Tue, 07 Jan 2025 12:19:25
نیپال میں منگل کی صبح 6:35 بجے 7.1 شدت کا زلزلہ آیا، جس کا مرکز نیپال-تبت سرحد کے قریب شیزانگ تھا۔ اس زلزلے کے جھٹکے ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں محسوس کیے گئے، جن میں بہار، سکم، آسام اور شمالی بنگال شامل ہیں۔ بہار کے پٹنہ، پورنیہ، مدھوبنی، شیوہر، سمستی پور، مظفر پور، موتیہاری اور سیوان اضلاع میں لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
View more
Tue, 07 Jan 2025 12:14:32
چین میں ہیومن میٹانیومو وائرس (ایچ ایم پی وی) کی وجہ سے ایمرجنسی کی صورت حال پیدا ہو چکی ہے اور اب ہندوستان میں بھی اس وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس سے عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ پہلے کرناٹک میں 2 اور گجرات میں ایک بچے کے ایچ ایم پی وی پازیٹو ہونے کی خبریں آئی تھیں، لیکن اب تمل ناڈو میں بھی اس وائرس کے 2 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 07 Jan 2025 11:34:17
کھنوری بارڈر پر تامرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسانوں کے مسائل ان کی صحت سے زیادہ اہم ہیں۔ یہ بیان سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی ’اعلیٰ اختیار یافتہ کمیٹی‘ (ہائی پاورڈ کمیٹی) سے ملاقات کے بعد دیا گیا۔
View more
Tue, 07 Jan 2025 11:18:24
مہاراشٹر اسمبلی انتخاب میں مہایوتی یعنی بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی کامیابی کے اسباب میں سے ایک اہم سبب ’لاڈکی بہن یوجنا‘ کو مانا جاتا ہے۔ بڑی تعداد میں ریاست کی خواتین نے اس منصوبہ کو ذہن میں رکھ کر بی جے پی اور اس کی ساتھی پارٹیوں کے امیدوار کو ووٹ دیا، لیکن اب لاکھوں خواتین کو جھٹکا لگنے والا ہے۔
View more
Tue, 07 Jan 2025 11:00:48
دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے قبل، الیکشن کمیشن نے حتمی ووٹر لسٹ جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دہلی میں کل 1 کروڑ 55 لاکھ 24 ہزار 858 رجسٹرڈ ووٹرس ہیں، جن میں 83 لاکھ 49 ہزار 645 مرد، 71 لاکھ 73 ہزار 952 خواتین اور 1261 تیسری جنس کے ووٹرس شامل ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس بار 2 لاکھ 8 ہزار 302 نئے ووٹرس پہلی مرتبہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
View more
Tue, 07 Jan 2025 10:52:38
دسمبر کے مہینے میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ آلو، پیاز، اور ٹماٹر جیسی بنیادی سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آلو کی قیمت میں 48 فیصد جبکہ پیاز کی قیمت میں 10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
View more
Mon, 06 Jan 2025 17:41:57
پیر کے روز سپریم کورٹ نے کسان تحریک کے معاملے پر سماعت کو ملتوی کر دیا۔ کسانوں کا نمائندہ وفد سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی اعلیٰ اختیار یافتہ کمیٹی سے ملاقات کے لیے تیار ہو گیا ہے۔ یہ ملاقات پیر کو کسی وقت متوقع ہے۔ پنجاب حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے عدالت کو اطلاع دی کہ کسان لیڈران کمیٹی سے بات چیت پر آمادہ ہیں۔
View more
Mon, 06 Jan 2025 17:37:14
اس سال دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے 'پیاری دیدی یوجنا' کے تحت ہر خاتون کو 2500 روپے ماہانہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ پیر کو اس منصوبہ کا اعلان کرتے ہوئے کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ اگر کانگریس حکومت میں آئی تو کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ہی اس اسکیم کو منظوری دی جائے گی۔
View more
Mon, 06 Jan 2025 12:02:15
ملک کے پہاڑی علاقوں اور شمالی ہند میں شدید سردی کا سلسلہ برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پیر اور منگل کے دن کشمیر اور جموں ڈویژن کے بلند پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری ہو سکتی ہے۔ 6 جنوری کو ہماچل پردیش کے بلند علاقے برفباری کی لپیٹ میں آئیں گے، جب کہ نچلے علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جس کے پیش نظر آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy