Sat, 21 Dec 2024 10:34:08
پارلیمنٹ احاطہ میں گزشتہ روز پیش آنے والے دھکا مُکی کے واقعہ پر بیان بازی کا سلسلہ تیز ہوتا جا رہا ہے۔ اپوزیشن رہنما اسے حکومت کی سازش قرار دے رہے ہیں، جس کا مقصد امت شاہ کو بچانا ہے۔ تاہم، اپوزیشن پارٹیاں، خاص طور پر کانگریس، ڈاکٹر امبیڈکر کے حوالے سے امت شاہ کے بیان پر معافی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ کانگریس نے تو اس کے ساتھ ساتھ وزیرِ داخلہ سے استعفیٰ لینے کی بھی بات کی ہے۔
View more
Sat, 21 Dec 2024 10:28:26
پارلیمنٹ کے احاطے میں گزشتہ روز پیش آئے دھکم پیل کے واقعہ کے بعد بی جے پی نے راہل گاندھی کو جس انداز میں نشانہ بنایا ہے، اس پر کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں حیرانی کا اظہار کر رہی ہیں۔ بی جے پی کے بعض اراکین پارلیمنٹ نے راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی، جس پر کانگریس رہنماؤں کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس نے واضح کیا کہ راہل گاندھی بی جے پی کی اس بزدلانہ کارروائی سے خوفزدہ نہیں ہوں
View more
Sat, 21 Dec 2024 10:22:22
لوک سبھا میں ’ون نیشن، ون الیکشن‘ بل کی منظوری کے بعد اسے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) میں بھیج دیا گیا۔ ابتدائی طور پر اس کمیٹی میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے مل کر مجموعی طور پر 31 اراکین شامل کیے گئے تھے، لیکن اب اس تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پارلیمانی اراکین کی درخواست پر ’ون نیشن، ون الیکشن‘ بل کے جائزے کے لیے جے پی سی میں مزید 8 اراکین شامل کیے گئے ہیں، جس سے کمیٹی کی کل تعداد 39 ہو گئ
View more
Sat, 21 Dec 2024 10:18:09
اتر پردیش کے سنبھل میں واقع شاہی جامع مسجد کے قریب اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب بھگوا گمچھا پہنے اور پیشانی پر تلک لگائے ایک نوجوان مسجد کی سیڑھیوں تک پہنچ گیا۔ اس وقت نمازِ جمعہ کی تیاری چل رہی تھی، اور نمازی حیرت زدہ رہ گئے۔ نوجوان کو دیکھ کر نمازیوں نے اسے گھیر لیا۔ بعد ازاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔
View more
Sat, 21 Dec 2024 10:13:08
انڈیا بلاک کے رہنماؤں نے راہل گاندھی کے خلاف درج ایف آئی آر کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے آئینی معاملات اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے متعلق عوامی توجہ ہٹانے کی سازش قرار دیا ہے۔
View more
Sat, 21 Dec 2024 10:07:35
کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی بگڑتی صحت کے پیش نظر سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو حکم دیا ہے کہ انہیں کھنوری بارڈر کے قریب ایک عارضی اسپتال میں منتقل کیا جائے۔ 70 سالہ جگجیت سنگھ ڈلیوال 26 نومبر سے ایم ایس پی اور دیگر مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔
View more
Sat, 21 Dec 2024 10:03:01
اٹھارہویں لوک سبھا کا سرمائی اجلاس 20 دسمبر کو اختتام پذیر ہوا۔ یہ اجلاس 25 نومبر کو شروع ہوا اور اس دوران لوک سبھا میں 20 جبکہ راجیہ سبھا میں 19 اجلاس منعقد کیے گئے۔ دونوں ایوانوں میں کل ملا کر تقریباً 105 گھنٹوں تک کارروائی جاری رہی۔
View more
Fri, 20 Dec 2024 21:29:08
جے پور میں جمعہ کی صبح ہونے والے ایک خوفناک آگ حادثے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 35 افراد زخمی اور 14 لاپتہ ہیں۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب پٹرول پمپ کے قریب دو گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے فوری بعد پٹرول پمپ پر کھڑے ٹرک پر آگ بھڑک اُٹھی۔ پل بھر میں پٹرول پمپ بھی آگ کی زد میں آگیا۔ حادثہ اجمیر روڈ پر صبح تقریباً 5:30 بجے پیش آیا۔
View more
Fri, 20 Dec 2024 19:37:00
:مدینتہ العلوم گرلز پرائمری اسکول ناندیڑ مہاراشٹر کی فعال معلمہ سعدیہ فاطمہ باسط علی خان کو مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ کے ساتھ توصیف نامہ دیا گیا، ایوارڈ کی یہ تقریب 14 ڈسمبر 2024 بروز ہفتہ کو دوپہر بوقت 2:30 بجے امپائر اسٹیٹ اکبر باغ ملک پیٹ میں منعقد کی گئی تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy