Tue, 31 Jan 2017 09:43:43
سروس ٹیکس محکمہ کی طرف سے 535کروڑ روپے کی بقایا رقم کے لیے مارچ میں شراب کے کاروباری وجے مالیا کی کنگ فشر ایئر لائنز کی نیلامی کی جائے گی۔ممبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لگی کنگ فشر ایئر لائنز کے کارپوریٹ جیٹ ایئر بس اے- 319کو بیچنے کے لیے ممبئی میں محکمہ نے کارپوریٹ جیٹ ایئر بس کی نیلامی کے لیے عالمی ٹینڈر جاری کیا ہے۔
View more
Tue, 31 Jan 2017 09:38:48
1985بیچ کے پولیس افسر امول پٹنائک نئے دہلی پولیس کمشنر بنائے گئے ہیں۔وہ آلوک ورما کی جگہ لیں گے، جنہیں گزشتہ دنوں سی بی آئی سربراہ بنانے کا اعلان ہوا ہے۔وزارت داخلہ امول پٹنائک کے نام پر پہلے ہی اپنی مہر لگا چکی تھی
View more
Tue, 31 Jan 2017 09:37:06
بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی نے آج بی جے پی پر ریزرویشن مخالف ذہنیت کے تحت کام کرنے اور اس معاملے میں لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔مایاوتی نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ تعلیمی، سماجی اور اقتصادی پسماندگی کی بنیاد پر دلتوں، قبائلیوں اور دیگر پسماندہ طبقے کے لوگوں کو ریزرویشن دئیے جانے کا انتظام ہے،
View more
Tue, 31 Jan 2017 09:34:29
اپنے پنجاب کے دورے کے دوران اروند کیجریوال سنیچر کی رات کو پنجاب کے موگا میں گردیپ سنگھ نام کے ایک شخص کے گھر قیام کیا تھا ۔غورطلب ہے کہ گروندر سنگھ ایک وقت میں خالصتان لبریشن فرنٹ کا چیف رہا ہے۔
View more
Tue, 31 Jan 2017 09:30:01
بی ایم سی الیکشن سے قبل اتحاد نہ ہونے سے ناراض شیوسینا کا اپنی اتحادی پارٹی بی جے پی کے خلاف حملہ جاری ہے ۔پارٹی نے کہا ہے کہ اگر صوبے کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس ہونے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ان کے خلاف الزام لگاتے رہے تو انہیں گھر واپس بھیج دیا جائے گا۔
View more
Tue, 31 Jan 2017 09:21:40
اسمبلی انتخابات کے دوران الیکشن لڑ رہے امیدواروں کو پیسے نکالنے کی حد پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بائیں بازو کی جماعتوں نے صحیح قرار دیا ہے۔سی پی ایم لیڈر پرکاش کرات نے کہا ہے کہ امیدواروں کے لیے پیسے نکالنے کی حد بڑھائے جانے کا الیکشن کمیشن کا مشورہ صحیح ہے
View more
Mon, 30 Jan 2017 12:43:52
امتحان کا زندگی کی کامیابی یا ناکامی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج 10ویں اور 12ویں بورڈکا امتحان دینے والے طلبا کو کشیدگی سے آزاد رہنے کا مشورہ دیا اور انہیں ’اسمائل مور،ا سکور مور‘کا منتر دینے کے ساتھ ہی سرپرست سے خاندان میں جشن جیسا ماحول بنانے کی اپیل کی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy