Thu, 22 Dec 2016 22:13:31
مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے جموں و کشمیر حکومت کے اقدامات کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مارچ نکالنے کی کوشش میں آزاد امیدوار رکن اسمبلی شیخ عبد الراشد اور ان کے حامیوں کو حراست میں لے لیا گیاہے
View more
Thu, 22 Dec 2016 22:01:58
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج اپنی پارٹی کے رہنماؤں کوفرقہ پرست بی جے پی کا مقابلہ کرنے کی ہدایت دی اور ان سے کہا کہ وہ تقسیم کے جذبات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے عناصر سے ہوشیار رہیں۔ممتا نے ترنمول کانگریس کی توسیع شدہ کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ وہ ریاست میں بی جے پی اور اس کے ساتھیوں کی سرگرمیوں کو لے کر ہوشیار رہیں
View more
Thu, 22 Dec 2016 21:52:49
محکمہ انکم ٹیکس نے آج بتایا کہ نوٹ بندی کے بعد مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں 400لوگوں نے اپنے اکاؤنٹس میں ایک ایک کروڑ روپے یا اس سے زیادہ روپے جمع کئے ہیں
View more
Thu, 22 Dec 2016 21:48:20
ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دبئی جانے والے ایک مسافر کے پاس سے 2000روپے کے نئے نوٹوں میں 28لاکھ روپے آج ضبط کئے گئے۔ایک افسر نے بتایا کہ مسافر کی شناخت اشرف ویتل(30)کے طور پر ہوئی ہے۔جب دوپہر کو اس کے بیگ میں نوٹ پائے گئے تب وہ دبئی جانے والی جیٹ ایئر ویز کی پرواز میں سوار ہونے والا تھا
View more
Thu, 22 Dec 2016 21:39:23
دہلی ہائی کورٹ نے جے این یو کے لاپتہ طالب علم کا پتہ لگانے کے لئے پولیس سے ہر ممکن قدم اٹھانے کے لئے کہا اور نجیب احمد کے رو م کے ساتھی اور معاملے کے 9 مشتبہ افراد کا جھوٹ پکڑنے والی مشین(لائیو ڈٹیکٹر)ٹیسٹ کرنے کی ہدایت دی۔جسٹس جی ایس سستانی اور جسٹس جینت ناتھ کی بنچ نے دہلی پولیس سے واضح طور پر کہا کہ وہ صرف مشتبہ افراد کو ان کی رضامندی کے بعد ہی ٹیسٹ کریں گے۔کورٹ
View more
Thu, 22 Dec 2016 21:23:24
سی بی آئی عدالت نے انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے 127کلو گرام سونا اور 170کروڑ روپے کی نقد رقم ضبط کرنے کے سلسلے میں جے شیکھر ریڈی کے آڈیٹر پریم کمار کو چار جنوری تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔پریم کمار اور دو دیگر کو سی بی آئی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا
View more
Thu, 22 Dec 2016 20:27:20
ریونیو انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ(ڈی آر آئی) کے حکام نے یہاں ہوائی اڈے پر پانچ لوگوں کے ایک گروہ سے غیر ملکی کرنسی کے علاوہ 1.34کروڑ روپے برآمد کئے ہیں۔1.34کروڑ روپے کی یہ رقم دو دو ہزار روپے کے نئے نوٹوں میں ملی ہے۔
View more
Thu, 22 Dec 2016 20:22:48
مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی اندور بنچ نے حکم دیا ہے کہ بدعنوانی اور دیگر فوجداری مقدمات میں ضبط 500اور 1000روپے کے پرانے نوٹوں کو بند کرنے کے پیش نظر 30/دسمبر تک قومی بینکوں میں فکسڈ ڈپازٹ(ایف ڈی)منصوبہ کے تحت جمع کرا دیا جائے
View more
Thu, 22 Dec 2016 20:06:38
دہلی ہائی کورٹ نے یہ اطلاع ملنے پر نوٹ بندی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے آج ملتوی کر دی کہ سپریم کورٹ نے معاملے پر مختلف عدالتوں میں زیر التوا تمام کارروائی ملتوی کر دی ہے۔چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس سنگیتا ڈھینگرا سہگل کی بنچ نے کہاکہ سپریم کورٹ معاملے پر غور کر رہا ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy