ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اپریل میں مہنگائی میں بڑی راحت، شرح گھٹ کر 3.16 فیصد پر آ گئی

اپریل میں مہنگائی میں بڑی راحت، شرح گھٹ کر 3.16 فیصد پر آ گئی

Wed, 14 May 2025 13:49:08    S O News

نئی دہلی ، 14/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) سبزی ترکاریوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ملک میں  خردہ مہنگائی کی شرحیں اپریل میں گھٹ کر ۱۶۴؍؍ فیصد ہوگئی جو ۶۹؍ مہینوں یعنی۶؍ برسوں میں  سب سے نچلی سطح ہے۔  اس سے پہلے مارچ میں ریٹیل مہنگائی ۳۴ء۳؍فیصد رہی  جو ۶۷؍ مہینوں کی کم ترین سطح تھی۔ گزشتہ سال یعنی  ۲۰۲۴ء میں اپریل کے مہینے میں ملک میں خردہ مہنگائی کی شرح ۸۳ء۲؍فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ جولائی ۲۰۱۹ء میں یہ ۳ء۱۵؍ فیصد تھی۔

نئی دہلی ، 14/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) سبزی ترکاریوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں خردہ مہنگائی کی شرح اپریل میں گھٹ کر 3.16 فیصد پر پہنچ گئی، جو گزشتہ 69 مہینوں یعنی 6 برسوں میں سب سے نچلی سطح ہے۔ اس سے پہلے مارچ میں ریٹیل مہنگائی 3.43 فیصد رہی، جو 67 مہینوں کی کم ترین سطح تھی۔ گزشتہ سال یعنی 2024 میں اپریل کے مہینے میں ملک میں خردہ مہنگائی کی شرح 2.83 فیصد تک پہنچ گئی تھی، جبکہ جولائی 2019 میں یہ شرح 15.3 فیصد تھی۔

منگل کو حکومت کی جانب سے ملک میں ریٹیل مہنگائی کے جو اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں، ان کے مطابق ریٹیل مہنگائی کی شرح میں 50% حصہ کھانے پینے کی اشیاء کا ہوتا ہے۔ ان اشیاء کی ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 2.69% سے کم ہو کر 1.78% ہو گئی ہے۔ اپریل میں دیہی علاقوں میں مہنگائی 3.25% سے کم ہو کر 2.92% ہو گئی ہے، جبکہ شہری علاقوں کی مہنگائی 3.63% سے گھٹ کر 3.36% ہو گئی ہے۔

 


Share: