Mon, 11 Mar 2019 00:54:58
قومی لوک دل کے نائب صدر جینت چودھری کا کہنا ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ایس پی، بی ایس پی اور آر ایل ڈی کے درمیان سیٹ تقسیم کو لے کر کوئی اختلاف نہیں ہے اور تینوں سلسلہ ایک ساتھ بی جے پی کے خلاف میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کا فیصلہ پارٹی کی اعلی قیادت نے اپنی مرضی سے نہیں کیا ہے؛ بلکہ یہ کارکنوں کی رائے اور ان کی صوابدید کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔سماج وادی پارٹی (ایس پ
View more
Mon, 11 Mar 2019 00:50:44
دہلی ہائی کورٹ نے کالجوں میں آدھار کی بنیاد پر بایومیٹرک حاضری کا نظام نفاذ کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر آپوش وزارت سے جواب مانگا ہے۔جسٹس سی ہری شنکر نے وزارت اور مرکزی بھارتی طبی کونسل سے اس درخواست کے جواب میں حلف نامہ دائر کرنے کو کہا ہے۔ معاملہ کی اگلی سماعت 23 مئی کو ہوگی۔عرضی میں اتراکھنڈ کے اترانچل آورویدک کالج نے 9 جنوری کو ہوئے ایک میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کو مسترد کرنے کا مطالبہ
View more
Mon, 11 Mar 2019 00:15:26
چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاری میں کوئی کسر باقی نہیں رکھنا چاہتی۔ اسی لیے آدی باسی رہنما وکرم اسینڈی کو ریاست کی قیادت سونپ کر پارٹی نے ناراض آدی باسیوں کو کانگریس کے خیمے سے کھینچ کر اپناحامی بنانے کا’بھگوائی ‘ داؤ کھیلا ہے۔وکرم اسینڈی نے پسماندہ طبقے کے سینئر لیڈر اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر دھر م لال کوشک کی جگہ لی ہے۔ دھرم لال
View more
Mon, 11 Mar 2019 00:11:42
لوک سبھا انتخابا ت کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے۔ اس بار کل سات مراحل میں انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔ پہلا مرحلہ 11 اپریل کو جبکہ آخری مرحلے 19 مئی کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔ اس بار بھی ایسے ووٹروں کی تعداد بڑھی ہے جو پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے اتوار کو کہا کہ اس بار لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کرنے والوں کی تعداد تقریبا 90 کروڑ ہو گی۔ انہوں نے آئندہ انتخابات
View more
Sun, 10 Mar 2019 03:00:00
عام انتخابات سے پہلے اپوزیشن اتحاد کی کوششوں کو مسلسل دھچکا پہنچ رہا ہے ۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی سے اتحاد ٹوٹنے کے بعد اب بہار میں اتحاد کے متعلق تشویش اور افواہوں کا بازار گرم ہے ۔ ریاست کی 40 سیٹوں پر اب تک کوئی رائے قائم نہیں ہوسکی ہے۔راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور دوسرے ساتھیوں نے کانگریس سے 13 مارچ تک مطلع صاف کرنے کو کہا ہے، نہیں تو وہ اپنے طور پر کوئی فیصلہ لے سکتے ہیں
View more
Sun, 10 Mar 2019 03:00:00
یوپی میں لوک سبھا انتخابات کے امیدوار کے انتخاب میں مصروف کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات اپنے بل پر ہی لڑے گی۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری اور مغربی یوپی کے انچارج جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ ایس پی کی طرف سے رائے بریلی اور امیٹھی سیٹ چھوڑنے کے عوض ان کی پارٹی بھی سماجوادی پارٹی کے لئے 2۔3 سیٹوں پر امیدوار نہیں اتارے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس پی اور بی ایس پی کے راستے کا
View more
Sun, 10 Mar 2019 03:00:00
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سرجیکل اسٹرائیک کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اوپر بھارت نے دو نہیں بلکہ تین سرجیکل اسٹرائیک کئے ہیں ۔ پہلا اڑی حملے کے بعد، دوسرا پلوامہ کے بعد لیکن تیسرے سرجیکل اسٹرائیک کے بارے میں انہوں نے کچھ نہیں بتایا؛بلکہ اس کو ’گول ‘ کرگئے ۔ منگلور میں راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ تین سرجیکل اسٹرائیک ہوئے ۔ ابھی دو کی معلومات ہی دوں گا، تیسرے کی نہیں۔ راج ناتھ
View more
Sun, 10 Mar 2019 03:00:00
گجرات میں اپوزیشن کانگریس کے ریاستی یونٹ کے سربراہ امت چاوڑ ا نے ہفتہ کو کہا کہ بی جے پی اپنے رہنماؤں پر اعتماد نہیں کرتی، اس لیے کانگریس کے توسط سے لیڈروں کو پارٹی میں شامل کرا رہی ہے۔ چاوڈا، جواہر چاوڈا کو ہفتہ کو وجے روپانی کابینہ میں شامل کرائے جانے پر رد عمل کا اظہار کر رہے تھے۔ ایک دن قبل ہی چاوڑا کانگریس اور اسمبلی کی رکنیت چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ چار بار کے ممبر اسمبلی جواہر چا
View more
Sun, 10 Mar 2019 03:00:00
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ مودی حکومت نے اقتصادی مجرم نیرومودی اور وجے مالیا کو ملک سے بھگا دیا اور انہوں نے حیرت سے پوچھا کہ کیا یہی وزیر اعظم کی حب الوطنی ہے۔ کجریوال نے ٹویٹ کیا کہ :’مودی حکومت نے دونوں کو ملک سے بھگوایا ہے ، کیا یہی مودی جی کی حب الوطنی ہے۔ عام آدمی پارٹی (آپ) کے سربراہ اپنے ٹویٹ میں رائے کا اظہار کر رہے تھے کہ مالیا اور نیرو مودی نے بھارت میں ح
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy