ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
عالمی خبریں
    امریکہ میں ’پریزیڈنٹ ڈے‘ پر مظاہرے، ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے خلاف نعرے بازی

    امریکہ میں ’پریزیڈنٹ ڈے‘ پر مظاہرے، ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے خلاف نعرے بازی

    Wed, 19 Feb 2025 11:13:00 
    امریکہ میں ’پریزیڈنٹ ڈے‘ کے موقع پر عوام نے غیر متوقع طور پر نومنتخب صدر کے خلاف مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔ عام طور پر اس دن امریکی شہری اپنے سابق صدور کو یاد کرتے ہیں اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پریزیڈنٹ ڈے تاریخی طور پر امریکی صدور کے اعزاز میں منایا جاتا ہے، لیکن اس بار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عوامی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، جو حیران کن ہے۔
    شیخ حسینہ کا عبوری حکومت پر شدید حملہ، کہا ’’یونس نے بنگلہ دیش کو دہشت گرد ریاست بنا دیا‘‘

    شیخ حسینہ کا عبوری حکومت پر شدید حملہ، کہا ’’یونس نے بنگلہ دیش کو دہشت گرد ریاست بنا دیا‘‘

    Tue, 18 Feb 2025 12:08:08 
    بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے حال ہی میں ان پولیس اہلکاروں کی بیواؤں سے ورچوئل ملاقات کی جن کے شوہر مظاہرین کے حملوں میں ہلاک ہوئے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی کارروائیوں کی سخت مذمت کی اور نوبل انعام یافتہ یونس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بنگلہ دیش کو 'دہشت گرد ریاست' میں تبدیل کر دیا ہے۔
    رمضان اور عید کے موقع پر بنگلہ دیش حکومت کا 20 لاکھ کنبوں کو چاول تقسیم کرنے کا فیصلہ

    رمضان اور عید کے موقع پر بنگلہ دیش حکومت کا 20 لاکھ کنبوں کو چاول تقسیم کرنے کا فیصلہ

    Tue, 18 Feb 2025 11:56:38 
    بنگلہ دیش میں تشدد کی صورتحال بدستور جاری ہے، لیکن حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کا اعتماد حاصل کر سکے۔ اس مقصد کے تحت غریب خاندانوں کے لیے چلائی جانے والی راشن اسکیم کو یونس حکومت مزید وسعت دینے کی تیاری کر رہی ہے۔ خوراک اور اراضی کے مشیر علی امام مجومدار نے 17 فروری کو اس بات کی اطلاع دی کہ حکومت مارچ اور اپریل کے مہینوں میں مختلف تقاریب کے ذریعے تقریباً 7 لاکھ ٹن راشن تقسیم کرے گی۔
    ٹورنٹو ایئرپورٹ پر ڈیلٹا ایئرلائنز کا طیارہ حادثے کا شکار، لینڈنگ کے دوران پلٹنے سے 15 افراد زخمی

    ٹورنٹو ایئرپورٹ پر ڈیلٹا ایئرلائنز کا طیارہ حادثے کا شکار، لینڈنگ کے دوران پلٹنے سے 15 افراد زخمی

    Tue, 18 Feb 2025 11:52:46 
    ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز 4819 ہفتے کے روز ٹورنٹو پیئرسن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئی۔ یہ طیارہ امریکی ریاست منی سوٹا کے منی ایپولس-سینٹ پال ایئرپورٹ سے ٹورنٹو جا رہا تھا۔ لینڈنگ کے دوران طیارے کا کنٹرول کھو جانے کے باعث وہ رن وے پر پلٹ گیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔
    مودی کے دورے کے باوجود امریکہ نے ہندوستان کی ایک ارب 82 کروڑ روپئے کی امداد روک لی

    مودی کے دورے کے باوجود امریکہ نے ہندوستان کی ایک ارب 82 کروڑ روپئے کی امداد روک لی

    Mon, 17 Feb 2025 12:17:14 
    وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے چند دن بعد امریکی صدر نے ہندوستان کے لیے مختص 21 ملین ڈالر (ایک ارب 82 کروڑ روپئے) کی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایلن مسک کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ افیسی اینشی (ڈی او جی ای) نے اتوار کو یہ اطلاع دی
    امریکہ سے اسرائیل کو بھاری بموں کی کھیپ کی ترسیل

    امریکہ سے اسرائیل کو بھاری بموں کی کھیپ کی ترسیل

    Mon, 17 Feb 2025 11:37:57 
    اسرائیلی وزارت دفاع نے اتوار کو اعلان کیا کہ 2000 پاؤنڈ وزنی ایم کے-84 بھاری فضائی بموں کی کھیپ سمندر کے ذریعے اسرائیل پہنچا دی گئی ہے، جس کی منظوری حال ہی میں ٹرمپ انتظامیہ نے دی تھی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا، "یہ بموں کی کھیپ اسرائیلی وزارت دفاع کے مشن اور ڈیفنس پروکیورمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ڈی پی ڈی) کے انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ آتھرائزیشن یونٹ کے زیر انتظام ایک مشترکہ آپریشن کے تحت اسرائیل میں اتاری گئی،
    امریکی عدالت کا ایلون مسک کے خلاف فیصلہ، 'ڈی او جی ای' کے ٹریزری سسٹم تک رسائی پر پابندی

    امریکی عدالت کا ایلون مسک کے خلاف فیصلہ، 'ڈی او جی ای' کے ٹریزری سسٹم تک رسائی پر پابندی

    Sat, 15 Feb 2025 18:38:06 
    امریکہ کی ایک فیڈرل کورٹ نے ایلون مسک کی کمپنی، ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (ڈی او جی ای)، کے خلاف بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے مسک کی کمپنی کے حکام کو امریکی ٹریزری ڈپارٹمنٹ کے معاملات میں مداخلت سے روک دیا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ٹریزری ڈپارٹمنٹ کے پاس لاکھوں امریکی شہریوں کی انتہائی حساس اور ذاتی معلومات محفوظ ہیں، جن تک رسائی کا قانونی حق مسک کی کمپنی کو حاصل نہیں ہے۔
    امریکہ: ٹرمپ کا سرکاری ملازمین پر شکنجہ، 10 ہزار افراد کو برطرف کرنے کا فیصلہ

    امریکہ: ٹرمپ کا سرکاری ملازمین پر شکنجہ، 10 ہزار افراد کو برطرف کرنے کا فیصلہ

    Sat, 15 Feb 2025 18:13:21 
    امریکہ میں تقریباً 10 ہزار سرکاری ملازمین ٹرمپ کی پالیسیوں کی زد میں آ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، ٹرمپ نے اپنے قریبی ساتھی ایلون مسک کے ساتھ مل کر ایک ہی دن میں 9500 سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ملازمین سرکاری زمین کے تحفظ سے لے کر ریٹائرڈ فوجیوں کی دیکھ بھال جیسے اہم امور انجام دے رہے تھے۔
    یرغمالیوں کی تاخیر پر ٹرمپ برہم، حماس کو سنگین نتائج کی دھمکی

    یرغمالیوں کی تاخیر پر ٹرمپ برہم، حماس کو سنگین نتائج کی دھمکی

    Sat, 15 Feb 2025 17:58:16 
    غزہ میں جنگ بندی کسی بھی وقت اختتام پذیر ہو سکتی ہے، اور اس حوالے سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ جمعہ کے روز (مقامی وقت کے مطابق) انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حماس ہفتہ کو دوپہر 12 بجے تک یرغمالیوں کو رہا نہیں کرتا تو کسی بھی صورتحال کی پیش گوئی ممکن نہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ "سب کچھ ختم ہو جائے گا۔