Sun, 18 Sep 2016 20:23:45
بیربھوم ضلع کے لابھ پور میں کچے مکان میں جمع کر کے رکھے گئے دیسی بموں میں سے ایک میں مشتبہ طور سے ہوئے ایک دھماکے میں آج ایک خاتون کی موت ہو گئی۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 20:20:56
لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے قومی دارالحکومت میں چکن گنیا اور ڈینگو کے معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج شہر کے کئی اسپتا لوں کا دورہ کیا اور بزرگوں پر خصوصی توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 20:13:20
صدر پرنب مکھرجی نے آج اری میں فوج کے ایک کیمپ پر ہوئے ظالمانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ہندوستان دہشت گردوں اور ان کو مدد پہنچانے والوں کے ناپاک منصوبوں کو ناکام کرے گا۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 20:10:44
جموں و کشمیر میں فوج کی ایک بٹالین کے ہیڈکوارٹر پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے آج پاکستان میں اپنے ہم منصب کو فون کیا اور حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی طرف سے استعمال کئے گئے آلات پر میڈ ا ن پاکستان کے نشانات پائے جانے کو لے کر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 19:52:19
اقتصادی اصلاحات کے میدان میں اہم مانے جانے والے گڈس اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)کو اگلے سال یکم اپریل سے لاگو کرنے کے لیے مودی حکومت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کو وقت سے پہلے بلانے پر غور کر رہی ہے تاکہ سی جی ایس ٹی اور آئی جی ایس ٹی بلوں کو منظور کرا سکے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 19:49:45
جموں کشمیر کے اری سیکٹر میں دہشت گرد انہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ جو بھی اس وحشیانہ واقعہ کے پیچھے ہیں انہیں اس کا انجام بھگتنا پڑے گا اور ہم بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کے لیے سفارتی کوشش شروع کریں گے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 19:47:17
بھارتیہ بھاشا سرکشا منچ (بی بی ایس ایم)کنوینر اور آر ایس ایس کے باغی لیڈر سبھاش ویلنگکر نے آج کہا کہ ان کے دروازے گوا بی جے پی کے اراکین اسمبلی کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 19:42:17
انا ڈی ایم کے کے انتخابی وعدے کو پورا کرنے کی سمت میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للتا نے آج گرجا گھروں اور وقف بورڈ کے تحت آنے والی مساجد کے احیاء نو کے لیے فنڈ کا اعلان کیا۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 19:39:27
مرکزی حکومت خواتین کے حقوق کی بنیاد پر ایک ساتھ تین طلاق کے اسلامی نظام کی سپریم کورٹ میں مخالفت کرے گی اور اس بات پر زور دے گی کہ اس مسئلے کو یکساں سول کوڈ کے چشمہ سے نہیں دیکھا جانا چاہیے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy