ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بارش سے 18 ریاستوں میں موسم خوشگوار ہونے کی امید، دہلی-این سی آر میں گرمی بدستور بے قابو

بارش سے 18 ریاستوں میں موسم خوشگوار ہونے کی امید، دہلی-این سی آر میں گرمی بدستور بے قابو

Sun, 07 Jun 2026 12:58:23    S O News
بارش سے 18 ریاستوں میں موسم خوشگوار ہونے کی امید، دہلی-این سی آر میں گرمی بدستور بے قابو

نئی دہلی   ، 7/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی )دہلی-این سی آر میں آئندہ کچھ دنوں تک گرمی اور چلچلاتی دھوپ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آج دہلی میں بارش کی پیش گوئی نہیں کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں اب 11 اور 12 جون کو بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران آج آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، گرج-چمک کے ساتھ بجلی کڑکنے کا امکان ہے اور موسم خشک رہے گا۔ وہیں اتر پردیش کے کئی اضلاع میں بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی میں اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ ملک بھر میں جنوب مغربی مانسون تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 2 سے 3 دنوں میں مانسون کے مہاراشٹر، تلنگانہ، آندھرا پردیش، اڈیشہ، چھتیس گڑھ اور شمال مشرق کے دیگر حصوں میں آگے بڑھنے کا امکان ہے۔

اسی طرح محکمہ موسمیات نے اترپردیش کے اعظم گڑھ، مئو، دیوریا، جونپور، وارانسی، سنت کبیر نگر اور پریاگ راج سمیت کئی اضلاع کے لیے بارش کی وارننگ جاری کی ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور گرمی سے راحت ملے گی۔ بہار اور جھارکھنڈ میں بھی اتوار کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا ہونے کا امکان ہے۔ بہار میں 9 اور 10 جون کو تیز بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بہار کے کئی اضلاع میں آج آندھی-بارش کے لیے ’اورنج الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے۔

دوسری طرف  راجستھان کے کئی اضلاع میں آج غبار آلود تیز آندھی چلنے کا امکان ہے، وہیں کئی اضلاع میں بوندا باندی متوقع ہے۔ مدھیہ پردیش میں بھی بھی موسم بدلنے کی پیش کی گئی ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں آج تیز آندھی اور بارش کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بھوپال اور اندور سمیت کئی اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔ اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے کئی اضلاع میں آج بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ آئی ایم ڈی نے 11 اور 12 جون کو اتراکھنڈ میں آندھی، آسمانی بجلی گرنے اور تیز ہواؤں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ اس دوران کئی اضلاع میں بارش بھی متوقع ہے۔


Share: