ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    عراقی حزب اللہ کی امریکی اڈوں پر حملوں کی دھمکی

    عراقی حزب اللہ کی امریکی اڈوں پر حملوں کی دھمکی

    Thu, 27 Aug 2020 18:55:27 
    عراقی حزب اللہ ملیشیا نے ایک بار پھر ملک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ ملیشیا کے سیکورٹی ذمے دار ابو علی العسکری نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں امریکیوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ ایران نواز عراقی ملیشیا کی جانب سے حالیہ عرصے میں امریکی فوجیوں کی میزبانی کرنے والے عسکری اڈوں کو کئی بار کیٹوشیا راکٹوں سے نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
     ترکی اور یونان کو مکالمے کا پابند رہنا چاہیے : ٹرمپ

    ترکی اور یونان کو مکالمے کا پابند رہنا چاہیے : ٹرمپ

    Thu, 27 Aug 2020 18:51:54 
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یونان اور ترکی کے درمیان قائم حالیہ کشیدگی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ کا یہ موقف یونان کے وزیر اعظم کریاکس میٹسوٹاکس کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران سامنے آیا۔ ٹرمپ نے نیٹو اتحاد کے رکن دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ بحیرہ روم کے مشرق میں توانائی کے وسائل میں اپنے حقوق سے متعلق تنازع کے حوالے سے بات چیت کریں۔
    سلامتی کونسل کا ایران پر پابندیوں کی تجدید سے انکار

    سلامتی کونسل کا ایران پر پابندیوں کی تجدید سے انکار

    Thu, 27 Aug 2020 17:43:50 
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے منگل کے روز کہا ہے کہ 15 رکنی اس کونسل میں ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیاں بحال کرنے پر اتفاق رائے موجود نہیں ہے اور وہ امریکہ کے اس مطالبے پر کوئی ایکشن نہیں لیں گے جس میں ایران پر پابندیاں دوبارہ لگانے کے لیے کہا گیا ہے۔ سلامتی کونسل کے صدر دیان تریانسیا دجانی نے، جو اس عالمی ادارے کے لیے انڈونیشیا کے سفیر ہیں، کہا ہے کہ مجھے واضح طور پر علم ہے کہ اس
    عمران خان اور عبداللہ عبداللہ کی افغان امن عمل پر بات چیت‎

    عمران خان اور عبداللہ عبداللہ کی افغان امن عمل پر بات چیت‎

    Thu, 27 Aug 2020 17:38:33 
    پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اور افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے درمیان بدھ کو افغان امن عمل آگے بڑھانے کے سلسلے میں فون پر بات چیت ہوئی۔ وزیرِ اعظم پاکستان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پاکستان بین الافغان مذاکرات کے جلد آغاز کا منتظر ہے۔ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کا تذکرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ افغان رہنماؤں کو افغان
    پاکستان کا مجموعی قرضہ 36 کھرب روپے، وزیرِ اعظم معاشی صورتِ حال سے مطمئن

    پاکستان کا مجموعی قرضہ 36 کھرب روپے، وزیرِ اعظم معاشی صورتِ حال سے مطمئن

    Thu, 27 Aug 2020 17:20:32 
    پاکستان پر قرض کا مجموعی حجم 36 کھرب روپے سے تجاوز کر چکا ہے جو ملک کی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کا 87 فی صد بنتا ہے۔
    میڈیا کی زہر افشانی: سپریم کورٹ میں سماعت آج، مرکزی حکومت کے حلف نامہ پر جمعیۃ علماء کا جواب داخل

    میڈیا کی زہر افشانی: سپریم کورٹ میں سماعت آج، مرکزی حکومت کے حلف نامہ پر جمعیۃ علماء کا جواب داخل

    Thu, 27 Aug 2020 11:21:38 
    مسلسل زہر افشانی کرکے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کوداغدار اور ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی کرنے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں کے خلاف داخل کی گئی جمعیۃ علما ہند کی عرضی پر 27 اگست کو سماعت ہوگی۔ گذشتہ شام سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری فہرست میں یہ بات بتائی گئی۔
    ”باپ ذیابیطس کے اور ماں دل کی مریض، بہت کٹھن ہے ڈگرامتحان کی“، جے ای ای- نیٹ طلبا پریشان

    ”باپ ذیابیطس کے اور ماں دل کی مریض، بہت کٹھن ہے ڈگرامتحان کی“، جے ای ای- نیٹ طلبا پریشان

    Thu, 27 Aug 2020 11:15:18 
    "پلیز کچھ کیجیے، میرے والد کو ذیابیطس ہے اور میری ماں کو دل کی بیماری ہے۔ میں ایسے میں خطرہ مول نہیں لے سکتا۔ میں امتحان چھوڑ دوں گا۔ آخر حکومت کو ہماری فکر کیوں نہیں ہے؟ ہم نے ان کو ووٹ دیا تھا۔ پلیز کچھ کیجیے۔" اپنی یہ تکلیف آشیش (بدلا ہوا نام) نے بیان کی ہے۔ "میں بہار سے ہوں۔ میں لاک ڈاؤن کے سبب امتحان نہیں دے پاؤں گی۔ میرا پورا سال اور پیسہ برباد ہو جائے گا۔ میں ایک ہاسٹل میں رہ کر امتحان ک
    لکھنؤ: کوچز کا تنخواہ کے لئے انوکھا احتجاج، ڈائریکٹوریٹ کے باہر لگائی پکوڑوں کی دکان

    لکھنؤ: کوچز کا تنخواہ کے لئے انوکھا احتجاج، ڈائریکٹوریٹ کے باہر لگائی پکوڑوں کی دکان

    Thu, 27 Aug 2020 11:11:28 
    اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بدھ کے روز کھیل کوچوں نے تنخواہ کے واجبات کی ادائیگی اور بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے باہر پکوڑے کی دکان لگا کر مظاہرہ کیا۔ مختلف کھیلوں کے کوچوں کا الزام ہے کہ انھیں کورونا انفیکشن کی وجہ سے پچھلے پانچ مہینوں سے تنخواہ نہیں دی جارہی ہے جس نے ان کے اہل خانہ کو فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔اسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے عہدیدار تنخواہوں کی ادائیگ
    افغان فوج کے کمانڈوز پر طالبان کا ٹرک بم حملہ ، تین افراد ہلاک ، 41 زخمی

    افغان فوج کے کمانڈوز پر طالبان کا ٹرک بم حملہ ، تین افراد ہلاک ، 41 زخمی

    Wed, 26 Aug 2020 18:55:56 
    افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں طالبان نے فوج کے کمانڈوز پر ٹرک بم حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور اکتالیس زخمی ہوگئے ہیں۔ طالبان نے ٹویٹر پر ایک بیان میں اس ٹرک بم دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے افغان فوج کے کمانڈوز کو اس حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ افغان وزارت دفاع نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ اس میں کمانڈو فورس کے دو اہلکار مارے گئے ہیں اور چھ