Wed, 28 Nov 2018 18:50:45
کرتارپورکاریڈورموضوع پرمثبت رویہ اپنانے کے بعد بھی ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کو لے کراپنے رخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ وزیرخارجہ سشما سوراج نے پھردوہرایا کہ دہشت گردی اوربات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
View more
Wed, 28 Nov 2018 18:36:07
ہرین پانڈیا قتل معاملے میں ۱۲؍ مسلم نوجوانوں کو قتل کرنے کے الزامات سے باعزت بری کرنے والے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سی بی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل اپیل پرآج سماعت عمل میں آئی جس کے دوران یونین آف انڈیا اور سی بی آئی نمائندگی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف انڈیا تشار مہتا نے بحث شروع کی جو آج نا مکمل رہی، کل عدالت پھر سے بحث کی سماعت کریگی، استغاثہ کی بحث کے بعد جمعیۃ علماء کے وکلاء بحث کا جو
View more
Wed, 28 Nov 2018 17:56:16
مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سمیت کئی مقامات پر ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے پولنگ دیر سے شروع ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریاست کے ضلع ستنا سے اب تک ای وی ایم مشینوں کے خراب ہونے کی سب سے زیادہ اطلاعات مل رہی ہیں۔ وہیں ضلع بھنڈ میں ایک پولنگ مرکز کی ای وی ایم مشین خراب ہونے سے ممبر اسمبلی نریندر سنگھ کشواہا کو بغیر ووٹنگ کے لوٹنا پڑا۔
View more
Wed, 28 Nov 2018 17:13:51
ایودھیا معاملے کی سماعت میں تاخیرکولے کر وزیراعظم نریندر مودی کے متنازع بیان کے بعد اب راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے سنئیر رکن کی جانب سے متنازع بیان سامنے آیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے جج پر تنقید کی گئی ہے۔
View more
Wed, 28 Nov 2018 17:02:07
شیلٹر ہوم کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ایک بار پھر بہار حکومت کو پھٹکار لگائی ہے۔ سپریم کورٹ نے بہار حکومت سے پوچھا ہے کہ آپ بتائیں کیا باقی بچے شیلٹرہوم کے معاملہ کو سی بی آئی کو ٹرانسفر کیا جائے یا نہیں؟ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے بہار کے سبھی 17 شیلٹرہوم کی جانچ سی بی آئی کو ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
View more
Wed, 28 Nov 2018 15:56:55
جمعیۃ علماء ہند نے ہندوستانی نوجوانوں کی بہتر صحت ، ذہنی نشوونما اور اپنی حفاظت کے ہنر سکھانے کے لئے اسکائوٹ گائڈ پروگرام کا گزشتہ دنوں آغاز کیا تھا،
View more
Wed, 28 Nov 2018 12:20:42
کشمیر کے بڈگام میں سکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان بدھ کی صبح سے ہی انکاؤنٹر جاری ہے۔ ابھی تک خبر کے مطابق ہندستانی سکیورٹی اہلکاروں نے دو جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ تین جوان شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی جوانوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ ہندستانی سکیورٹی فورسز نے ابھی بھی علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور جنگجوؤں سے تصادم جاری ہے۔
View more
Wed, 28 Nov 2018 11:46:31
ممبئی کی ہندی فلم انڈسٹری میں فلموں کیلئے 1980اور 1990کے عشرے میں بہترین نغمے پیش کرنے والے گلوکار محمد عزیز کا ایک نجی اسپتال میں 64سال کی عمر میں انتقال ہواگیا۔
View more
Wed, 28 Nov 2018 11:19:17
مدھیہ پردیش کی 230 اور میزورم کی 40 اسمبلی سیٹوں کے لئے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ میزروم میں جہاں سبھی 40 سیٹوں، وہیں مدھیہ پردیش میں فی الحال بالاگھاٹ ضلع کی 3 سیٹوں پر صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی جو شام 3 بجے تک چلے گی۔ وہیں، مدھیہ پردیش میں باقی 227 سیٹوں پر ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک چلے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy