Sun, 29 Dec 2024 13:00:40
ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات آج نگم بودھ گھاٹ پر ادا ہو گئیں، لیکن اس کے لیے مودی حکومت کے ذریعہ یادگار مقام فراہم نہ کیے جانے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے اس معاملے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
View more
Sun, 29 Dec 2024 11:22:48
سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ہفتہ کو دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں، جہاں ملک اور بیرون ملک کی اہم شخصیات موجود تھیں۔ ان کی بڑی بیٹی اُپیندر سنگھ نے چتا کو آگ دی۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکر، وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی موجود تھے۔
View more
Sun, 29 Dec 2024 10:58:24
کشمیر میں شدید برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی مکمل طور پر متاثر ہو گئے ہیں۔ دوسرے روز بھی وادی کا ملک اور دنیا کے دیگر حصوں سے فضائی، ریل اور زمینی رابطہ منقطع رہا۔ نویُگ سرنگ کے دونوں طرف برفباری اور مختلف مقامات پر بارش کے باعث زمین کھسکنے کے واقعات ہوئے، جس کی وجہ سے جموں-سری نگر قومی شاہراہ ہفتہ بھر بند رہی۔ مغل روڈ پر بھی ٹریفک کی آمد و رفت مکمل طور پر رکی رہی۔
View more
Sun, 29 Dec 2024 10:35:32
قومی دارالحکومت دہلی میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے۔ 28 دسمبر کو پورا دن مطلع ابر آلود رہا، اور دسمبر کے مہینے میں ایک دن میں سب سے زیادہ بارش کا 101 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح 8:30 بجے تک 41.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث دن بھر درجہ حرارت معمول سے کم رہا۔
View more
Sat, 28 Dec 2024 17:50:58
کورونا وبا کے دوران پی ایم کیئرس فنڈ میں بھاری مقدار میں عطیات جمع ہوئے تھے، لیکن حالیہ برسوں میں اس میں نمایاں کمی آئی ہے۔ مالی سال 23-2022 کے دوران پی ایم کیئرس فنڈ کو صرف 912 کروڑ روپے کا رضاکارانہ تعاون ملا، جو مارچ 2020 میں کووڈ-19 کے بعد قائم کیے گئے اس عوامی چیریٹیبل ٹرسٹ کی تاریخ کا سب سے کم تعاون ہے۔
View more
Sat, 28 Dec 2024 13:07:38
ہماچل پردیش میں جمعہ کی صبح سے برفباری اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ روہتانگ، شنکولا اور بارالاچا درہ میں دو دو فٹ تک برفباری ہوئی ہے، جبکہ منالی میں اولے گرے ہیں۔ کوفری اور نارکنڈا میں 2 سے 3 انچ تک برف پڑی ہے اور چوپال کے متعدد علاقوں میں 4 سے 5 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔
View more
Sat, 28 Dec 2024 12:07:06
اتر پردیش کے سنبھل میں جامع مسجد کے قریب پولیس چوکی کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے۔ جمعہ کو نماز کے بعد پولیس اہلکاروں نے جامع مسجد کے قریب موجود خالی زمین کا معائنہ کیا اور اس کی پیمائش کے بعد چونے سے نشان لگائے۔
View more
Sat, 28 Dec 2024 11:50:17
دہلی-این سی آر اور اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ جمعہ کی رات سے جاری بارش نے موسم کو انتہائی سرد بنا دیا ہے اور کئی مقامات پر بارش دیر رات تک جاری رہی۔ محکمہ موسمیات نے اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں ہفتہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر بجلی گرنے کے خطرے کی وارننگ دی ہے۔ تیز ہواؤں اور مسلسل بارش کے پیش نظر میرٹھ اور سہارن پور میں ضلع
View more
Sat, 28 Dec 2024 10:36:52
ہندوستان کے مشہور ماہر معاشیات، عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار رہنما، اور سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر پورے ملک میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ قومی سطح پر ۷؍ دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، جس دوران تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور کوئی سرکاری تقریب منعقد نہیں ہوگی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy