ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ملکی خبریں
    سنجے سنگھ کا بی جے پی پر وار: 'ہم مندر کے درشن کو جاتے ہیں، وہ مسجدوں کے سروے میں مصروف

    سنجے سنگھ کا بی جے پی پر وار: 'ہم مندر کے درشن کو جاتے ہیں، وہ مسجدوں کے سروے میں مصروف

    Wed, 18 Dec 2024 10:32:19 
    لوک سبھا میں آئین پر بحث کے دوران کانگریس کے سینئر لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے بھی مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اقتدار میں رہنے کے لیے جمہوری اقدار کو پامال کر رہی ہے۔ ادھیر رنجن نے کہا، ’’آج ملک میں ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ اور سرکاری مشینری کے غلط استعمال کے ذریعے انتخابات میں دھاندلی کی جا رہی ہے۔ یہ جمہوریت کے لیے ایک خطرناک رجحان ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کئی
    ’ون نیشن، ون الیکشن‘ بل آئین اور وفاقی نظام کے منافی: پرینکا گاندھی

    ’ون نیشن، ون الیکشن‘ بل آئین اور وفاقی نظام کے منافی: پرینکا گاندھی

    Tue, 17 Dec 2024 17:53:16 
    کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو الزام لگایا کہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کو ایک ساتھ کرانے والا بل آئینی اصولوں اور وفاقی ڈھانچے کے خلاف ہے۔ پارلیمنٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا، ’’یہ بل آئین کے خلاف ہے اور ہمارے ملک کے وفاقی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ کانگریس اس کی بھرپور مخالفت کرے گی۔‘‘
    لوک سبھا میں 'ون نیشن، ون الیکشن' بل منظور: 269 ووٹ حمایت میں، 198 مخالفت میں

    لوک سبھا میں 'ون نیشن، ون الیکشن' بل منظور: 269 ووٹ حمایت میں، 198 مخالفت میں

    Tue, 17 Dec 2024 17:33:00 
    لوک سبھا میں آج ’ون نیشن، ون الیکشن‘ یعنی ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کے معاملے پر خاصی گہما گہمی دیکھنے کو ملی۔ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے اس بل کی شدید مخالفت کی، تاہم ایوان میں ووٹنگ کے بعد بل کو پیش کر دیا گیا۔ ووٹنگ کے دوران 269 اراکین پارلیمنٹ نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا، جبکہ 198 اراکین نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔ بعد ازاں مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال کی درخواست پر یہ بل مزید غور و خوض کے لیے جو
    ’’جمہوریت، آئین، اور سیکولرازم پر کوئی باقی نہیں‘‘: اے راجا نے حکمران محاذ پر کڑی تنقید کی، تضاد پر نشانہ سادھا

    ’’جمہوریت، آئین، اور سیکولرازم پر کوئی باقی نہیں‘‘: اے راجا نے حکمران محاذ پر کڑی تنقید کی، تضاد پر نشانہ سادھا

    Tue, 17 Dec 2024 12:09:36 
    میں نے ایوان میں راج ناتھ سنگھ اور رجیجو کی تقریر سنی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا میں احترام کرتا ہوں، لیکن ان کی تقریر ان کے شایان شان نہیں تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ آئین کی تیاری کسی ایک پارٹی کی کارکردگی کے طور پر نہیں دیکھی جانی چاہئے، جو شاید صحیح ہو، کیونکہ کوئی ایک پارٹی یہ دعویٰ نہیں کر سکتی کہ اس نے اکیلے آئین کا پورا مسودہ تیار کیا ہے۔ نہرو، سردار ولبھ بھائی، ڈاکٹر رادھا کرشنن، سروجنی نائیڈ
    دہلی-این سی آر میں گریپ-4 نافذ، اسکول ہائبرڈ موڈ میں چلیں گے

    دہلی-این سی آر میں گریپ-4 نافذ، اسکول ہائبرڈ موڈ میں چلیں گے

    Tue, 17 Dec 2024 12:02:53 
    دہلی-این سی آر میں آلودگی کی صورتحال مزید بگڑ چکی ہے جس کے باعث این سی آر میں گریپ-4 کو نافذ کیا گیا ہے۔ گریپ-4 کے تحت تمام قسم کی تعمیراتی اور مسماری سرگرمیاں، جیسے کہ ہائی ویز اور فلائی اوور جیسے عوامی منصوبے، پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ غیر ضروری سامان لے جانے والے ٹرکوں کی دہلی میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
    دیویندر یادو کا مطالبہ: کیجریوال ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوئے زیر التواء 14 ’کیگ رپورٹ‘ اسمبلی میں پیش کریں

    دیویندر یادو کا مطالبہ: کیجریوال ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوئے زیر التواء 14 ’کیگ رپورٹ‘ اسمبلی میں پیش کریں

    Tue, 17 Dec 2024 11:56:21 
    دہلی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے کہ 14 زیر التواء ’کیگ رپورٹ‘ کو دہلی اسمبلی میں پیش کیا جائے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعلیٰ آتشی کو ایک خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد 14 زیر التواء ’کیگ رپورٹ‘ پر خصوصی اجلاس بلایا جائے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ سے اسمبلی اجلاس میں ’کیگ رپورٹ‘ پ
    مدھیہ پردیش: اسمبلی کا گھیراؤ کرنے پہنچے کانگریس لیڈران، عوام سے کیے وعدے پورا نہ کرنے کا الزام

    مدھیہ پردیش: اسمبلی کا گھیراؤ کرنے پہنچے کانگریس لیڈران، عوام سے کیے وعدے پورا نہ کرنے کا الزام

    Tue, 17 Dec 2024 11:37:34 
    آج کانگریس لیڈران ٹریکٹر پر سوار ہو کر مدھیہ پردیش اسمبلی کا گھیراؤ کرنے پہنچے، جس سے شور شرابہ جیسے ماحول میں حالات پیدا ہو گئے۔ مدھیہ پردیش کی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر کانگریس نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ انتخابی وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اسی پیش نظر کانگریس نے اسمبلی کا گھیراؤ کر کے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ کانگریس نے حکومت کی متعدد ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس تحریک کا آغاز
    بلومبرگ رپورٹ: امبانی اور اڈانی 100 بلین ڈالر کلب سے خارج

    بلومبرگ رپورٹ: امبانی اور اڈانی 100 بلین ڈالر کلب سے خارج

    Tue, 17 Dec 2024 11:04:56 
    بلومبرگ کی تازہ رپورٹ کے مطابق معروف صنعت کار مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کا نام 100 بلین ڈالر (تقریباً 8 لاکھ 49 ہزار کروڑ روپے) کے کلب سے خارج ہو گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کو اس سال بلومبرگ کے 100 بلین ڈالر کلب سے باہر ہونا پڑا ہے۔ حالیہ دنوں میں ان کی ملکیتوں میں گراوٹ کی بنیادی وجہ تجارتی مشکلات اور مالیاتی چیل
    ’وقف ترمیمی بل ناقابل قبول‘، مولانا ارشد مدنی کا آندھرا پردیش کے کڈپا میں اجتماع سے خطاب

    ’وقف ترمیمی بل ناقابل قبول‘، مولانا ارشد مدنی کا آندھرا پردیش کے کڈپا میں اجتماع سے خطاب

    Tue, 17 Dec 2024 10:57:49 
    آندھرا پردیش کے کڈپا شہر میں جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام منعقدہ تحفظ آئین ہند و قومی یکجہتی کانفرنس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے خطاب کرتے ہوئے وقف ترمیمی بل کی سخت مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے اور اسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔