امسال ساحلی علاقے میں برسات کی قلت کا نتیجہ ؛ منگلورو تعلقہ کو 'قحط زدہ' قرار دیا گیا 

Source: S.O. News Service | Published on 26th August 2023, 1:24 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو، 26 / اگست (ایس او نیوز) ہر سال زبردست بارش ہونے والے ساحلی علاقے میں امسال بارش کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ریاست کے 113 تعلقہ جات کو 'قحط زدہ' گیا ہے جس میں جنوبی کینرا کا منگلورو تعلقہ بھی شامل ہے ۔

    کرناٹکا اسٹیٹ نیچرل ڈسیاسٹر کے انچارج سینٹر نے یکم جون سے 19 اگست کے درمیان ریاست میں ہوئی برسات کی پیمائش کے پس منظر میں یہ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں ۔ 

    جنوبی کینرا کے منگلورو تعلقہ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس عرصہ میں جتنی بارش ہونی چاہیے تھی اس میں تقریباً 20  فیصدکمی ہوئی ہے ۔ حالانکہ جنوبی کینرا کے دیگر تعلقہ جات میں بھی برسات کی قلت دیکھی گئی ہے مگر منگلورو تعلقہ میں تین ہفتوں سے زیادہ سوکھے موسم ، رطوبت کی کمی ، زیر زمین پانی کی سطح، ڈیمس کے اندر پانی بہانے والی ندیوں میں پانی کی کمی وغیرہ دیکھتے ہوئے اسے 'قحط زدہ' تعلقہ قرار دیا گیا ہے ۔ 

    معلوم ہوا ہے کہ اس وقت جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع کے 8 تعلقہ جات برسات کی کمی سے متاثر ہوئے ہیں ۔ سب سے زیادہ بارش کی قلت بیلتنگڈی (40 %) اورسولیا (39%)  اور سب سے کم کنداپور (8%) اور کاپو(9%) تعلقہ جات میں دیکھی گئی ہے ۔ 

    خیال رہے کہ چھ سال قبل بھی منگلورو اور بنٹوال تعلقہ جات کو ریاست کے 160 'قحط زدہ' علاقوں میں شامل کیا گیا تھا ۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ منگلورو میں ہر سال اوسطاً 310 ملی میٹر اور بنٹوال میں 337 ملی میٹر برسات ہوتی ہے ، لیکن اس مرتبہ منگلورو میں 75 ملی میٹر اور بنٹوال میں 91 ملی میٹر برسات ہوئی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...