ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بھوشن رام کرشن گوئی نے ہندوستان کے 52ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

بھوشن رام کرشن گوئی نے ہندوستان کے 52ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

Wed, 14 May 2025 16:53:36    S O News
بھوشن رام کرشن گوئی نے ہندوستان کے 52ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

نئی دہلی ، 14/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)جسٹس بھوشن رام کرشن گوئی نے ہندوستان کے 52 ویں چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر حلف لیا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں انہیں حلف دلایا ہے۔ جسٹس گوئی، سابق چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ کے ریٹائر ہونے کے بعد ان کے جانشین مقرر کئے گئے ہیں۔

ان کی میعاد 6 ماہ ہوگی اور وہ 23 نومبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق ’’حلف برداری کی تقریب میں صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکر، وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی شرکت کی تھی۔‘‘

جسٹس گوئی نے 1987 سے 1990 تک بامبے ہائی کورٹ، خاص طور پر ناگپور بینچ، میں پریکٹس کی تھی۔ انہوں نے حکومت کے مدعی اور 2000 تا 2003 ناگپور بینچ کے لیے عوامی پراسیکیوٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ انہیں ایڈیشنل جج بنایا گیا تھا، بعد ازیں 2005 میں وہ مستقل جج بنے تھے۔ مئی 2019 میں گوئی کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دی گئی تھی۔ 


Share: