Wed, 02 Sep 2020 18:14:19
بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے کہا ہے کہ خطۂ خلیج میں استحکام کا انحصار سعودی عرب پر ہے۔
بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی بی این اے کے مطابق انھوں نے یہ بات منگل کے روز وائٹ ہاؤس کے مشیراور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
View more
Wed, 02 Sep 2020 18:05:50
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے بحیرہ روم میں تیل اور گیس کے وسیع تر ذخائر کی مزید تلاش اور ان کےحصول کے منصوبے پر اصرار کیا ہے۔ دوسری طرف یورپی ممالک نے ترکی پر پابندیوں کی دھمکی دی ہے۔
کل منگل کے روز ایک بیان میں ترک صدر نے کہا کہ ان کی حکومت بحیرہ روم میں گیس کی تلاش کے مشن میں توسیع کے اعلان پر قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ کام ہرصورت میں کرنا ہے۔ انہوں نے ترک فوج کو تیل اور گیس کی تل
View more
Wed, 02 Sep 2020 17:50:35
امریکا نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے قبرص کو "غیر مہلک" عسکری ساز و سامان کی فروخت پر عائد پابندی جزوی طور پر ایک سال کے لیے اٹھا لی ہے۔ واشنگٹن کی جانب سے قبرص پر یہ پابندی 1987ء میں عائد کی گئی تھی۔
امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے قبرص کے صدر نیکوس اناستاسیادس کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ اس طرح غیر مہلک دفاعی مواد کی برآمد ، از سر نو برآمد اور از سر نو منتقلی
View more
Wed, 02 Sep 2020 17:44:55
عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں آج بدھ کے روز بغداد پہنچ گئے۔ یہ ان کا عراق کا پہلا دورہ ہے۔ دورے کا مقصد عراق کی خود مختاری کو یقینی بنانے میں اس کی مدد کرنا ہے جو اس وقت خود کو دو حلیفوں واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کے بیچ پا رہا ہے۔
ماکروں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو روز گزارنے کے بعد بغداد پہنچے۔ یہاں وہ چند گھنٹے گزاریں گے اور اس دوران اہم تری
View more
Wed, 02 Sep 2020 17:31:28
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی اور محکمہ انصاف (ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس) ڈیموکریٹس کے زیرِ انتظام شہروں میں بدامنی کے واقعات کی تحقیقات شروع کر رہے ہیں۔
پیر کو ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں میں بدامنی کے واقعات پر وفاقی اداروں کی کارروائی میں 200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں 100 افراد کو ریاست اوریگان کے شہر پورٹ لینڈ میں حراست میں لیا گی
View more
Wed, 02 Sep 2020 17:28:12
کرونا وائرس کے بحران نے دنیا کے کئی ترقی پذیر خطوں میں نوجوان نسل کے لیے تعلیمی مواقعوں کو محدود کر دیا ہے اور ان کے لیے تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے امکانات بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔
View more
Wed, 02 Sep 2020 17:24:19
پاکستان چین اقتصادی راہداری سے متعلق قائم ادارے 'سی پیک' اتھارٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور ان کے خاندان کے بیرونِ ممالک مبینہ اثاثوں کے بارے میں رپورٹ منظر عام پر لانے والے صحافی احمد نورانی نے کہا ہے کہ وہ اپنی رپورٹ اور اس کے ساتھ دیے گئے ثبوتوں کی صحت پر پورے یقین سے قائم ہیں اور کسی بھی عدالت میں جواب دہی کے لیے تیار ہیں۔
احمد نورانی اس وقت امریکہ میں موجود ہیں۔ وائس ا
View more
Wed, 02 Sep 2020 10:50:39
بنگلورو میں 11 اگست کی رات پیش آئے تشدد کے واقعہ کی جانچ کے دوران سی سی بی (سینٹرل کرائم برانچ) پولیس نے ایک بڑی کارروائی کی ہے ۔ سی سی بی نے بنگلورو میں موجود سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے تین دفتروں پر اچانک چھاپے مارے ہیں ۔
View more
Wed, 02 Sep 2020 10:45:22
جھارکھنڈ میں اردو زبان زوال پذیر ہے ۔ ریاست کی تشکیل کے بعد سے ہی اردو زبان و ادب کی ترقی کے تئیں کبھی بھی کوئی حکومت سنجیدہ نہیں رہی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy