ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    صنعت کاروں کومطعون کرنا غلط، وہ بھی سماج کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں: مودی

    صنعت کاروں کومطعون کرنا غلط، وہ بھی سماج کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں: مودی

    Mon, 30 Jul 2018 01:33:57 
    نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان کو بنانے میں صنعت کاروں کا بھی کردار ہوتا ہے اور انہیں چور لٹیرا کہنا یا مطعون کرنا پوری طرح غلط ہے۔اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے اکثر ملک کے بڑے صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کے الزامات کا سامنا کرنے والے مودی نے کہا کہ اگر ہندوستان کو بنانے میں ایک کسان، ایک کاریگر، ایک بینکر فائننسر، سرکاری ملازم، مزدور کی محنت شامل ہوتی ہے
    ونیت نارائن کے خلاف سوامی کا یوگی کے نام 8 صفحے کا مکتوب،سنگین الزام لگا کر سی بی آئی جانچ کی مانگ کی

    ونیت نارائن کے خلاف سوامی کا یوگی کے نام 8 صفحے کا مکتوب،سنگین الزام لگا کر سی بی آئی جانچ کی مانگ کی

    Mon, 30 Jul 2018 01:21:21 
    بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو آٹھ صفحات کا مکتوب لکھ کر مشہور صحافی ونیت نارائن اور ان کی تنظیم کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ سوامی نے ونیت نارائن کے خلاف سی بی آئی جانچ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ سبرامنیم سوامی نے ٹویٹ کر بتایا کہ 21 ویں صدی کے نٹور لال ونیت نارائن کے خلاف آج اتر پردیش کے وزیر اعلی کو میرے آٹھ صفحات کا مکتوب ملا
    ’شوالہ ‘ایک بارپھر شرمسار ،دوشیزہ کی عفت تارتار ، پوجا کرنے آئی شادی شدہ عورت کے ساتھ پجاری نے کیا ریپ 

    ’شوالہ ‘ایک بارپھر شرمسار ،دوشیزہ کی عفت تارتار ، پوجا کرنے آئی شادی شدہ عورت کے ساتھ پجاری نے کیا ریپ 

    Mon, 30 Jul 2018 01:11:46 
    ملک کی راجدھانی دہلی سے ملحق گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا میں ایک قدیم مندر کے احاطے کے اندر خصوصی پجاری کی طرف سے ایک شادی شدہ عورت سے ریپ کئے جانے کا شرمنا ک معاملہ سامنے آیا ہے۔واضح ہو کہ پجاری عصمت دری کے بعد سے فرار ہے۔ پولیس واقعہ کی رپورٹ درج کرکے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ یہ واقعہ تھانہ بادل پور علاقے کے گاؤں دھوم مانک پور کا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بادل پور تھانا حلقہ کے تحت آنے والے دھوم
    فرانسیسی تحقیق کار نے مودی کو دیا آدھار ڈیٹاشائع کرنے کا چیلنج 

    فرانسیسی تحقیق کار نے مودی کو دیا آدھار ڈیٹاشائع کرنے کا چیلنج 

    Mon, 30 Jul 2018 01:07:27 
    بھارتی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی ( ٹرائی ) کے چیف کی ذاتی معلومات ٹوٹر پر لیک کرنے کے بعد اب فرانس سیکورٹی ماہر نے نریندر مودی کو ان کے آدھار نمبر شائع کرنے کا چیلنج کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 9 اگست کو ریٹائر ہو رہے شرما نے آدھارکے تحفظ کا دعوی کرتے ہوئے اپنا 12 نمبر کا آدھار نمبرجاری کیا تھا اور ان کے اعداد و شمار لیک کرنے کی چیلنج کیا تھا
    تیجسوی یادو نے مظفر پور گرلس ہاسٹل معاملہ پر بہار سرکار کو گھیرا

    تیجسوی یادو نے مظفر پور گرلس ہاسٹل معاملہ پر بہار سرکار کو گھیرا

    Mon, 30 Jul 2018 00:59:47 
    تیجسوی یادو نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور بہار حکومت کے اوپر کرارا وار کیا ہے۔ انہوں نے مظفر پور گرلس ہاسٹل سانحہ کو لے کر اقتدار میں بیٹھے لوگوں پر نشانہ لگایا ہے اور تابڑ توڑ ٹویٹ کر نتیش اور ان کی حکومت سے جواب مانگا ہے۔ دراصل جے ڈی یو نے تیجسوی یادو کی این ڈی اے بھگاؤ، بیٹی بچاؤ' سائیکل جلوس کو لے کر کہا تھا کہ وہ سٹنٹ کر رہے ہیں اور قانون اپنا کام کر رہا ہے
    خواتین ریزوریشن سے لیڈران کی بیگمات اور بیٹیوں کو فائدہ :ریکھا شرما 

    خواتین ریزوریشن سے لیڈران کی بیگمات اور بیٹیوں کو فائدہ :ریکھا شرما 

    Sun, 29 Jul 2018 02:25:05 
    قومی خواتین کمیشن کی قائم مقام صدر ریکھا شرما نے جمعہ کو کہا کہ ریزرویشن کے انتظامات اور تجویز کو لے کر انہیں اعتراضات ہیں۔انہوں نے دلیل دی کہ خواتین کو سیاست میں اپنے طور پر جگہ بنانی چاہئے کیونکہ ریزرویشن سے صرف کچھ لیڈروں کی بیٹیوں اور بیگمات کو فائدہ پہنچے گا۔ریکھا شرما کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اپوزیشن پارٹی خاص طور پر کانگریس حکومت سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ لوک سبھا اور اسمبلیوں میں
    پاکستان الیکشن :خدشات سچ ثابت ہورہے ہیں، مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت گرانے والی جماعتیں کامیاب

    پاکستان الیکشن :خدشات سچ ثابت ہورہے ہیں، مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت گرانے والی جماعتیں کامیاب

    Sun, 29 Jul 2018 02:18:34 
    پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں عام انتخابات میں ان جماعتوں کو زیادہ نشستیں ملیں جنھوں نے اس سال کے اوائل میں بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو ختم کرانے میں کردار ادا کیا تھا۔اس سال کے اوائل تک بلوچستان میں نون لیگ کی قیادت میں مخلوط حکومت قائم تھی۔ مخلوط حکومت میں مسلم لیگ ن کی دو اتحادی جماعتیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی شامل تھیں۔جن جماعتوں نے اس حکومت کو ختم کرنے میں کردار ادا کی
    رافیل ڈیل پر راہل کا نیا انکشاف، اگلے 50 سال میں اس کمپنی کو دینے ہوں گے 1لاکھ کروڑ روپے 

    رافیل ڈیل پر راہل کا نیا انکشاف، اگلے 50 سال میں اس کمپنی کو دینے ہوں گے 1لاکھ کروڑ روپے 

    Sun, 29 Jul 2018 02:12:32 
    کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل طیارے سودے میں مبینہ بے ضابطگی کو لے کر ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر پھر نشانہ لگایا اور دعوی کیا کہ 36 طیاروں کی بحالی کے لئے اگلے 50 سال میں ملک کے ٹیکس دہندگان کو ایک نجی بھارتی گروپ کے مشترکہ منصوبوں کو ایک لاکھ کروڑ روپے دینے ہوں گے۔راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کا بالواسطہ طور پر حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ اگلے 50 سال میں بھارتی ٹیکس دہندگان کو مسٹر56(مو
    امت شاہ ایک دن کے دورے پر ممبئی پہنچے

    امت شاہ ایک دن کے دورے پر ممبئی پہنچے

    Sun, 29 Jul 2018 02:05:16 
    بی جے پی صدر امت شاہ ایک دن کے دورے پر آج یہاں پہنچے۔ اس دوران وہ پارٹی کارکنوں سے بات چیت کریں گے اور نریندر مودی کے ابتدائی زندگی پر مبنی ایک فلم کی خاص اسکریننگ میں بھی شرکت کریں گے۔مراٹھا ریزرویشن کے معاملے پر وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ کو دیکھتے ہوئے امیت شاہ کا ریاست دورہ کافی اہم سمجھا جا رہا ہے