Sat, 01 Mar 2025 18:06:35
ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری اور موسلادھار بارش کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو گئے ہیں۔ بادل پھٹنے، سڑکوں کی بندش اور بجلی و پانی کی سپلائی میں خلل سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم، ریاست میں گزشتہ تین ماہ سے جاری خشک سالی کا خاتمہ ہونے سے کچھ حد تک راحت بھی محسوس کی جا رہی ہے۔
View more
Sat, 01 Mar 2025 17:21:59
محکمۂ موسمیات کے مطابق، رواں سال فروری کا مہینہ گزشتہ 125 سالوں میں سب سے گرم رہا ہے۔ 1901 سے 2025 تک کے ریکارڈز میں کسی بھی فروری میں اتنی زیادہ گرمی درج نہیں کی گئی۔
View more
Sat, 01 Mar 2025 10:36:07
جمعہ کی شام بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹک اور ملک کے بیشتر شہروں میں رویتِ ہلال کمیٹیوں کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تاہم، کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
View more
Sat, 01 Mar 2025 10:25:03
مارچ مہینہ شروع ہوتے ہی صارفین کو ایک بار پھر مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔ یکم مارچ 2025 سے 19 کلو والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دہلی سے لے کر کولکاتا تک کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں 6 روپے بڑھا دی گئی ہیں۔ حالانکہ کمرشیل ایل پی جی سلنڈروں کے گزشتہ پانچ برسوں کے پرائس ٹرینڈ کے مقابلے اس مرتبہ مارچ میں قیمتوں میں کم اضافہ ہوا ہے۔
View more
Thu, 27 Feb 2025 11:29:34
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی ایم) نے نریندر مودی حکومت کو ’فاشسٹ‘ یا ’نو فاشسٹ‘ قرار دینے سے انکار کر دیا ہے، جس پر اپوزیشن میں ہلچل مچ گئی ہے۔ کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے اس مؤقف پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ سی پی ایم کا یہ مؤقف 24 ویں جنرل کنونشن سے قبل تیار کردہ سیاسی تجویز کے مسودے میں سامنے آیا، جو مشاورت کے لیے ریاستی اکائیوں کو بھیجا گیا ہے۔
View more
Thu, 27 Feb 2025 11:23:32
بہار میں رواں سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، اور اسی کے پیش نظر نتیش کابینہ میں توسیع کی گئی۔ اس توسیع کے تحت 7 اراکین اسمبلی نے وزارتی عہدے کا حلف لیا۔ خاص بات یہ ہے کہ حلف اٹھانے والے تمام 7 وزراء کا تعلق بی جے پی سے ہے۔ حلف برداری کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے تمام نئے وزراء کو مبارکباد پیش کی۔
View more
Thu, 27 Feb 2025 11:14:00
سپریم کورٹ نے حال ہی میں مرکزی حکومت سے وضاحت طلب کی تھی کہ آیا مجرم قرار دیے گئے اور سزا یافتہ اراکین پارلیمنٹ و اسمبلی پر انتخاب لڑنے کی دائمی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ اس سلسلے میں مرکز نے اپنا حلف نامہ داخل کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مجرمانہ معاملے میں سزا یافتہ سیاستدانوں پر سزا مکمل ہونے کے بعد تاحیات انتخابی نااہلی عائد نہیں کی جا سکتی۔
View more
Thu, 27 Feb 2025 10:55:49
مرکزی کابینہ نے وقف ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے، جسے 10 مارچ سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ مرحلہ 10 مارچ سے 4 اپریل تک جاری رہے گا، اور اسی دوران حکومت اس بل کو بحث کے لیے پیش کر سکتی ہے۔ تاہم، حزب اختلاف کی جماعتوں، مذہبی رہنماؤں اور ماہرین کی جانب سے اس بل پر سخت اعتراضات اور مخالفت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 26 Feb 2025 19:24:31
دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دہلی اسمبلی میں شراب پالیسی سے متعلق سی اے جی کی 14 میں سے صرف ایک رپورٹ پیش کی گئی۔ کانگریس کو پہلے ہی شبہ تھا کہ اس پالیسی میں بے ضابطگیاں ہیں، جس سے حکومت کے محصولات پر منفی اثر پڑے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy