ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    آب و ہوا کی تبدیلی پر عالمی کانفرنس ختم، واضح فیصلے نہ ہو سکے

    آب و ہوا کی تبدیلی پر عالمی کانفرنس ختم، واضح فیصلے نہ ہو سکے

    Mon, 16 Dec 2019 18:08:44 
    آب و ہوا کی تبدیلی پر اقوام متحدہ کی سب سے طویل کانفرنس اتوار کے روز میڈرڈ میں ختم ہو گئی جس میں شریک ممالک نے اگلے سال کاربن گیسوں کے اخراج میں مزید کمی کرنے کے وعدے تو کیے لیکن اہم شعبوں میں واضح فیصلوں کا اعلان ملتوی کر دیا۔ناقدین نے امریکہ سمیت دنیا کے کئی بڑے ملکوں پر یہ اعتراض کیا ہے کہ وہ آب و ہوا کی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے بحران کو روکنے کی جانب پیش قدمی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
    آسٹریلیا میں آگ اور دھویں کے بعد شدید ہیٹ ویو کا امکان  

    آسٹریلیا میں آگ اور دھویں کے بعد شدید ہیٹ ویو کا امکان  

    Mon, 16 Dec 2019 17:53:02 
    آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ صحت، معیشت اور ماحولیات کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو رہی ہے جب کہ ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں ہفتے شدید ہیٹ ویو کا امکان ہے جو اس قدر شدید ہوگا کہ درجہ حرارت کا اب تک کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔سرکاری اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ 2019 ا?سٹریلیا کے لیے خشک ترین سالوں میں سے ایک ہے۔آسٹریلیا میں نومبر کے پہلے ہفتے میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے اب تک چھ
    امریکا کا بحرالکاہل میں ممنوع بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    امریکا کا بحرالکاہل میں ممنوع بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    Sat, 14 Dec 2019 19:18:13 
    پینٹاگون نے امریکا اور روس کے درمیان ہوئے ایک معاہدے کے تحت ممنوع قرار دیے گئے میزائل کا تجربہ کرلیا۔مذکورہ معاہدہ گزشتہ برس ترک کردیا گیا تھا، تاہم اس پر اسلحے کی روک تھام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس تجربے سے ماسکو کے ساتھ اسلحے کی غیر ضروری جنگ شروع ہونے کا خطرہ ہے۔ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پروٹو ٹائپ میزائل کو غیر جوہری وار ہیڈ سے لیس کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔
     افغان فوجی کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ، 23 ہلاک

     افغان فوجی کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ، 23 ہلاک

    Sat, 14 Dec 2019 19:08:47 
    افغانستان میں کم از کم ایک فوجی اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 23 فوجی مارے جانے کی اطلاع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی ممکنہ طور پر طالبان سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی نے انجام دی۔جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق فوج میں بھرتی طالبان کے ایک گروہ نے ملک کے جنوب مشرقی صوبہ غزنی میں فائرنگ کر کے 23 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ مقامی کونسل کے ارکان عصمت اللہ جمرودوال
      لیبیا فوج کا طرابلس کے قریب ترکی کا جنگی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

      لیبیا فوج کا طرابلس کے قریب ترکی کا جنگی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

    Sat, 14 Dec 2019 18:38:38 
    لیبیا کی قومی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں طرابلس کے قریب ترکی کا ایک فوجی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیبیائی فوج کے حامی سوشل میڈیا صفحات پر گردش کرنے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی ایک ڈرون طیارہ عین زارہ کے مقام پر مار گرایا گیا۔
    شاہ سلمان کے حکم پر کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن کا قیام

    شاہ سلمان کے حکم پر کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن کا قیام

    Sat, 14 Dec 2019 18:04:11 
    سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کے روز تین شاہی فرامین جاری کیے جن میں مملکت میں مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی کے انسداد سے متعلق تنظیمی اور ہیئتی اسلوب کار کی منظوری دی گئی۔ ان فرامین کے تحت مملکت میں کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ اور ایڈمنسٹریٹو انویسٹی گیشنز ڈپارٹمنٹ (مباحث) کو نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن میں ضم کر دیا گیا ہے اور اب اس ادارے کا نام بدل کرکنٹرول اینڈ اینٹی کرپ
     عراق مظاہروں میں سیکڑوں ہلاکتیں، سلامتی کونسل کا تحقیقات کا مطالبہ

     عراق مظاہروں میں سیکڑوں ہلاکتیں، سلامتی کونسل کا تحقیقات کا مطالبہ

    Sat, 14 Dec 2019 17:46:45 
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراق میں حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظاہرین کے خلاف پرتشدد واقعات اور کریک ڈاؤن کے حوالے سے تحقیقات کرائیں۔ اس سے قبل عراق میں انسانی حقوق کے کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں جاری عوامی مظاہروں اور احتجاج میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ سماجی کارکنان کے اغوا اور قتل کی کارروائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ہفتے کے روز سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہ
    دہلی ہائی کورٹ کا حکم: ایف آئی آر میں ثقیل اور اردو کے ا لفاظ سے گریز کیا جائے  

    دہلی ہائی کورٹ کا حکم: ایف آئی آر میں ثقیل اور اردو کے ا لفاظ سے گریز کیا جائے  

    Wed, 11 Dec 2019 19:35:19 
    دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو واضح کیا کہ اس نے اپنے پہلے حکم میں صرف یہی ہدایت دی تھی کہ  ایف آئی آر میں سادہ زبان کا استعمال ہونا چاہئے اور مبینہ طور پر متروک اردو-فارسی کے الفاظ سے بچنا چاہئے۔
    آرٹیکل 370، شہریت ترمیمی بل پر اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا: گہلوت

    آرٹیکل 370، شہریت ترمیمی بل پر اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا: گہلوت

    Wed, 11 Dec 2019 19:31:58 
    راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے دفعہ 370 کی منسوخی اور شہریت ترمیمی بل جیسے اہم مسائل پر اپوزیشن کو اعتماد میں نہ لینے کے لئے نریندر مودی حکومت پر تنقید کی۔ ایک انٹرویو میں کانگریس لیڈر نے ملک میں اقتصادی بحران پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ بی جے پی قیادت این ڈی اے حکومت کا ملک کو چلانے کیا رویہ اچھا نہیں ہے۔گہلوت نے کہا کہ جمہوریت میں لوگوں کی رائے کو دبا کر، حکومت کیخلاف عدم اطمینان کو غدا