ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    کجریوال کو قومی کنوینر رہنے کا حق نہیں: وجیندر گپتا

    کجریوال کو قومی کنوینر رہنے کا حق نہیں: وجیندر گپتا

    Sun, 30 Apr 2017 02:50:20 
    دہلی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر وجیندر گپتا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی کا قومی کنوینر ہونے کا حق کھو دیا ہے۔بی جے پی لیڈر وجیندر گپتا نے ہفتہ کو کہا کہ کجریوال نے عام آدمی پارٹی کا قومی کنوینر ہونے کا حق نہ صرف اخلاقی بنیاد پر کھو دیا ہے بلکہ انہوں نے وزیر اعلی کے وقت لئے گئے حلف کہ میں خوف یا تعصب یا بغض کے بغیر، آئین اور طریقہ کار کے مطابق
    سعودی عرب گئی نرس کا ہو رہاہے استحصال، بہن نے وزیر خارجہ سے مانگی مدد

    سعودی عرب گئی نرس کا ہو رہاہے استحصال، بہن نے وزیر خارجہ سے مانگی مدد

    Sun, 30 Apr 2017 02:46:14 
    مودی حکومت میں وزیر اعظم کے بعد وزیر خارجہ سشما سوراج سب سے زیادہ بحث میں رہتی ہیں اس کے پیچھے وجہ ان لوگوں کی مدد کرنے کی دلچسپی رہنا ہے،پہلی بھی کئی بار وہ لوگوں کی مدد کر چکی ہے۔ اسی طرح کے ایک اور معاملہ ہفتہ کو آیا ہے۔ معاملہ ہے حیدرآبادکا، جو گزشتہ سال سعودی گئی۔متاثرہ کی بہن اسماء بیگم نے اب وزیر خارجہ سشما سوراج سے مدد کی اپیل کی ہے۔متاثرہ خاتون ایک نرس ہے
    مودی حکومت پچھلے دروازے سے زرعی آمدنی پر ٹیکس دوبارہ لادنا چاہتی ہے: کانگریس

    مودی حکومت پچھلے دروازے سے زرعی آمدنی پر ٹیکس دوبارہ لادنا چاہتی ہے: کانگریس

    Sun, 30 Apr 2017 02:30:51 
    کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت پر زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کے لئے پچھلے دروازے سے کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک پارٹی مودی حکومت کی اس کوشش کے خلاف احتجاج کرے گی۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد نے ہفتہ کو صحافیوں کو بتایا کہ مودی حکومت کی پالیسیاں شروع سے کسان مخالف اور سرمایہ داروں کے حق میں رہی ہیں۔ انہوں
    نشیلی اشیاء، دو گرفتار

    نشیلی اشیاء، دو گرفتار

    Sun, 30 Apr 2017 01:50:49 
    نشیلی اشیاء کے فروخت کے الزام پر سی بی بی پولیس نے نائیجریا کے دو باشندوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت کوگیلو مین روڈ کے ویالو اور فرانک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ان سے 1.25لاکھ روپیوں کی مالیت کی کوکین، ایم ڈی ایم اے، ایل ایس ڈی پیپر، موبائل اور ٹو وہیلرس ضبط کرلئے ہیں۔ بتایاجاتاہے کہ یہ لوگ غیر قانونی طریقے سے ملک میں رہتے تھے، اور جعلی دستاویزات کے ذریعہ حاصل
    بارش سے شہریان کو راحت، بجلی گرنے سے دو اموات

    بارش سے شہریان کو راحت، بجلی گرنے سے دو اموات

    Sun, 30 Apr 2017 01:38:25 
    شدت کی گرمی سے پریشان شہریان بنگلور سمیت ریاست کے دیگر علاقوں کے عوام کو ہلکی بارش سے راحت نصیب ہوئی۔ ہاسن اور کلبرگی میں بارش کے دوران بجلی گرنے سے دو افراد فوت ہوگئے۔ بتایاجاتاہے کہ ہاسن کے وجئے نگر میں بی جے پرکاش اور کلبرگی کے افضل پولیس نے امبنا چنچولی بجلی گرنے سے فوت ہوگئے۔ گنگا وتی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کے سبب40سے زائد مکانات کو نقصان ہوا اور آم سمیت کئی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ بلاری ضلع کے
    افزود فیس کی وصولی پر دس لاکھ کا جرمانہ: تنویر سیٹھ

    افزود فیس کی وصولی پر دس لاکھ کا جرمانہ: تنویر سیٹھ

    Sun, 30 Apr 2017 01:34:14 
    وزیر تعلیمات، اوقاف واقلیتی بہبود تنویر سیٹھ نے بتایا کہ آر ٹی ای کے تحت داخلہ لینے والے بچوں سے حکومت کے ذریعہ مقرر کردہ فیس سے زیادہ رقم وصول کرنے والی پرائیویٹ اسکولوں پر دس لاکھ روپیوں کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعہ آر ٹی ای سیٹوں کی تقسیم کے عمل کا آغاز کرنے کے بعد انہوں نے بتایاکہ اس خصوص میں مسودہ قطعی مراحل میں ہے، اور عنقریب آر ڈی ننس جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے ب
    ٹریفک پولیس کے کپڑوں میں کیمرے نصب: پرمیشور

    ٹریفک پولیس کے کپڑوں میں کیمرے نصب: پرمیشور

    Sun, 30 Apr 2017 01:24:31 
    وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے بتایاکہ ٹریفک پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اہل کار کے شرٹ میں کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ کے آر پورم میں ٹریفک پولیس تھانہ کیلئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد انہوں نے بتایاکہ اگر عوام کے ساتھ جھڑپ ہو یا پولیس اہلکار پر حملہ ہو تو ایسے واقعات پر قابو پانے کیلئے پولیس اہلکاروں کے شرٹ کے بٹن میں کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔ جس میں سارا منظر ریکارڈ ہوگا۔ شہر
    میسور کو پاک وصاف شہر کا اعزاز

    میسور کو پاک وصاف شہر کا اعزاز

    Sun, 30 Apr 2017 01:17:29 
    میسور سٹی کارپوریشن کو مسلسل تیسری مرتبہ ملک کے صاف وشفاف شہر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ وزارت شہری ترقیات نئی دہلی کے ذریعہ اس خصوص میں میسور سٹی کارپوریشن کمشنر کو مکتوب روانہ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ 4مئی کو منعقد ہونے والی تقریب میں دہلی میں یہ ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔اس تقریب میں شرکت کیلئے میئر روی کمار کے علاوہ دیگر افسران دہلی روانہ ہونے والے ہیں۔ ملک کے پانچ سو شہروں میں دوبارہ میسور کو ص
    شمالی کرناٹک میں کمار سوامی کا دورہ

    شمالی کرناٹک میں کمار سوامی کا دورہ

    Sun, 30 Apr 2017 01:14:36 
    سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے بتایاکہ اگلے اسمبلی انتخابات میں شمالی کرناٹک سے 40تا50نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ہبلی میں اخبار ی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر بسوراج ہوراٹی کی قیادت میں اس علاقہ میں پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے ابھی سے کوشش شروع ہوگئی ہے۔ ہاویری، گدگ، باگلکوٹ، دھارواڑ سمیت مختلف اضلاع میں اسمبلی حلقوں کی سطح پر اجل