گوندیا، 8 ستمبر (ایس او نیوز): مہاراشٹرا کے گوندیا ضلع میں منگل کو دوپہر ایک تیز رفتار ٹرک اور پک اَپ گاڑی کے درمیان شدید تصادم میں ایک تین سالہ بچہ سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ سات دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثہ گوندیا-بالاگھاٹ شاہراہ پر ناگرا گاؤں کے قریب پیش آیا۔
اطلاع کے مطابق ٹرک مخالف سمت سے آنے والی پک اَپ گاڑی سے ٹکرا گیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دیگر زخمیوں میں سے بھی تین کی دورانِ علاج موت ہوگئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے سات افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔