ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    ترنمول کانگریس نے سب سے زیادہ خواتین کو ٹکٹ دیے

    ترنمول کانگریس نے سب سے زیادہ خواتین کو ٹکٹ دیے

    Mon, 29 Apr 2019 01:09:14 
    آدھی آبادی کو نمائندگی کا موقع دینے کے معاملے میں دیگر پارٹیوں کے مقابلہ میں ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) سب سے آگے ہے اور اس نے لوک سبھا انتخابات کے لئے مغربی بنگال میں اس بار بھی 41 فیصد نشستیں خواتین کو دی ہیں۔گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس کے 34 ممبران پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے جن میں خواتین ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 12 تھی
    گوتم گمبھیرنے عام آدمی پارٹی پرمنفی سیاست کاالزام لگایا

    گوتم گمبھیرنے عام آدمی پارٹی پرمنفی سیاست کاالزام لگایا

    Mon, 29 Apr 2019 01:05:21 
    مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوارگوتم گمبھیر نے عام آدمی پارٹی کی امیدوارمحترمہ آتشی پر منفی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس انتخابات میں کوئی مثبت موضوع نہیں ہے۔مسٹر گوتم نے محترمہ آتشی کی طرف ان کے خلاف مجرمانہ شکایت درج کرائے جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر آج یہاں نامہ نگاروں سے کہاہے کہ جب کسی پارٹی یا لیڈر کا ویڑن یا نقطہ نظر نہیں ہوتا تو وہ اپنی ناکا
     راہل گاندھی کے خلاف غداری کیس: عدالت نے پولیس سے طلب کی ایکشن رپورٹ

     راہل گاندھی کے خلاف غداری کیس: عدالت نے پولیس سے طلب کی ایکشن رپورٹ

    Fri, 26 Apr 2019 22:52:26 
    کانگریس صدر راہل گاندھی کیخلاف غداری کی درج شکایت کے معاملے میں ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کے معاملات کے لئے خصوصی عدالت میں سماعت کی گئی۔ اس دوران عدالت نے دہلی پولیس کو معاملے میں اگر کوئی ایف آئی آر درج کیا گیا ہے تو  اس کی ایکشن رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے شکایت کنندہ سے بھی شکایت کو لے کر ثبوت کی تصدیق جاننی چاہی ہے۔کورٹ نے دہلی پولیس سے راہل گاندھی کے خلاف غداری کیس میں
     اچانک لکھنؤ پی جی آئی پہنچے ملائم سنگھ،چیک اپ کے بعد ہسپتال سے چھٹی

     اچانک لکھنؤ پی جی آئی پہنچے ملائم سنگھ،چیک اپ کے بعد ہسپتال سے چھٹی

    Fri, 26 Apr 2019 22:44:41 
     سماج وادی پارٹی کے سرپرست اور مین پوری سے اتحاد کے امیدوار ملائم سنگھ یادو کو لکھنؤ پی جی آئی میں داخل کرایا گیا تھا جہاں باقاعدہ طبی معائنہ کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ ہسپتال سے نکل کر وہ لکھنؤ میں واقع اپنے رہائش گاہ گئے۔پتہ چلا ہے کہ ان کی کچھ چیک اپ کی گئی تھیں جن میں ایم آر آئی بھی شامل ہے۔  پی جے آئی کے ڈاکٹروں نے میڈیا سے کہا کہ ملائم سنگھ یادو کا روٹین چیک اپ کیا گیا تھا۔ انہیں کمزوری مح
    پی ایم مودی پر بنی بایوپک فلم پر پابندی جاری، سپریم کورٹ نے کہا، ہم اس معاملے میں دخل نہیں دیں گے

    پی ایم مودی پر بنی بایوپک فلم پر پابندی جاری، سپریم کورٹ نے کہا، ہم اس معاملے میں دخل نہیں دیں گے

    Fri, 26 Apr 2019 22:25:04 
    وزیر اعظم مودی پر بنی بایوپک فلم پر روک جاری رہے گی۔انتخابات کے دوران فلم کے ٹریلر دکھانے پر بھی پابندی رہے گی۔سپریم کورٹ نے فلم پروڈیوسرکی عرضی مسترد کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کی پابندی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی پابندی کے فیصلے پر مہر لگائی ہے۔کورٹ نے کہا ہم اس معاملے میں دخل نہیں دیں گے
    امیٹھی میں راہل گاندھی کو جتانے کے لیے ایس پی اور بی ایس پی لیڈروں سے بھی رابطہ: ذرائع

    امیٹھی میں راہل گاندھی کو جتانے کے لیے ایس پی اور بی ایس پی لیڈروں سے بھی رابطہ: ذرائع

    Fri, 26 Apr 2019 20:05:32 
    بی جے پی کی طوفانی انتخابی مہم کا سامنا کر رہی کانگریس امیٹھی میں پارٹی صدر راہل گاندھی کوفرق سے جیت دلانے کے لیے پوری طاقت جھونک رہی ہے۔یہاں مسئلہ 2014 عام انتخابات میں اس وقت پیدا ہوا جب بی جے پی نے امیٹھی میں راہل کے خلاف اسمرتی ایرانی کو اتارا۔نئی امیدوار نے اس وقت کے کانگریس کے نائب صدر کو چیلنج اور 2009 میں ان کے جیت کے 3.7 لاکھ فرق کو کم کرکے صرف ایک لاکھ ووٹوں تک پہنچادیا
    آسارام کے بعد بیٹا نارائن سائی بھی عصمت دری کا مجرم قرار، آشرم کی لڑکی نے درج کرایا تھا کیس

    آسارام کے بعد بیٹا نارائن سائی بھی عصمت دری کا مجرم قرار، آشرم کی لڑکی نے درج کرایا تھا کیس

    Fri, 26 Apr 2019 20:00:08 
    آسارام کے بیٹے نارائن سائی پر بھی عصمت دری کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔سورت سیشن کورٹ نے نارائن سائی کو عصمت دری کے معاملے میں مجرم قرار دیا۔سزا کا فیصلہ 30 اپریل کو ہوگا۔نابالغہ سے عصمت دری کے الزام میں باپ آسا رام پہلے سزا کاٹ رہے ہیں۔نارائن سائی پر الزام ہے کہ اس نے ایک خاتون پر الگ الگ اوقات میں عصمت دری کی تھی
    سیمی فائنل میں ہار چکی ہے مودی شاہ کی جوڑی: بگھیل

    سیمی فائنل میں ہار چکی ہے مودی شاہ کی جوڑی: بگھیل

    Fri, 26 Apr 2019 19:56:53 
    چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے جمعہ کو کہا کہ بی جے پی کے لوگ نریندر مودی اور امت شاہ کی جوڑی کو الیکشن جیتنے کی مشین بتاتے ہیں لیکن یہ مشین سیمی فائنل میں فیل ہو چکی ہے بگھیل نے کہاکہ بی جے پی کے لوگ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کی جوڑی الیکشن جیتنے مشین ہے لیکن انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ یہ مشین سیمی فائنل یعنی چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان کے اسمبلی انتخابات میں فیل ہو
    راہل گاندھی کے تمام مودی کو چور کہنے کے معاملے میں سشیل مودی نے درج کروایا بیان

    راہل گاندھی کے تمام مودی کو چور کہنے کے معاملے میں سشیل مودی نے درج کروایا بیان

    Fri, 26 Apr 2019 19:53:59 
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتک عزتی کیس کے سلسلے میں جمعہ کو یہاں ایک عدالت کے سامنے پیش ہوئے بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے کہا کہ کانگریس صدر نے یہ تبصرہ کرکے ان کی شبیہ خراب کی ہے کہ تمام چوروں کا لقب مودی کیوں ہے؟ بی جے پی کے سینئر لیڈر نے عدالت سے درخواست کی کہ گاندھی کے تبصرے پر ہتک عزت سے متعلق مختلف دفعات کے تحت نوٹس لیا جائے اور کاگر س صدر کو سمن جاری کرکے ان کے خلاف سماعت کی جائے