Mon, 30 Sep 2019 17:08:08
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں الحرمین تیزرفتار ریل کے اسٹیشن پر اتوار کے روز آگ بھڑک اٹھی ہے اور محکمہ شہری دفاع کا عملہ اس آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے۔سعودی عرب کی نظامتِ عامہ برائے شہری دفاع نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر اس آتش زدگی کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اس واقعے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں
View more
Thu, 26 Sep 2019 18:20:51
صدر ٹرمپ نے یوکرین کے صدر پر زور دیا تھا کہ وہ امریکی اٹارنی جنرل اور ٹرمپ کے ذاتی وکیل سے مل کر ان کے سیاسی حریف اور سابق نائب صدر جو بائیڈن سے متعلق تحقیقات کریں۔ یہ بات اس انتہائی اہم ٹیلی فون کال میں بتائی گئی ہے، جس کا خلاصہ بدھ کو ٹرمپ انتظامیہ نے جاری کیا ہے۔آدھے گھنٹے کی یہ ٹیلی فون کال جولائی میں کی گئی، جس کے تفصیلی سرکاری متن میں ’التجا، وعدے اور خوشامد کے امتزاج‘کا دلچسپ تبادلہ سامنے آ
View more
Thu, 26 Sep 2019 18:14:43
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ نفرت انگیز مواد اسلام کے ساتھ بڑھتی ہوئی دشمنی کا سب سے عام ذریعہ ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ کے شہر نیورک میں موجود صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی اور پاکستان کی مشترکہ میزبانی میں نفرت انگیز مواد کے زیر عنوان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا میں ہر روز اور ہر وقت نفرت انگیز مواد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
View more
Thu, 26 Sep 2019 17:57:53
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمّد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی اخلاقی ذمّہ داری قبول کرتے ہیں کیوں کے وہ اُن کے دورِ حکومت میں قتل ہوئے ہیں۔سعودی ولی عہد نے یہ اقرار امریکی نشریاتی ادارے ’پبلک براڈ کاسٹنگ سروس‘ کی ایک دستاویزی فلم میں کیا ہے۔یہ دستاویزی فلم یکم اکتوبر کو جمال خشوگی کے قتل کی پہلی برسی کے موقع پر پیش کی جا رہی ہے جس کا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔
View more
Thu, 13 Dec 2018 10:12:19
ملک کے معروف عالم دین وممبرپارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی کی رحلت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے آج بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کشن گنج پہنچے اور ان سے ملاقات کرکے مرحوم کی وفات پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیااور مولانا کی روح کے سکون کے لئے دعاء کی۔
View more
Tue, 11 Dec 2018 12:22:36
کرناٹک کے ساحل میں واقع شھر بھٹکل اپنی نوعیت کے اعتبار ایک امتیازی شان رکھتا ہے اسکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں کے علماء کرام مختلف میدانوں اپنی نوعیت سے دعوتی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ کل رات فکر وخبر ان لائن نے اپنے چوتھے ویب سائٹ نوائطی زبان میں اجرا کیا ۔ جس میں شھر بھٹکل کے قاضی صاحبان اور عمائدین شھر اور بنگلور کے مولانا شاکر اللہ صاحب رشادی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
View more
Tue, 04 Dec 2018 10:09:03
) سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس کورین جوسف نے سابق چیف جسٹس دیپک مشرا کے تعلق سے جو بیان دیا ہے، اُس پر کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی سے وضاحت طلب کی ہے اور کہا ہے کہ جسٹس کورین جوسف نے سپریم کورٹ کے کام کاج کے سلسلے میں جو انکشاف کیا ہے وہ جمہوریت کے لئے انتہائی سنگین ہے ۔
View more
Sun, 02 Dec 2018 08:24:30
ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے منعقد کی گئی ’شنکھناد دھرم سبھا‘ میں صرف ایک نکاتی ایجنڈے کے تحت ایک فرقہ اور دارالعلوم دیوبند کو نشانہ بنایا گیاہے ، وشو ہندو پریشد کے قومی سکریٹری سریندر جین نے رام مندر کی تعمیر ہونے تک لڑائی جاری رکھنے کی اپیل کی اور انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر مندر کے لئے پارلیمنٹ میں بل پاس نہیں ہو اتھا دوبارہ ’بھارت چھوڑو تحریک‘ شروع کی جائیگی اور رام مخالفین کو چن چن کر ب
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy