Thu, 09 Feb 2017 11:59:34
بہار ملازمین سلیکشن کمیشن کی انٹر درجہ امتحان کے پرچہ سوالات لیک معاملے میں کمیشن کے سیکریٹری پرمیشور رام اور پانچ دیگر ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سیکریٹری کے گھر چھاپہ ماری میں ثبوت ملنے سے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔
View more
Thu, 09 Feb 2017 11:58:05
ایئر سیل۔میکسس معاملے میں مارن برادران کو الزامات سے بری کرنے کے خلاف دائر عرضی خاص پبلک پراسیکیوٹرآنندگروور نے واپس لے لی ہے۔ ان کے اس سوال کا جواب دینے سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیا ہے کہ ای ڈی اس فیصلے کو کہاں چیلنج دے۔
View more
Thu, 09 Feb 2017 11:54:30
یوپی کے غازی آباد میں اپنی انتخابی ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلی اکھلیش یادو پر جم کر نشانہ لگایا۔ اکھلیش یادو پر انہوں نے براہ راست الزام لگایا کہ انہوں نے اتر پردیش کو تباہ کر دیا ہے۔
View more
Thu, 09 Feb 2017 11:50:56
سال 2017 کی پہلی کریڈٹ پالیسی اور مالی سال 2016 کی آخری کریڈٹ پالیسی کا اعلان ہو گیا ہے۔ آر بی آئی نے اس بار بھی پالیسی کی شرح میں کمی نہیں کی ہے، بغیر تبدیلی کے ریپو ریٹ 6.25 فیصد پر برقرار ہے اور ریورس ریپو ریٹ5.75فیصد پر برقرار ہے۔
View more
Thu, 09 Feb 2017 11:48:07
بلند شہر ضلع کے خورجہ تھانہ میں پولیس نے راشٹریہ لوک دل کے امیدوار منوج گوتم کو اپنے چھوٹے بھائی اور اس کے ایک دوست کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ منوج کے ساتھ اس کے ایک ساتھی فیروز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 09 Feb 2017 11:44:29
مرکزی حکومت آئندہ دنوں میں امیروں کو کچھ راحت دینے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کو بجٹ میں اعلان شدہ 10 فیصد سرچارج میں کمی کے لئے بہت اہم تجاویز ملی ہیں۔ ان میں سرچارج کو کم سے کم نصف کئے جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
View more
Thu, 09 Feb 2017 11:40:12
ترنمول ممبران پارلیمنٹ نے نوٹ بندی مسئلے پر بدھ کو پارلیمنٹ کے احاطے میں گاندھی مجسمہ کے سامنے احتجاج کیا۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے پہلے ہی پارلیمنٹ سیشن میں دو دن شامل نہ ہونے کے ساتھ ہی نوٹ بندی اور ٹی ایم سی رہنماؤں کے خلاف مبینہ طور پر مرکز کی طرف سے سی بی آئی کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
View more
Thu, 09 Feb 2017 11:33:38
ریاستی کانگریس کے چیف ترجمان کے کے مشرا نے بدھ کو اپنے بیتول قیام کے دوران سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیتول جیل میں داخلے پر اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھاگوت کسی بھی آئینی عہدے پر نہیں ہے اور جس سنگھ پریوار کے سربراہ کے طور پر ان کی شناخت ہے،
View more
Thu, 09 Feb 2017 11:22:29
بی جے پی کی قیادت والی آسام حکومت نے مرکز کو خط لکھ کر اس کے افسروں کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔مرکز نے بھی ریاستی حکومت کی درخواست پر 6 آئی پی ایس افسروں کو واپس آسام بھیجنے کے لیے کاغذی کارروائی شروع کر دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy