Wed, 23 Jul 2025 18:04:11
ریاست کرناٹک میں ذات پر مبنی سماجی و تعلیمی مردم شماری کی باقاعدہ تیاری کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کی صدارت میں پیر کو ودھان سودھا میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں اس حساس اور اہم سروے کے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کرتے ہوئے کئی اہم فیصلے لیے گئے۔
View more
Wed, 23 Jul 2025 17:59:21
ریاست کرناٹک کو منشیات سے پاک بنانے کے مقصد سے ریاستی حکومت نے ریاست گیر سطح پر سخت کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس تعلق سے چیف سکریٹری ڈاکٹر شالینی رجنیش نے تمام اضلاع کے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے زمینی سطح پر مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ہر پولیس تھانے کو ‘میپ-ڈرگس’ ایپ استعمال کرنے کی مکمل تربیت دی جائے۔
View more
Tue, 22 Jul 2025 18:55:13
کرناٹک میں جون اور جولائی کے دوران نافذ سالانہ مانسون ماہی گیری پابندی کے باعث ریاست میں مچھلی کی مانگ پوری کرنے کے لیے بڑی مقدار میں مچھلی تمل ناڈو، آندھرا پردیش، کیرالہ، گجرات اور اوڈیشہ سے منگوائی جا رہی ہے۔
View more
Tue, 22 Jul 2025 18:10:58
کرناٹک حکومت نے ریاست میں زرعی ترقی اور کسانوں کو توانائی کے معاملے میں خود کفیل بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے "کُسُم-بی" اسکیم کے تحت 40 ہزار شمسی پمپ سیٹس کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ پیر کو وزیر اعلیٰ سدارامیا کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، جس میں اسکیم کی پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔
View more
Tue, 22 Jul 2025 18:04:06
ضلع ٹمکور وکے کورٹگیرے تعلقہ میں منگل کی دوپہر ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں کھاد سے بھری ایک تیز رفتار لاری بریک فیل ہونے کے بعد سڑک کنارے واقع ایک بیکری سے ٹکرا گئی۔ اس بھیانک حادثے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
View more
Tue, 22 Jul 2025 11:45:18
بار اینڈ بنچ کی ایک رپورٹ کے مطابق آج ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سوال کیاکہ ’’انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو ’’سیاسی لڑائیوں‘‘ کیلئے کیوں استعمال کیا جا رہا ہے؟
View more
Tue, 22 Jul 2025 11:27:06
بی جے پی کے سینئر رہنما اور کرناٹک کے ایم ایل اے پربھو چوہان کے بیٹے پرتیک چوہان پر ایک نوجوان لڑکی نے شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ متاثرہ لڑکی نے بیدر پریس کلب میں پریس کانفرنس کر کے میڈیا کے سامنے فریاد کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے اور اپنی جان کے تحفظ کے لیے پولیس سے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
View more
Mon, 21 Jul 2025 19:36:06
کلبرگی کے سراف بازار میں 11 جولائی کو ایک جیولری شاپ میں ہوئی کروڑوں روپے کی ڈکیتی کے معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس نے بین ریاستی سطح کے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 2.865 کلو سونا اور 4.80 لاکھ روپے نقد رقم برآمد کی ہے۔
View more
Mon, 21 Jul 2025 17:57:45
ریاست کرناٹک میں وی آئی پی قافلوں کے دوران سائرن کے غیر ضروری اور بےجا استعمال پر اب مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل ڈاکٹر ایم اے سلیم نے تمام پولیس افسران کو سخت ہدایات جاری کی ہیں، جن میں سائرن کے اصول و ضوابط پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy