Mon, 27 Sep 2021 11:30:25
بنگلورو کے پو لیس کمشنر کمل پنت نے کہا کہ سڑکوں پر بے تر تیب موٹر گاڑیوں کو ٹہرایا نہیں جا سکتا،اگر کسی نے قوانین کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے عوام کو تکلیف پہنچا تے ہوئے پارکنگ کی تو ایسی موٹر گاڑیوں کو ٹوئنگ کر تے ہو ئے جرمانہ وصول کیا جا ئے گا۔
View more
Mon, 27 Sep 2021 11:27:40
پچھلے سات ماہ کے دوران ریاست میں 4ہزا ر ڈاکٹروں کا تقرر عمل میں لایاگیاہے،اس سے ہر ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر میں بھی ڈاکٹر س کام انجام دے رہے ہیں۔یہ بات ریاستی وزیر برائے صحت وخاندانی بہبود ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہی۔
View more
Mon, 27 Sep 2021 11:22:23
عوام کی صحت کے بارے میں ہر ممکن اقدامات کرنے حکومت تیارہے۔ریاست بھرمیں بہتر طبی خدمات فراہم کرنے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پرائمری ہیلتھ سنٹرس تعمیری کرنے کیلئے اولین ترجیح دی جارہی ہے۔یہ بات وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے کہی۔
View more
Mon, 27 Sep 2021 11:15:44
ملک میں بدقسمتی سے وہ شدت پسند طبقہ برسراقتدار آگیا ہے جو اس ملک کے آئین میں گھس کر اس کو کھوکلا کرنے میں لگا ہوا ہے۔ جب تک سنجیدگی اور شدت کے ساتھ ان طاقتو ں کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے متحدہ کوشش نہیں ہو گی اس وقت تک اس ملک کے آئین کوکمزور کرنے کا عمل جاری رہے گا۔
View more
Mon, 27 Sep 2021 11:02:03
مسلمانوں میں اقلیت ہونے کا جو احساس عدم تحفظ ہے جب تک اس کو ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک فرقہ پرست عناصر اس احساس کا استحصال کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ احساس عد م تحفظ کو دور کریں اور اس ملک کی تعمیر و ترقی میں شریک ہو کر اس کے ثمرات بھی برابر حاصل کریں۔ ان خیالات کا اظہار سابق مرکزی وزیر اور سینئر کانگریس رہنما ڈاکٹر کے رحمن خان نے کیا۔
View more
Mon, 27 Sep 2021 10:55:54
چیف جسٹس آف انڈیا(سی جے آئی)این وی رمن نے کہا کہ ہمیں عدلیہ میں خواتین کی 50فیصد نمائندگی کی ضرورت ہے۔ ملک کے تمام لا ء اسکولوں میں کچھ فیصد ریزرویشن کے مطالبے کی تائید کرنے کی سختی سے سفارش کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ خواتین کا حق ہے۔ وہ یہ مانگ کرنے کی حقدار ہیں۔
View more
Mon, 27 Sep 2021 10:52:18
ملک میں حقوق انسانی کی صورت حا ل پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر منی شنکر ائیر نے کہا کہ فرقہ واریت کی آڑ میں ملک کے شہریوں کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
View more
Mon, 27 Sep 2021 10:44:40
گزشتہ دس مہینوں سے کسان دہلی میں آنے والی کئی سرحدوں پر نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ اس دوران کسان رہنماؤں کی مرکز سے کئی مرتبہ بات بھی ہوئی لیکن دونوں فریق اپنےموقف پر اڑے ہوئے ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ تینوں قوانین کو مرکز واپس لے جبکہ مرکز کسی بھی قانون کووپس لینے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اسی کے پیش نظر کسانوں نے اپنی طاقت کے مظاہرےکے لئے آج بھارت بند رکھا ہوا ہےجو صبح 6 بجے سے
View more
Thu, 05 Aug 2021 10:53:07
ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کانسہ کے تمغہ کے لئے مقابلہ میں ہندوستان نے جرمنی کو 5-4 سے شکست دے دی۔ ٹیم انڈیا کی شروعات خراب رہی لیکن اس نے لگاتار گول کر کے شاندار واپسی کی۔ اس کے بعد جرمنی نے دو گول داغ کر ہندوستان پر دباؤ بنایا لیکن ہندوستان نے یکے بعد دیگر چار گول داغ کر میچ میں 5-3 کی برتری حاصل کر لی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy