Wed, 25 Jul 2018 01:36:36
ہندوستان اور روانڈا کے درمیان کئی اہم معاہدے پردستخط ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس افریقی ملک میں جلد ہی ہندوستانی ہائی کمیشن کھولے جانے کا اعلان کیا ہے۔مسٹر مودی تین افریقی ممالک کے دورے پر پیر کی شام یہاں پہنچے اور اس کے ساتھ ہی روانڈا کا دورہ کرنے والے وہ پہلے ہندوستانی وزیر اعظم بن گئے. دونوں ممالک نے چرم اور اس سیمتعلق زرعی تحقیق کے میدان میں معاہدوں پر دستخط کئے ہیں
View more
Wed, 25 Jul 2018 01:32:57
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہندوستان جیسے حیاتیاتی تنوع والے ملک میں ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کے جنگلوں کا تحفظ اور حفاظت کی جائے اور اس خزانے کو حفاظت اور ترقی کے ساتھ آئندہ نسلوں تک منتقل کیا جائے۔ وہ آج یہاں انڈین فاریسٹ سروس (آئی ایف ایس) کے زیر تربیت افسروں (2019-2017) کے ساتھ گفتگو کررہے تھے
View more
Wed, 25 Jul 2018 01:28:28
اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی اور بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے منگل کو موب لنچنگ کے معاملے پر مرکز کی نریندر مودی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر برستے ہوئے اچانک لوک سبھا انتخابات 2019 کا ذکر کیا اور کانگریس کو بھی وارننگ دے ڈالی۔موب لنچنگ کو لے کر بی جے پی کو مجرم بتانے کے ساتھ ساتھ مایاوتی نے عام انتخابات 2019 کا بھی ذکر کیا اور اپوزیشن اتحاد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی
View more
Wed, 25 Jul 2018 01:22:33
راجستھان کے الور میں گؤ اسمگلنگ کے شبہ میں بے رحمانہ پٹائی سے شہید اکبر خان کی شہادت میں پولیس کی لاپرواہی بھی ایک بڑی وجہ بن کر سامنے آ رہی ہے۔ اس میں بنیادی طور پر اے ایس آئی موہن سنگھ کو موقعہ واردات پر بھی گئے اور زخمی کو اٹھا کر لائے تھے موہن سنگھ کے زخمی اکبر خان کو اسپتال پہنچانے میں عمداً تاخیر بھی اس کی موت کا سبب بنی۔ موہن سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے
View more
Wed, 25 Jul 2018 01:11:15
سال 2008 میں ممبئی دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں قصوروار پاکستانی نژاد امریکی شہری ڈیوڈ کولمین ہیڈلی پر قیدیوں کی طرف سے حملے کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے سلسلے میں امریکی حکام نے آج تبصرہ سے انکار کر دیا۔ امریکی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ہیڈلی پر قیدیوں نے حملہ کیا جس کے بعد اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔شکاگو میں میٹروپولیٹن سینٹر نے ای میل سے دیئے ایک مختصر جواب میں واقعہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا
View more
Wed, 25 Jul 2018 01:07:20
موب لنچنگ کے واقعات پر مرکزی حکومت اپوزیشن کے نشانے پر آ گئی ہے۔ لوک سبھا میں کانگریس ممبر پارلیمنٹ اور رہنما ملک ارجن کھڑگے نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعات ہمیشہ مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں ہی کیوں پیش آتے ہیں تمل ناڈو، کرناٹک، آندھرا میں کیوں نہیں ہوتے ہیں ۔ جس جگہ پر پولرائزیشن کرنا ہوتا ہے اس جگہ ایسے واقعات ہوتے ہیں
View more
Wed, 25 Jul 2018 00:57:47
وزیر اعظم مودی نے روانڈا میں دیہاتیوں کو آج 200 گائیں عطیہ کردیں۔ انہوں نے غربت میں کمی اور اطفالی غذائی قلت سے نمٹنے کے لئے ملک کے صدر خصوصی پروگرام گرینیکا کی تعریف بھی کی۔کاگمے نے سال 2006 میںیہ پروگرام شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد ہر غریب خاندان کو غذائیت اور مالی تحفظ مہیا کرنے کے لئے اسے ایک گائے دینا ہے۔ مودی یہاں کی دو روزہ سرکاری دورے پر آئے ہیں
View more
Wed, 25 Jul 2018 00:33:25
اتر پردیش اے ٹی ایس اور مغربی بنگال پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک کارروائی میں بنگلہ دیش کے دہشت گرد تنظیم جماعت المجاہدین کے دو اراکین کو گریٹر نوئیڈا سے گرفتار کیا ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اجے پال نے بتایا کہ اتر پردیش اے ٹی ایس نے مغربی بنگال پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائی میں دہشت گرد تنظیم جماعت ا لمجاہدین کے دو اراکین کو گرفتار کیا ہے
View more
Wed, 25 Jul 2018 00:27:53
سپریم کورٹ نے لوک پال کے لئے تلاش کمیٹی کے ارکان کی تقرری کے معاملے میں حکومت کے جواب پر آج عدم اطمینان ظاہر کیا۔جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس نوین سنہا کے بنچ نے مرکز سے تلاش کمیٹی سے متعلقہ تفصیلات کے ساتھ نیا حلف نامہ داخل کرنے کو کہا ہے۔ اس معاملے کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے بنچ کے سامنے ایک حلف نامہ پیش کیا اور کہا کہ سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ 19 جولائی کو ہوئی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy