Mon, 28 Dec 2020 17:45:10
ترک فوج نے اتوار کے روز شامی کرد ملیشیا وائی پی جی کے 15 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔ ترکی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کرد جنگجو شام کے شمالی مشرقی علاقے میں ایک حملے کی تیاری کررہے تھے۔ شام کے اس علاقے پر ترکی اور اس کے اتحادی مسلح جنگجو گروپوں کا کنٹرول ہے۔
View more
Mon, 28 Dec 2020 17:42:02
سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں بحیرہ احمر میں ایرانی ساختہ پانچ’’صدف‘‘بحری سرنگیں تلاش کرکے تباہ کردی ہیں۔
View more
Mon, 28 Dec 2020 17:34:39
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اگر 31 جنوری تک استعفیٰ نہیں دیا تو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ہوگا۔
View more
Mon, 28 Dec 2020 17:31:32
حکومتی شٹ ڈاؤن کے منڈلاتے خطرے کے پیشِ نظر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی جانب سے منظور کردہ 2300 ارب ڈالر کے کرونا ریلیف اور حکومتی اخراجات بل پر دستخط کر دیے ہیں۔
View more
Mon, 28 Dec 2020 11:21:07
قومی دارالحکومت دہلی سے متصل اترپردیش کے غازی آباد میں ایک خاتون اپنی دو سالہ بیٹی کے ساتھ چوتھی منزل سے نیچے گرگئی۔ مقامی شہریوں نے پولیس کو واقعے سے آگاہ کرنے کے ساتھ ہی خاتون اور اس کی بچی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔
View more
Mon, 28 Dec 2020 10:29:50
ممبئی میں ایک 30 سالہ نوجوان کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ معاملہ ممبئی کے سانتا کروز کے علاقے کا ہے، جہاں ہجوم نے 30 سالہ شہزاد خان کو لاٹھی اور ڈنڈوں سے اتناپیٹا کہ شہزاد خان دم توڑ گیا۔
View more
Mon, 28 Dec 2020 10:17:44
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے شیوسینا راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت کی اہلیہ ورشا راوت کو 29 دسمبر کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy