Tue, 18 Feb 2025 10:54:07
اتر پردیش کے کشی نگر میں حال ہی میں ایک مسجد پر کی گئی بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں حکم عدولی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے یوپی حکومت اور متعلقہ افسران سے وضاحت طلب کی ہے۔ سپریم کورٹ نے ریاستی انتظامیہ کو دو ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 10:27:25
غربی بنگال اسمبلی میں آج شدید ہنگامے کے بعد حزب اختلاف کے رہنما اور بی جے پی لیڈر شبھیندو ادھیکاری سمیت تین دیگر بی جے پی اراکین اسمبلی کو معطل کر دیا گیا۔ اسپیکر بیمان بنرجی نے ادھیکاری، اگنی مترا پال، بنکم گھوش اور وشوناتھ کارک کو بجٹ اجلاس کے اختتام تک معطلی کا حکم دیا۔
View more
Mon, 17 Feb 2025 12:00:50
آج 17 فروری کی صبح 5:36 بجے دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز دہلی کے دھولا کواں کے قریب جھیل پارک کے علاقے میں تھا۔
View more
Mon, 17 Feb 2025 11:55:57
دہلی میں پیر کی صبح تقریباً 5:36 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زمین چند سیکنڈ تک ہلتی رہی جس سے لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز دہلی کے قریب زمین سے 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، جس کی وجہ سے جھٹکے زیادہ شدید محسوس ہوئے۔ چند سیکنڈوں تک جاری رہنے والے ان جھٹکوں کے دوران عمارتوں میں بھی زبردست کمپن محسوس کی گئی۔
View more
Mon, 17 Feb 2025 11:45:11
امریکہ سے غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کی تیسری کھیپ امرتسر پہنچ گئی ہے، جس میں کل 112 افراد شامل ہیں۔ یہ طیارہ اتوار 16 فروری کو رات 10:09 پر امرتسر کے ہوائی اڈے پر پہنچا۔ امریکہ سے واپس بھیجے گئے 112 افراد میں سے 44 کا تعلق ہریانہ، 33 کا گجرات، 31 کا پنجاب، دو کا اتر پردیش، اور ایک ایک کا اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش سے ہے۔
View more
Mon, 17 Feb 2025 11:22:14
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے مہاکمبھ کے دوران سڑک حادثات میں اضافے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدنظمی اور ناقص انتظامات کی وجہ سے روزانہ حادثات ہو رہے ہیں، جس میں متعدد عقیدت مند اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
View more
Mon, 17 Feb 2025 11:16:18
دہلی اسمبلی انتخابات میں کامیاب ہونے والی بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب 18 فروری بروز منگل دوپہر 12 بجے رام لیلا میدان میں منعقد کی جائے گی۔ اس سے ایک دن قبل 17 فروری کو بی جے پی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ دہلی اسٹیٹ آفس میں ہوگی، جہاں وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ تمام منتخب اراکین اسمبلی کو اس میٹنگ کے لیے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
View more
Mon, 17 Feb 2025 11:08:09
مہاراشٹر کے ناگپور ضلع میں اتوار (16 فروری) کو ایس بی ایل بارود فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد کی ہلاکت اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت فیکٹری میں کچھ ملازمین موجود تھے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،
View more
Mon, 17 Feb 2025 10:58:18
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کی رات ہونے والی بھگدڑ کے افسوسناک واقعے میں کم از کم 18 افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے کے بعد ریلوے انتظامیہ نے اسٹیشن پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy