تعداد بڑھ کر  چھ ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...