Sat, 11 Jan 2025 17:00:06
کانگریس نے جمعہ کے روز دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دفتر میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر اور شہید بھگت سنگھ کی تصاویر تو لگاتے ہیں، لیکن ان کے نظریات پر عمل نہیں کرتے۔
View more
Sat, 11 Jan 2025 10:15:33
مرکزی حکومت نے 10 جنوری کو ریاستی حکومتوں کو ٹیکس شراکت داری کے تحت 1.73 لاکھ کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ یہ رقم دسمبر 2024 میں منتقل کیے گئے 89,086 کروڑ روپے کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ وزارت مالیات نے کہا کہ اس اضافی فنڈ کی منتقلی ریاستوں کو ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی اخراجات میں تیزی لانے کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گی۔
View more
Sat, 11 Jan 2025 10:10:38
سپریم کورٹ نے ممبئی کی آرے کالونی میں درختوں کی کٹائی پر سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے درخت اتھارٹی کو حکم دیا ہے کہ مزید کٹائی عدالت کی اجازت کے بغیر نہ کی جائے۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس اروند کمار کی قیادت والی بنچ نے جمعہ کے روز کہا کہ اتھارٹی پہلے درخواستوں پر غور کرے اور پھر عدالت سے حکم حاصل کرے۔
View more
Thu, 09 Jan 2025 18:32:44
این سی پی کے مرحوم رہنما بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی نے بدھ کے روز آئی اے این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے والد کے قتل کی تحقیقات پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس ابھی تک اصل سازشی ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے اور صرف چھوٹے مجرموں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
View more
Thu, 09 Jan 2025 18:23:14
پچھلے سال نومبر میں منعقد ہوئے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں شکست کھانے والے مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے 5 امیدواروں نے بامبے ہائی کورٹ میں انتخابی نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے عرضی دائر کی ہے۔ ان امیدواروں میں شیو سینا (یو بی ٹی) کے منوہر کرشنا مادھوی، این سی پی (شرد پوار گروپ) کے پرشانت سُدام جگتاپ، مہیش کوٹھے، نریش رتن منیرا اور سنیل چندر کانت بھسارا شامل ہیں۔
View more
Thu, 09 Jan 2025 11:49:03
’وَن نیشن، وَن الیکشن‘ یعنی ایک ملک، ایک انتخاب کے تصور پر غور و فکر کرنے کے لیے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) کی پہلی میٹنگ آج دہلی میں منعقد ہوئی۔ مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران ایک ساتھ انتخابات کرانے کے لیے ’وَن نیشن، وَن الیکشن‘ کی تجویز پیش کی تھی، جس کے تحت 39 رکنی جے پی سی تشکیل دی گئی تھی۔
View more
Thu, 09 Jan 2025 11:32:03
دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس اس بار عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کو ایک مضبوط چیلنج فراہم کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ ایک طرف کانگریس ان دونوں جماعتوں کی عوام مخالف پالیسیوں کو بے نقاب کر رہی ہے، تو دوسری طرف حکومت تشکیل دینے کی صورت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نئے اور ترقی پسند منصوبوں کا وعدہ بھی کر رہی ہے۔
View more
Thu, 09 Jan 2025 11:19:17
کسان کھنوری بارڈر پر اپنے جائز مطالبات کے لیے کئی مہینوں سے احتجاج کر رہے ہیں، مگر حکومت نہ صرف ان کے مطالبات پر کوئی کارروائی نہیں کر رہی، بلکہ ان سے بات چیت کرنے میں بھی دلچسپی نہیں دکھا رہی۔ حکومت کی اس بے حسی کے خلاف کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال نے تامرگ بھوک ہڑتال شروع کی، جو اب 44 دنوں تک جاری ہے۔
View more
Thu, 09 Jan 2025 11:03:43
ای وی ایم پر اپوزیشن کے اعتراضات کوئی نئی بات نہیں ہیں، لیکن اب شیو سینا (یو بی ٹی) کے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن کو نشانے پر لے لیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا، ’’دنیا بھر میں کہا جاتا ہے کہ ای وی ایم میں گڑبڑ ہو سکتی ہے، لیکن الیکشن کمیشن اسے یکسر مسترد کرتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy