Thu, 27 Oct 2016 19:49:10
پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک افسر کو جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے جو حساس دفاعی دستاویزات اور پاکستان ، ہندوستا ن سرحد پر بی ایس ایف کی تعیناتی سے متعلق تفصیلات پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو دینے کے عمل میں شامل تھا۔محمود اختر نام کا یہ افسر پاکستانی ہائی کمیشن کے ویزا سیکشن میں کام کرتا تھا۔
View more
Thu, 27 Oct 2016 19:43:04
دہلی ہائی کورٹ نے نئی دہلی میونسپل کونسل(این ڈی ایم سی)کی طرف سے تاج مان سنگھ ہوٹل کی نیلامی کے خلاف انڈین ہوٹل کمپنی لمیٹڈ(آئی ایچ سی ایل )کی درخواست مسترد کر دی ہے۔آئی ایچ سی ایل تاج مان سنگھ ہوٹل چلاتا ہے۔
View more
Thu, 27 Oct 2016 19:41:09
خواتین کی تعلیم پورے خاندان اور معاشرے کی تعلیم وترقی کی ضامن ہے اوراس کے بغیر کسی بھی قوم اور معاشرے کوکامیابی حاصل نہیں ہوسکتی۔
View more
Thu, 27 Oct 2016 19:36:16
جموں ضلع میں بین الاقوامی سرحد سے متصل آرایس پورہ اور ارنیا سیکٹرمیں پاکستانی فوجیوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 15سے زیادہ سرحدی چوکیوں اور 29بستیوں پر مارٹر بموں اور خود کار ہتھیاروں سے کی گئی بھاری فائرنگ میں بی ایس ایف کا ایک جوان شہید ہو گیا جبکہ 6 دیگر زخمی ہو گئے۔
View more
Thu, 27 Oct 2016 19:32:13
جے پور کے بین الاقوامی سانگانیر ہوائی اڈے پر آج صبح دہلی سے جے پور آکر ادے پور جانے والے اسپائس جیٹ کے طیارے سے ایک چھوٹا پرندہ ٹکرا گیا۔
View more
Thu, 27 Oct 2016 19:22:45
دیوالی کے تہوار کے پیش نظر یوپی ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کی چھٹیوں 7؍ نومبر تک روک لگادی گئی ہیں اور 28؍اکتوبر سے 4؍نومبر تک مسلسل ڈیوٹی کرنے پر ورکشاپ اہلکاروں کو 8 سو روپے کی حوصلہ افزائی رقم دی جائے گی۔
View more
Thu, 27 Oct 2016 19:15:36
اسلام میں تین طلاق اور تعدد ازدواج پر مرکز کے رخ کا احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ آل انڈیا مسلم بیداری کارواں نے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو چیلنج کرتے ہیں کہ ان کی حکومت اسلام کے معاملے میں دخل اندازی نہ کرے اگر واقعی مودی خواتین کے ہمدرد ہیں تو پہلے اپنے گھر کی خاتون کو انصاف دے۔
View more
Thu, 27 Oct 2016 19:05:20
آل انڈیااتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے زور دے کر کہا ہے کہ یکساں سول کوڈ(یوسی سی)صرف مسلمانوں سے منسلک مسئلہ نہیں ہے بلکہ شمال مشرق کے کچھ علاقوں کے لوگ بھی اس کی مخالفت کریں گے۔
View more
Wed, 26 Oct 2016 19:25:08
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب نے اپنے ایک صحافتی بیان میں فرمایا کہ حالیہ مہینوں میں حکومت ہند کے ذمہ داروں کی طرف سے شریعت اسلامی میں تبدیلی کی کوشش کاجوآغازہواہے اس کوامت مسلمہ کے تمام حلقوں نے مستردکردیاہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy