Mon, 16 Dec 2024 19:24:59
دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بانسری سوراج کو مجرمانہ ہتک عزت کا نوٹس جاری کیا ہے۔ بانسری کے خلاف یہ عرضی عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر ستیندر جین نے دائر کی تھی۔ ستیندر جین نے اپنی عرضی میں الزام لگایا ہے کہ بانسری سوراج نے 5 اکتوبر 2023 کو ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ان کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا تھا۔ عدالت نے بانسری سوراج کو 20 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا
View more
Mon, 16 Dec 2024 19:14:10
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف لیڈر راہل گاندھی نے مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو خط لکھ کر سری لنکا کی جیلوں میں قید ہندوستانی ماہی گیروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے سری لنکن صدر انورا کمارا دسانائیکے کی ہندوستان آمد کے موقع پر حکومت سے درخواست کی کہ وہ سری لنکا کے ساتھ زیرِ التواء مسائل کو حل کرے اور قیدی ماہی گیروں کی جلد رہائی کو یقینی بنائے۔ ان ماہی گیروں کو مبینہ طور پر غلط
View more
Mon, 16 Dec 2024 18:58:15
راجیہ سبھا میں آئین پر بحث جاری ہے اور اپوزیشن کی جانب سے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بحث کا آغاز کیا۔ انہوں نے اندرا گاندھی کی حکومت کے دور میں بنگلہ دیش کی آزادی کے ذکر کیا اور کہا کہ ایک لاکھ افراد کو قید کرنا کوئی معمولی بات نہیں تھی، مگر ’آئرن لیڈی‘ اندرا گاندھی نے یہ ثابت کیا کہ اگر آپ ہمارے قریب آئیں گے تو آپ کی خیر نہیں! کھڑگے نے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن پر طنز کرتے ہوئے کہا، ’’ہم نے میون
View more
Mon, 16 Dec 2024 18:51:47
گوتم بدھ نگر میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے کسانوں کو لکسر جیل میں قید کر دیا گیا ہے اور ان کی رہائی اب تک ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ ان کسانوں میں سکھبیر خلیفہ سمیت کئی اہم رہنما شامل ہیں۔ بھارتیہ کسان یونین نے اتوار کے روز ایک میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ اگر 22 دسمبر تک کسانوں کو رہا نہ کیا گیا تو 23 دسمبر کو، جو چودھری چرن سنگھ کے یوم پیدائش کا دن ہے، کوئی بڑا قدم اٹھایا جائے گا۔
View more
Mon, 16 Dec 2024 18:46:44
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے جونیئر ڈاکٹروں نے مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے نیٹ پی جی 2024 کے لیے کٹ آف کی حد کم کرنے کی درخواست کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں پی جی کی متعدد سیٹیں خالی ہیں اور اس سے نہ صرف تعلیم کا ضیاع ہو رہا ہے بلکہ صحت کے شعبے میں ماہر افراد کی کمی بھی بڑھ رہی ہے۔
View more
Mon, 16 Dec 2024 18:09:32
اتر پردیش اسمبلی کا سرمائی اجلاس پیر کو شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز سے پہلے سماجوادی پارٹی کے ارکانِ اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے ارکان (ایم ایل سیز) نے سنبھل میں پیش آنے والے تشدد کے خلاف اسمبلی کمپلیکس کے باہر مظاہرہ کیا۔
View more
Mon, 16 Dec 2024 18:05:08
دہلی-این سی آر میں سردی کا زور بڑھتا جا رہا ہے۔ پیر کی صبح ہلکے کوہرے نے شہر کو ڈھانپے رکھا، جبکہ محکمہ موسمیات نے منگل سے گھنے کوہرے اور سردی کی شدید لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ منگل سے درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوگی، جس کے باعث کم از کم درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔
View more
Mon, 16 Dec 2024 12:30:15
الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شیکھر کمار یادو، جنہوں نے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے ایک پروگرام میں متنازع بیان دیا تھا، جلد سپریم کورٹ کالجیئم کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ان کے بیانات سے متعلق خبروں پر 10 دسمبر کو نوٹس لیتے ہوئے ہائی کورٹ سے رپورٹ طلب کی تھی۔
View more
Mon, 16 Dec 2024 10:48:02
آئین ہند کے ۷۵؍ سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ میں منعقدہ ۲؍ روزہ بحث کے دوران اپوزیشن نے موجودہ حالات میں آئین اور آئینی اصولوں کو لاحق خطرات پر روشنی ڈالی اور مودی حکومت کے طرز عمل کو بے نقاب کیا۔ اس بحث کو ملک کے سیکولر دانشوروں اور سماجی کارکنان نے بھرپور سراہا۔ دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند نے شاہین باغ احتجاج کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک نے آئین کو مرکزی بیانیہ کا حصہ بن
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy