Wed, 24 Jun 2026 11:30:48
کلکتہ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی رہنما ممتا بنرجی کی جانب سے بھوانی پور اسمبلی حلقہ کے انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی پر ابتدائی سماعت کرتے ہوئے مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ سویندو ادھیکاری سے جواب طلب کیا ہے۔
View more
Wed, 24 Jun 2026 11:25:56
لکھنؤ کے علی گنج علاقے میں ایک تجارتی عمارت میں پیش آئے ہولناک آتشزدگی حادثے میں 15 افراد کی جان چلی گئی، جبکہ اس حادثے میں محفوظ رہنے والے محمد آصف نے اپنی دردناک روداد سناتے ہوئے بتایا کہ دوسری منزل پر قائم اسٹوڈیو کا داخلی دروازہ بایومیٹرک نظام کے باعث بند ہو گیا تھا اور بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے اسے کھولنا ممکن نہیں رہا۔
View more
Wed, 24 Jun 2026 11:19:03
ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں بدھ کے روز درجۂ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت تقریباً 26 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔
View more
Wed, 24 Jun 2026 11:07:58
ہندوستان کے بھگوڑے ہیرا کاروباری نیرو مودی کو برطانوی عدالت سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت کے حکم کے بعد اب اسے بینک فراڈ معاملے میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کرنی ہوگی۔
View more
Wed, 24 Jun 2026 11:04:10
دہلی حکومت نے آج جھگی والوں کے لیے اہم فیصلہ لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں ’ڈی یو ایس آئی بی‘ کی میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ یکم جنوری 2025 تک راجدھانی میں بسی تمام جھگی بستیوں کے مکینوں کو بازآبادکاری منصوبہ کا فائدہ دیا جائے گا۔
View more
Wed, 24 Jun 2026 10:50:17
مدھیہ پردیش کانگریس نے وزیر اعلیٰ موہن یادو پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے استعفے اور سپریم کورٹ کے موجودہ جج کی نگرانی میں آزادانہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 23 Jun 2026 20:13:36
ایودھیا واقع رام مندر میں نذرانے اور عطیات کی رقم میں مبینہ ہیرا پھیری کی خبروں سے ریاست ہی نہیں ملک کی سیاست کا بھی درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے۔
View more
Tue, 23 Jun 2026 20:10:20
شیو سینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) نے مہاراشٹر کی برسراقتدار مہایوتی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے پر ریاست کو 25 سال پیچھے دھکیلنے اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔ پارٹی نے دعویٰ کیا کہ اقتدار کی سیاست اور دولت کے استعمال کا طریقہ آخرکار خود حکومت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy