ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ملکی خبریں
    مغوی فوجیوں کی بازیابی کے لیے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے:یاہو

    مغوی فوجیوں کی بازیابی کے لیے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے:یاہو

    Mon, 27 Jun 2016 17:39:26 
    اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے لیے اعلانیہ اور غیراعلانیہ ہرسطح پرکوششیں جاری رکھی جائیں گی
    قبلہ اول میں نمازیوں پر تشدد پوری فلسطینی قوم پر حملہ ہے:حماس

    قبلہ اول میں نمازیوں پر تشدد پوری فلسطینی قوم پر حملہ ہے:حماس

    Mon, 27 Jun 2016 17:33:35 
    اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور مسجد میں موجود نمازیوں اور معتکفین پر وحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور نمازیوں پر تشدد کو فلسطینی قوم اور تمام مقدسات پر حملہ قرار دیا ہے۔
    برطانوی مارکیٹ میں بھی پاؤنڈ کی قیمت میں گراوٹ

    برطانوی مارکیٹ میں بھی پاؤنڈ کی قیمت میں گراوٹ

    Mon, 27 Jun 2016 17:28:58 
    برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد پیر کو برطانیہ کے بازارِ حصص میں بھی پاؤنڈ کی قیمت کم ہوئی ہے۔پیر کو برطانیہ کی بینچ مارک شیئر انڈیکس 0.8 فیصد کمی کے ساتھ کھلی جب کہ ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔فٹ سی 100انڈیکس 0.8فیصد کی کمی کے ساتھ 6,092.19پوائنٹس پر رہی
    سہمے ہوئے برطانوی اور سہمی ہوئی دنیا

    سہمے ہوئے برطانوی اور سہمی ہوئی دنیا

    Mon, 27 Jun 2016 17:23:27 
    برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک عجیب سہما ہوا ماحول ہے۔ایک جانب برطانیہ اور دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی اور قوم پرستی کے رجحانات اور اس سے جڑی شدت پسندی نظر آتی ہے تو دوسری جانب منقسم برطانیہ کی درمیان حائل خلیج جسے پاٹنے کو کوئی تیار نہیں ہے
    چرچ کو ہم جنس پرستوں سے معافی مانگنی چاہیے: پوپ فرانس

    چرچ کو ہم جنس پرستوں سے معافی مانگنی چاہیے: پوپ فرانس

    Mon, 27 Jun 2016 17:18:30 
    پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ رومن کیتھولک چرچ کو ہم جنس پرستوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر ان سے معافی طلب کرنی چاہیے۔انھوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چرچ کو کوئی حق نہیں کہ وہ ہم جنس پرست برادری کا فیصلہ کریں اور کہا کہ ان کے ساتھ باوقار سلوک روا رکھا جانا چاہیے
    برطانیہ کی علیحدگی کے بعد جرمنی اور فرانس متحد

    برطانیہ کی علیحدگی کے بعد جرمنی اور فرانس متحد

    Mon, 27 Jun 2016 17:14:10 
    جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے کہا ہے برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے کے بعد کی صورت حال سے نمٹنے پر ان میں مکمل مفاہمت ہے
    چین:بس حادثے میں کم ازکم 35افراد ہلاک

    چین:بس حادثے میں کم ازکم 35افراد ہلاک

    Mon, 27 Jun 2016 17:10:19 
    چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ وسطی صوبے ہونان میں سیاحوں کی بس میں آتشزدگی سے کم از کم 35افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
    شہزادہ محمد کا دورۂ امریکا ختم، صدر اوباما سے اظہارِ تشکر

    شہزادہ محمد کا دورۂ امریکا ختم، صدر اوباما سے اظہارِ تشکر

    Mon, 27 Jun 2016 17:07:12 
    سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو امریکا کے دورے کے اختتام پر صدر براک اوباما کو شکریے کا پیغام بھیجا ہے۔وہ امریکا سے فرانس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں
    حوثی باغی سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث

    حوثی باغی سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث

    Mon, 27 Jun 2016 16:22:25 
    یمن کی سرکاری فوج نے ایک تازہ آپریشن کے دوران یمن سے سعودی عرب منشیات کی اسمگلنگ کی سازش ناکام بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں