Sat, 28 Dec 2019 19:55:53
کانگریس کے سابق صدر اور وایناڈ سے ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی آج گوہاٹی میں شہریت ترمیم قانون کی مخالفت میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔نظر ثانی قانون کی مخالفت میں گزشتہ دنوں آسام میں کافی تشدد ہواتھا۔جس کے بعد ہفتہ کوراہل گاندھی نے گوہاٹی میں ریلی کی۔راہل گاندھی نے مودی حکومت اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ آر ایس ایس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ آسام کے نوجوان اس قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، باقی جگہوں پر ن
View more
Sat, 28 Dec 2019 19:52:09
28 دسمبر کے دن کانگریس نے اپنے یوم تاسیس پرممبئی میں بی جے پی حکومت کے خلاف بھارت بچاؤ، آئین بچاؤ کا نعرہ لگاتے ہوئے احتجاجی مارچ نکالا۔احتجاجی مارچ میں کانگریس کے سینئر لیڈر ملکا ارجن کھڑگے، مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحب تھوراٹ، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ رہے پرتھوی راج چوہان اور اشوک چوہان بھی موجود رہے۔
View more
Sat, 28 Dec 2019 19:47:30
جمہوریت کی بنیاد آزادی،انصاف،مساوات اور سماجی ہم آہنگی ہے۔ ان چیزوں کے بغیر جمہوریت کامیاب،مضبوط اور ترقی یافتہ نہیں ہوسکتی ہے۔ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک اسی بنیاد پر کہاجاتاہے کہ یہاں تمام طبقات کو مذہبی،لسانی،تہذیبی آزادی حاصل ہے۔ اظہاررائے کی آزادی کا حق ہے۔ احتجاج کرنا اور ظلم کے خلاف بولنا جمہوریت کے بنیادی اصولوں میں شامل ہے اور یہی کسی ملک میں جمہوریت کی شان ہوتی ہے لیکن حالیہ د
View more
Sat, 28 Dec 2019 19:23:50
سابق صدر اور پاکستان کی فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
View more
Sat, 28 Dec 2019 19:19:22
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی کی 12 ویں برسی پر راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کا اہتمام کیا۔ اسی مقام کے قریب 27 دسمبر 2007 کو بے نظیر بھٹو کو انتخابی جلسے کے اختتام پر خود کش حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔جلسے سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کہتی تھیں کہ جس ملک میں غریب اور مزدور کا پیٹ خالی ہو وہ ملک مضبوط نہیں ہو
View more
Sat, 28 Dec 2019 19:11:30
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعے کے دن ایک ہزار سے زائد افراد نے سخت پہرے کے حصار والے چینی سفارت خانے کی جانب ریلی نکالی۔ وہ چین کی جانب سے اویغور کی مسلمان آبادی کیخلاف برتے جانے والے رویے پر احتجاج کر رہے تھے۔مظاہرین میں سے زیادہ تر نے سروں پر پٹی باندھ رکھی تھی جس پر ’اویغور بچاؤ‘ لکھا تھا۔
View more
Sat, 28 Dec 2019 19:08:01
فلپائن نے زیرِ حراست اپوزیشن رہنما اور انسانی حقوق کی کارکن لیلیٰ ڈی لیما کی حمایت کرنے پر دو امریکی سینیٹرز کے فلپائن داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فلپائنی صدر کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے اس معاملے میں فلپائن پر پابندیاں لگانے کی کوشش کیں تو فلپائن امریکی شہریوں کے لیے ویزا شرائط سخت کر دے گا۔
View more
Sat, 28 Dec 2019 18:59:41
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام کے جنگ زدہ صوبے ادلب میں حالیہ دو ہفتوں کے دوران روس اور شامی افواج کی تازہ کارروائیوں کے باعث دو لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد ملک کے دیگر حصوں کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شامی اور روسی افواج کی بمباری نے اس علاقے میں مزید تباہی مچائی ہے۔
View more
Tue, 24 Dec 2019 19:21:36
روس صدر پوٹن کو لے کر ایک ریل گاڑی کریمیا سے روس پہنچ گئی اور روس کے طویل ترین ریلوے پل نے اب کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ پل انیس کلومیٹر طویل ہے اور کریمیا یوکرائن کا وہ علاقہ ہے جس صدر پوٹن نے روس میں شامل کر لیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy