Wed, 17 Sep 2025 17:01:41
سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ اترپردیش کی یوگی حکومت میں مسائل اور ناانصافی کا حل نہیں بلکہ غریب، محرومین،استحصال زدہ طبقے کو ہراساں کیا جارہاہے۔
View more
Wed, 17 Sep 2025 12:00:54
سپریم کورٹ نے مئی میں دیئے اپنے حکم پر عمل نہیں ہونے کے لیے مہاراشٹر اسٹیٹ الیکشن کمیشن کو سخت پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے منگل کو اسٹیٹ الیکشن کمیشن کو ہدایت دی کہ 2022 سے رکے ہوئے ریاست کے مقامی بلدیاتی انتخابات کو بغیر کسی مزید وقت کی توسیع کے 31 جنوری 2026 تک مکمل کرا لیے جائیں۔
View more
Wed, 17 Sep 2025 11:42:32
اتراکھنڈ میں منگل کی شب سے جاری شدید بارش اور بادل پھٹنے کے بعد حالات نہایت سنگین ہو گئے ہیں۔ مختلف اضلاع میں بارش کے نتیجے میں سیلابی کیفیت، ندیوں کی طغیانی اور مسلسل لینڈسلائیڈ نے عام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ریاستی محکمہ آفت انتظام کے مطابق اب تک 15 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 16 افراد لاپتہ ہیں۔
View more
Wed, 17 Sep 2025 10:52:16
ایک طرف کانگریس نے ’ووٹ چوری‘ کے خلاف زوردار مہم شروع کر رکھی ہے، دوسری طرف روزانہ کسی نہ کسی ریاست سے ’ووٹ چوری‘ کا کوئی نہ کوئی معاملہ سامنے آ ہی جاتا ہے۔
View more
Wed, 17 Sep 2025 10:44:24
بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو ’بہار ادھیکار یاترا‘ کے پہلے روز جہان آباد کے گاندھی میدان پہنچے۔ اس دوران انہوں نے لوگوں کے جم غفیر سے خطاب کیا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ یہ یاترا بے روزگار نوجوانوں کے حق کے لیے ہے۔ آنے والے وقت میں موجودہ حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’آپ لوگ اگر ساتھ دیں گے توہم آپ کو بدعنوانی اور جرم سے پاک حکومت دیں گے۔‘‘
View more
Wed, 17 Sep 2025 10:34:49
بامبے ہائی کورٹ نے منگل (16 ستمبر) کو مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ متاثرین کے اہل خانہ سے سوال کیا کہ ’’کیا وہ لوگ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت کے خلاف مقدمے میں گواہ تھے؟‘‘ واضح ہو کہ متاثرین کے اہل خانہ نے 31 جولائی کو تمام ملزمین کو بری کیے جانے کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ عدالت نے اپیل دائر کرنے والوں سے سوال کیا کہ اگر وہ گواہ نہیں تھے تو کس بنیاد پر اپیل دائر کر رہ
View more
Tue, 16 Sep 2025 18:01:47
عدالت عظمیٰ نے آج کچھ ریاستوں کے انسداد تبدیلیٔ مذہب قوانین کو چیلنج پیش کرنے والی عرضیوں پر سماعت کی۔ اس معاملے میں عدالت نے ریاستوں کو نوٹس دے کر جواب داخل کرنے کے لیے کہا ہے۔ یہ نوٹس اتر پردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، ہریانہ، گجرات، راجستھان سمیت 10 ریاستوں کو بھیجا گیا ہے، جن سے کہا گیا ہے کہ وہ 4 ہفتوں میں جواب جمع کریں۔ اس معاملے میں آئندہ سماعت 6 ہفتہ بعد رکھی گئی ہے۔
View more
Tue, 16 Sep 2025 17:57:04
بہار اسمبلی انتخاب کے پیش نظر بہار کانگریس کی نئی الیکشن کمیٹی آج تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بہار پردیش کانگریس کمیٹی نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ریاستی الیکشن کمیٹی کی تشکیل سے متعلق منظوری دے دی ہے۔ بہار کانگریس نے کہا ہے کہ ’’اس نئی الیکشن کمیٹی کی تشکیل فوری اثر سے ہوئی ہے۔ ہم سب مل کر بہار میں کانگریس پارٹی کی تنظیم اور عوامی تحریک کو مزید مضبوط بنائیں گے
View more
Tue, 16 Sep 2025 17:22:47
سن 2006 میں ممبئی کے سلسلہ وار ٹرین بم دھماکوں کے بعد گرفتاری اور پھر تقریباً 9 سال تک جیل میں بند رہنے کے بعد سن 2015 میں عدالت کی طرف سے تمام الزامات سے باعزت کیے گئے واحد شیخ نے دوران قید ان پر کیے گئے تشدد کے لئے اب 9 کروڑ روپے کا ہرجانہ طلب کیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy