ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
      معزول سوڈانی صدرعمرالبشیر سے 1989  میں فوجی بغاوت پر تفتیش 

      معزول سوڈانی صدرعمرالبشیر سے 1989  میں فوجی بغاوت پر تفتیش 

    Wed, 11 Dec 2019 19:08:26 
    سوڈان کے معزول صدر عمرحسن البشیر منگل کے روز پراسیکیوٹرز کی ایک کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے ہیں جہاں ان سے 1989ء  میں منتخب حکومت کے خلاف فوجی بغاوت برپا کرنے کے بارے میں پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ وہ اس بغاوت کے نتیجے میں برسراقتدارآئے تھے۔ان کے وکیل محمد الحسن نے بتایا ہے کہ عمرالبشیر کو 1989 کی فوجی بغاوت کی تحقیقات کے لیے لایا گیا تھا، لیکن انھوں نے سماعت میں حصہ نہیں لیا ہے۔وکیل نے صحافیوں سے گفتگو کرت
    فرانسیسی صدر کا ایران میں گرفتار اپنے شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

    فرانسیسی صدر کا ایران میں گرفتار اپنے شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

    Wed, 11 Dec 2019 18:51:15 
    فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے کہا ہے کہ ایران نے ان کے دو شہریوں کو بلا وجہ حراست میں لے رکھا ہے۔وہ یہ توقع نہیں کر سکتے ہیں کہ فرانسیسی شہریوں کو تہران میں گرفتار کیا جائے۔ ہم تہران حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے شہریوں کو فوری طور پر رہا کرے۔
    سعودی عرب: بے پردہ خاتون پر جوتا پھینکنے والا شخص عدالت میں پیش 

    سعودی عرب: بے پردہ خاتون پر جوتا پھینکنے والا شخص عدالت میں پیش 

    Wed, 11 Dec 2019 18:39:26 
    سعودی عرب کے شہر ینبع میں پولیس نے سڑک پر ایک خاتون کی جانب جوتا پھینکنے والے شخص کو استغاثہ میں پیش کر دیا۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہوا ہے جس کا دورانیہ 14 سیکنڈ ہے۔ وڈیو میں ایک باریش سعودی شخص سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر راہ گیروں سے مخاطب ہو کر اونچی آواز سے کہہ رہا ہے کہجو عورت بھی چہرہ کھول کر باہر نکلتی ہے وہ بدکار شمار ہو گی۔
      میزائلوں کو ذخیرہ کرنے کیلئے:  شام میں ایرانی سرنگوں کی سیٹ لائٹ تصاویر سامنے آگئیں 

      میزائلوں کو ذخیرہ کرنے کیلئے:  شام میں ایرانی سرنگوں کی سیٹ لائٹ تصاویر سامنے آگئیں 

    Wed, 11 Dec 2019 18:34:27 
    امریکی ٹی وی چینل  نیوز فاکس  کی رپورٹ کے مطابق سیٹ لائٹس کے ذریعے حاصل ہونے والی تصاویر سے انکشاف ہوا ہے کہ ایران وسیع پیمانے پر میزائلوں اور مختلف نوعیت کے ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کے لیے شام کے اندر سرنگیں بنا رہا ہے۔
    انتخابات میں مداخلت پرٹرمپ نے روس کودی سخت وارننگ

    انتخابات میں مداخلت پرٹرمپ نے روس کودی سخت وارننگ

    Wed, 11 Dec 2019 18:18:48 
    وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف سے ملاقات کے دوران ماسکو کو متنبہ کیا کہ آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں اس کی مداخلت خطرناک ہوگی۔امریکی صدر نے ٹرمپ اور لاوروف کے مابین اوول آفس میں منعقدہ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کی کسی بھی کوشش کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
     طرابلس ترکی کی فوجی کمک کیلئے ہوائی اڈہ تیار کر رہی ہے:المسماری

     طرابلس ترکی کی فوجی کمک کیلئے ہوائی اڈہ تیار کر رہی ہے:المسماری

    Wed, 11 Dec 2019 18:13:24 
    لیبیا کی نیشنل آرمی کے ترجمان احمد المسماری نے العربیہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ترکی کی طرف سے طرابلس کی شدت پسند ملیشیاؤں کو اسلحہ کی فراہمی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قومی وفاق حکومت ترکی سے فوجی سازو سامان کی رسد اور کمک وصول کرنے کیلیے تباہ شدہ المعتیقہ فوجی اڈے کو دوبارہ تیار کررہی ہے۔
    راؤ انوار انسانی حقوق پامال کرنے والوں کی امریکی فہرست میں شامل

    راؤ انوار انسانی حقوق پامال کرنے والوں کی امریکی فہرست میں شامل

    Wed, 11 Dec 2019 18:10:05 
    ایک اعلیٰ امریکی عہدے دار نے کہا ہے کہ پاکستان پولیس کے سابق افسر راؤ انوار کو انسانی حقوق پامال کرنے والے افراد کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے غیر ملکی اثاثوں پر کنٹرول کرنے والے دفتر نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر چھ ملکوں کے 18 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔
    پاکستان: آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور

    پاکستان: آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور

    Wed, 11 Dec 2019 18:06:47 
    اسلام ہائی کورٹ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کر لی ہے۔ عدالت نے آصف زرداری کو ایک، ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔آصف زرداری کی جانب سے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
    فلوریڈا حملے کے بعد امریکہ میں سعودی کیڈٹس کی تربیت معطل

    فلوریڈا حملے کے بعد امریکہ میں سعودی کیڈٹس کی تربیت معطل

    Wed, 11 Dec 2019 17:56:51 
    امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں گزشتہ ہفتے بحریہ کے اڈے پر سعودی فضائیہ کے اہلکار کی فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے بعد احتیاطی تدبیر کے طور پر 300 سے زیادہ سعودی کیڈٹس کی شہری ہوابازی کی تربیت معطل کر دی گئی ہے۔امریکی حکام کا منگل کو خبر رساں ادارے کو بتایا تھا کہ فلوریڈا واقعے کے بعد سعودی کیڈٹس کی تربیت روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ سعودی فضائیہ کے 21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ محمد