Sat, 19 Dec 2020 19:57:24
دو روزہ دورہئ بنگال کے تحت امت شاہ ہفتے کے روز مدنا پور پہنچے۔ یہاں اپنی ریلی کے دوران، سابق وزیر شوبھندوادھیکاری،جوترنمول کانگریس سے ترک تعلق کرچکے تھے، اور ممتا کے خصوصی تھے، نے زعفرانی خیمہ میں پناہ لے لی ہے۔
View more
Sat, 19 Dec 2020 19:50:32
دارالحکومت دہلی کے وشنو گارڈن کے علاقے میں آج صبح ایک خوفناک حادثہ پیش آیا،جب ایک تین منزلہ عمارت کی نچلی منزل پر واقع فیکٹری کی چھت گرگئی۔ اس حادثے میں 6 افراد ملبے تلے دبے ہوئے تھے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال پہنچنے پر چار افراد کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ دو زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔
View more
Sat, 19 Dec 2020 19:35:57
ملک کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج حیدرآباد میں ایئرفورس (آئی اے ایف) کے ایک پروگرام میں شرکت کی۔ یہ تقریب حیدرآباد کے ڈنڈیگل میں آئی اے ایف اکیڈمی ڈنڈیگل میں مشترکہ گریجویشن پریڈ سے متعلق تھی۔
View more
Sat, 19 Dec 2020 19:21:32
جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے سابق وزیر اعلیٰ رگھوور داس کے خلاف بدعنوانی کے الزامات پر کہا ہے کہ ہم بد نیتی کے جذبے سے کارروائی نہیں کررہے ہیں۔
View more
Sat, 19 Dec 2020 18:04:55
یونانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ایک ترک سفارت کار کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ دوسری طرف ترک حکومت نے اپنے سفارت کار کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
View more
Sat, 19 Dec 2020 17:59:15
سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے محکمہ صحت کے عملے کی وبا کے دنوں میں پیشہ ورانہ خدمات اور پوری احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دینے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
View more
Sat, 19 Dec 2020 17:56:24
ایران میں انسانی حقوق کی تنظیم "ہرانا" نے زاہدان شہر میں 5 گرفتار شدگان کی سزائے موت پر عمل درامد سے خبردار کیا ہے۔ ان افراد پر ایرانی نظام کے خلاف مسلح بغاوت اور اپوزیشن جماعتوں سے تعلق کے الزامات ہیں۔
View more
Sat, 19 Dec 2020 17:45:04
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس نے ریاض معاہدے پر عمل درامد کے سلسلے میں مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس پیش رفت میں نئی حکومت کی تشکیل شامل ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy