ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آپریشن سندور: ہندوستان کی فضائی کارروائی میں 9 دہشت گرد ٹھکانے تباہ، 80 سے زائد ہلاک

آپریشن سندور: ہندوستان کی فضائی کارروائی میں 9 دہشت گرد ٹھکانے تباہ، 80 سے زائد ہلاک

Wed, 07 May 2025 13:30:53    S O News

نئی دہلی، 7/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)ہندوستان نے ایک منظم اور بھرپور فضائی کارروائی کے دوران پاکستان اور پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر میں دہشت گردی کے 9 مراکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

’آپریشن سندور‘ کے تحت، جس کی نگرانی کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے کی، ہندوستانی فضائیہ نے صرف 25 منٹ کے مختصر عرصے میں دہشت گرد تنظیموں جیسے لشکر طیبہ، جیش محمد اور دیگر انتہاپسند گروہوں کے متعدد محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی کے دوران 80 سے زائد دہشت گرد مارے گئے، جن میں کئی اہم کمانڈر بھی شامل تھے۔

فوجی کارروائی میں ان تنظیموں کے کچھ بڑے اہلکاروں بھی نشانہ بنایا گیا اور خفیہ اطلاعات کے مطابق یہ دہشت گرد وہاں پر اپنی دہشت گردانہ سرگرمیاں چلا رہے تھے۔ ان ٹھکانوں پر 26 میزائل داغے گئے اور کوشش یہ رہی کہ شہریوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔

اس کارووائی میں 60 سے زیادہ دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جن 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، ان میں مظفر آباد، کوٹلی، بہاول پور، راول کوٹ، چک سواری، بمبر، وادی نیلم، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔

ان فضائی حملوں کے بعد دہشت گرد گروہوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کی کارروائی کرنے کی صلاحیت تقریباً مفلوج ہو چکی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ حملے صرف دہشت گردی کے مراکز کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔

یہ کارروائی اس لئے کرنی پڑی کیونکہ پہلگام حملے کو جس طرح سے دہشت گردوں نے انجام دیا ، ان کے خلاف کارروائی کی اشد ضرورت تھی۔

سیٹلائٹ اور خفیہ ذرائع سے حاصل شدہ معلومات سے یہ ثابت ہوا کہ دہشت گردا نہ صرف اپنے ٹھکانوں میں سرگرم تھے بلکہ ہندوستان کے مختلف حصوں میں سلیپر سیل کے ذریعے حملوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے، جن کا مقصد معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا تھا۔


Share: