Sat, 22 Feb 2025 10:47:27
بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سربراہ دلجیت سنگھ چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگلہ دیش میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد ہندوستان میں بنگلہ دیشیوں کی غیر قانونی دراندازی میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ انہوں نے اس کمی کا سہرا بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کے تعاون کو دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی سرحدی افواج کی مشترکہ کوششوں سے یہ ممکن ہوا ہے۔
View more
Sat, 22 Feb 2025 10:21:48
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ اور تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ مسلمانوں سے متعلق انتخابی منشور میں کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ وعدے فوری طور پر پورے کیے جائیں گے، جبکہ دیگر کو مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔ یہ یقین دہانی انہوں نے علماء کونسل آف انڈیا کے قومی صدر مفتی محمد فاروق القاسمی سے ملاقات کے دوران کرائی۔
View more
Thu, 20 Feb 2025 18:04:53
اتر پردیش کے جونپور میں آج صبح ایک شدید سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں مہاکمبھ جانے والی ایک ڈبل ڈیکر بس تیز رفتاری کے باعث ایک چاول سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ تقریباً صبح 5 بجے پیش آیا، جس میں بس میں سوار عقیدت مندوں میں سے 6 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
View more
Thu, 20 Feb 2025 17:54:38
ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی پیش گوئی کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربینس کے اثرات کی وجہ سے دہلی-این سی آر، نوئیڈا، ہریانہ، پنجاب، اتر پردیش اور راجستھان میں 20 اور 21 فروری کو تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں بادلوں کی آمد و رفت پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔ اگر بارش ہوتی ہے تو درجہ حرارت میں معمولی کمی واقع ہو سکتی ہے،
View more
Thu, 20 Feb 2025 11:25:15
کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی 22 فروری سے دو روزہ دورے پر رائے بریلی پہنچنے والے ہیں۔ ان کے اس پہلے دورے کو لے کر کانگریس کارکنان میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ اس دوران وہ مختلف مقامات کا دورہ کریں گے، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے اور عوام سے براہ راست ملاقات کر کے ان کے مسائل سنیں گے۔
View more
Thu, 20 Feb 2025 11:06:09
کانگریس اس وقت داخلی سطح پر کئی اہم تبدیلیوں کے مرحلے سے گزر رہی ہے۔ ہریانہ، مہاراشٹر اور دہلی اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی میں تنظیمی سطح پر رد و بدل دیکھنے کو ملا ہے۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی قیادت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،
View more
Thu, 20 Feb 2025 11:02:23
کانگریس نے ایک بار پھر ملک میں بڑھتی بے روزگاری پر مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ نوجوان روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانے پر مجبور ہیں، جبکہ مودی حکومت اس سنگین مسئلے سے توجہ ہٹانے میں لگی ہوئی ہے۔
View more
Thu, 20 Feb 2025 10:56:10
پنجاب پولیس میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب بدعنوانی میں ملوث 52 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ حکومت پنجاب نے اس کارروائی کے ذریعے کرپشن کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا واضح پیغام دیا ہے۔ برطرف کیے گئے اہلکاروں میں کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر رینک کے افسران شامل ہیں۔
View more
Thu, 20 Feb 2025 10:44:37
دہلی واقع عام آدمی پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں 19 فروری کو اروند کیجریوال کی صدارت میں مجلس عاملہ کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس اجلاس میں دہلی کے تمام 70 اسمبلی حلقوں کے مبصرین، صدور اور تنظیمی وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ہر اسمبلی حلقے کے نمائندوں نے اپنی زبانی رپورٹ پیش کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy