Mon, 18 Mar 2019 01:10:28
وزیرخارجہ سشماسوراج مالدیپ کے دو دنوں کے دورے پر اتوار کو ملک کی راجدھانی مالے پہنچیں جہاں مالدیپ کے وزیرخارجہ عبداللہ شاہد نے ہوائی اڈے پر ان کا خیرمقدم کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئٹ کیا کہ ’’خصوصی اعزاز دیتے ہوئے مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد اور خارجہ سکریٹری عبدالمحمد نے محترمہ سشما سوراج کا ہوائی اڈے پر خیر مقدم کیا
View more
Mon, 18 Mar 2019 01:04:25
سال 1986 میں ممبئی کے رہنے والے ایک شخص نے اپنے پانچ دن کے نوزائیدہ بیٹے کو قتل کر دیا تھا۔جیل سے ضمانت پر باہر آنے کے بعد وہ فرار ہو گیا تھا،33 سال بعد پولیس نے اسے اتر پردیش میں اس آبائی شہر سے گرفتار کر لیا،اگرچہ اس معاملے میں تفتیش کے دوران پولیس جب کسی نتیجے پر نہیں پہنچی تو اس کیس کو بند کر دیا تھا۔رام چندر شرما میٹرو جنکشن کے قریب پان فروخت کرتا تھا،آج اس کی عمر 65 سال ہے،رام چندر نے پولیس
View more
Mon, 18 Mar 2019 00:58:13
آن لائن دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں 57 سالہ خاتون سے 74 لاکھ روپے ٹھگنے کے الزام میں ہفتہ کو نوی ممبئی سے ایک نائجریائی جوڑے اور ان کے ساتھی ہندوستانی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ خاتون اور اپنے آپ کو امریکی بتانے والا ایک ملزم امرا اوبسويگو 2017 سے سوشل میڈیا پر دوست تھے،ملزم نے خود کو امریکی نیوی میں میرین انجینئر کیپٹن بتا کر متاثرہ سے دوستی کی تھی۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ امرا
View more
Mon, 18 Mar 2019 00:19:32
کانگریس نے چھتیس گڑھ کے 11 لوک سبھا سیٹوں میں سے پانچ پر اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیاہے۔ بڑی بات یہ ہے کہ پارٹی نے اپنے تین موجودہ ممبران اسمبلی کو ہی لوک سبھا کا ٹکٹ دے دیا ہے۔ کانگریس نے مخصوص سرگوجا، بستر، رائے گڑھ اورکانکیر نشستوں اور پسماندہ طبقات کے لیے مخصوص جانجگیر۔چاپا سیٹ کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔کانگریس نے پریم نگر سیٹ سے ممبر اسمبلی اور قبائلی رہنما کھیلسا سنگ
View more
Mon, 18 Mar 2019 00:04:44
سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل نے آخر کار ملازمت چھوڑ نے کے تقریباََ دو ماہ بعد اپنی پارٹی بنا لی ہے۔سری نگر میں ہوئی ریلی میں شاہ فیصل نے اپنی پارٹی کا نام’’جموں اینڈکشمیر پیپلز موومنٹ ‘‘رکھا ہے۔جے این یوطلبہ یونین کی سابق نائب صدرشہلا رشید بھی شاہ فیصل کی پارٹی کی رکن بن گئی ہیں۔ پارٹی کے لانچ کے دوران شہلا رشید اسٹیج پر موجود رہیں۔اس سال جنوری کے آغاز میں شاہ فیصل نے آئی اے ایس کی نوکری سے استعف
View more
Sat, 16 Mar 2019 23:30:58
نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ دہشت گردانہ حملوں میں ہند نژاد کا ایک شخص بھی زخمی ہوا ہے۔حیدرآباد میں رہ رہے اس کے رشتہ داروں نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔شہر کے بیرونی حصے میں واقع النور مسجد اور وسطی کرائسٹ چرچ کی امام نور مسجد میں ہوئے حملوں میں کم از کم 49 نمازیوں کی موت ہو گئی تھی۔یہ واقعہ مغربی ملک میں مسلمانوں کے خلاف اب تک کے سب سے خطرناک حملے کے طور پر سامنے آیا ہے
View more
Sat, 16 Mar 2019 23:27:47
راشٹریہ لوک تانترک پارٹی (آرایل پی) آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ریاست کی تمام 25 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔اس کے لئے وہ بی ایس پی، بی ٹی پی اوسی پی ایم سمیت دیگر جماعتوں سے اتحاد کے لئے بات چیت کر رہی ہے۔آرایل پی کے قومی کنوینر اور کھاسر سے رکن اسمبلی ہنومان بینی وال نے ہفتہ کو یہ اعلان کیا۔بینی وال نے کہاکہ ریاست کی 25 سیٹوں پر آرایل پی اتحاد کے ذریعے اپنے امیدوار اتارے گی،اس کے لئے بی ایس پی، کمیون
View more
Sat, 16 Mar 2019 23:21:19
ملک میں سیکولرزم جمہوری اقدار ،رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی ،مذہبی ومعاشرتی مساوات کی بقا اور اس کے تحفظ کے تئیں عام انتخابات ملک کے 135 کڑور عوام کیلئے ایک ایسی جنگ ہے جس کے تعلق سے تمام انصاف پسندوں اور جمہوری اقدار پر یقین رکھنے والوں کو متحدو منظم ہوکر کام کرناہوگا ۔ ہر سطح پر ا س کیلئے جدوجہدکی جائے گی اور رائے دہندگان کو زمینی سچائیوں سے واقف کرانا ہوگا ۔ اس ضمن میں ملی کونسل نے تمام ریاست
View more
Sat, 16 Mar 2019 22:59:09
بہار میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر مہاگٹھ بندھن میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کو لے کر تناؤجاری ہے۔اسی کڑی میں سابق نائب وزیر اعلی اور آر جے ڈی کے لیڈر تیجسوی یادو نے ٹویٹر کے ذریعے بغیر نام لئے کانگریس پر حملہ بولا۔اپنے ٹوئٹس میں تیجسوی نے کانگریس پارٹی کو گھمنڈی بھی کہا۔ ساتھ ہی کہا کہ اگر چند سیٹوں کو بڑھانے کے لئے اپنی جد برقرار رک
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy