Wed, 19 Feb 2025 10:28:46
جھارکھنڈ حکومت نے تمباکو اور نیکوٹین والے گٹکا اور پان مسالے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق ان مصنوعات کی تیاری، فروخت اور ذخیرہ اندوزی پر بھی ہوگا۔ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ پابندی ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے نافذ کی گئی ہے۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 19:14:12
بھوبنیشور کے کالنگا انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل ٹیکنالوجی (کے آئی آئی ٹی) کے کیمپس میں نیپالی طالبہ کی خودکشی کے واقعہ کے بعد کشیدگی بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر معاملہ اٹھایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، اس تناؤ کے دوران 500 سے زائد نیپالی طلبہ کو یونیورسٹی کیمپس چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا۔ یہ واقعہ دونوں ممالک میں تشویش کا باعث بن گیا ہے۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 18:43:24
نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کو سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کی ایک تازہ رپورٹ کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ پریاگ راج میں مہا کمبھ کے دوران مختلف مقامات پر نہانے کے لیے پانی کے معیار میں نمایاں کمی آئی ہے۔ سی پی سی بی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گندے پانی میں موجود فیکل کولیفارم بیکٹیریا کی مقدار ۲۵۰۰؍ یونٹ فی ۱۰۰؍ ملی لیٹر کی حد سے تجاوز کر گئی ہے، جو پانی کی آلودگی کی ایک سنگین علامت
View more
Tue, 18 Feb 2025 18:17:16
دہلی میں نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تیاریاں تیز ہو چکی ہیں۔ بی جے پی حکومت کی حلف برداری 20 فروری کو رام لیلا میدان میں ہوگی، تاہم اس سے پہلے پٹپڑ گنج سے بی جے پی کے ایم ایل اے رویندر سنگھ نیگی نے عام آدمی پارٹی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے دفتر کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 18:10:04
پچھلے سال عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سابق ایم ایل اے ستیندر جین کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام (پی ایم ایل اے) کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر روک لگانے کی درخواست کی مخالفت کرنے کے بعد، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اپنے موقف میں تبدیلی کی ہے۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 12:48:24
پیر (17 فروری) کو دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی ہدایات پر دہلی کانگریس کے قانونی اور انسانی حقوق کے محکمہ کا ایک وفد قومی انسانی حقوق کمیشن سے ملا۔ کانگریس وفد نے 15 فروری کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کی بدانتظامی کے باعث ہونے والی بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کے متعلق شکایات کے حوالے سے ایک میمورنڈم پیش کیا۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 12:28:14
عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون سے متعلق داخل کی گئی عرضیوں پر آج چیف جسٹس کی سربراہی میں سماعت ہوئی، جس دوران چیف جسٹس نے پچھلی سماعت پر دیے گئے اسٹے میں توسیع کر دی۔ عدالت نے اس سلسلے میں تازہ عرضیوں پر نوٹس جاری کرنے کی بجائے انہیں مداخلت کار کی درخواست کے طور پر دائر کرنے کی ہدایت دی۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 12:15:43
الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ہندوستان کے اگلے چیف الیکشن کمشنر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ راجیو کمار کی جگہ لیں گے جو حال ہی میں سبکدوش ہوئے ہیں۔ گیانیش کمار 1988 بیچ کے کیرالہ کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں الیکشن کمیشن کی سربراہی کے لیے نئے قانون کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 18 Feb 2025 11:42:16
دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوئے ایک ہفتہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، لیکن وزیر اعلیٰ کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے اور عوام اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ کب بی جے پی دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy