Wed, 09 Dec 2020 19:08:24
بھارت بند کے دوران لکھنؤ میں زبردستی دکانیں بند کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سب انسپکٹر رام سدھاریادو کو معطل کردیا گیا ہے۔ منگل کے روز اترپردیش میں سماج وادی پارٹی سمیت متعدد جماعتوں نے مظاہرہ کرنے والے کسانوں کی حمایت میں بھارت بند کی حمایت کی تھی۔
View more
Wed, 09 Dec 2020 19:02:06
راجستھان کے پنچایت سمیتی اور ضلع پریشد کے انتخابات میں جس کی حکومت اس کے حق میں نتائج کی روایت ٹوٹ گئی ہے۔ اور اس بار ریاست میں کانگریس کی حکومت کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
View more
Wed, 09 Dec 2020 18:15:06
فرانس کے صدر کا کہنا ہے کہ ایک امدادی ہیلی کاپٹر الپس کے پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک شخص کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
View more
Wed, 09 Dec 2020 18:08:41
یونیسیف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اسکولوں کی جبراً بندش کے سبب ’عالمی تعلیمی بحران‘ پیدا ہوگیا ہے، لہذا اسکول کھلے رہنے چاہئیں۔
View more
Wed, 09 Dec 2020 17:58:37
ایران کی عدالتِ عظمیٰ نے ملک میں تین سال قبل احتجاجی مظاہروں کو منظم کرنے کے لیے آن لائن مہم چلانے والے صحافی کوسنائی گئی سزائے موت برقرار رکھی ہے۔
View more
Wed, 09 Dec 2020 17:54:42
امریکا نے ایران کے خصوصی ایلچی برائے یمنی حوثی حسن ایرلو اور شامی صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے کے لیے جنگجوؤں کو بھرتی کرنے والی ایرانی جامعہ پر پابندیاں عاید کردی ہیں۔اس ایرانی جامعہ نے غیرملکی جنگجوؤں کو بھرتی کرنے کے لیے دنیا بھر میں پچاس مراکز قائم کررکھے ہیں۔
View more
Wed, 09 Dec 2020 17:39:54
ایران کے صدر حسن روحانی نے شامی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے زیرقبضہ علاقے وادی گولان پر اسرائیل کا ڈٹ کر مقابلہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام ایران کا تزویراتی اتحادی ہے اور تہران دمشق کی ہرممکن مدد جاری رکھے گا۔
View more
Wed, 09 Dec 2020 17:35:22
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ لیبیا میں چار اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائلوں کی تصاویر کے بین الاقوامی ادارے کے تجزیے سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ان میں سے ایک ایرانی ساختہ دہلوی میزائل کی خصوصیات رکھتا ہے۔
View more
Wed, 09 Dec 2020 17:31:41
یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سمت بھیجا جانے والا ایک دھماکا خیز ڈرون طیارہ تباہ کر دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy