ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
عالمی خبریں
    صومالی قذاقوں نے ہندوستانی بحری جہاز اغوا کر لیا

    صومالی قذاقوں نے ہندوستانی بحری جہاز اغوا کر لیا

    Mon, 03 Apr 2017 18:03:07 
    صومالیہ سے تعلق رکھنے والے قذاقوں نے ہندوستان کا ایک مال بردار بحری جہاز نیم خود مختار علاقے پْنٹ لینڈ کے ساحل کے نزدیک سے اغوا کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق جہاز صومالیہ کی بندر گاہ کی جانب جا رہا تھا۔ ابھی تک جہاز کے عملے کے بارے میں اطلاع نہیں مل سکی ہیں۔دو ہفتے قبل بھی موغادیشو جانے والا ایک تیل بردار جہاز قذاقوں نے پکڑ لیا تھا
    چوتھے سعودی فلم فیسٹیول میں انتہاپسندی پر مبنی فلم کو ایوارڈ

    چوتھے سعودی فلم فیسٹیول میں انتہاپسندی پر مبنی فلم کو ایوارڈ

    Mon, 03 Apr 2017 18:00:14 
    سعودی عرب میں منعقدہ فلم فیسٹیول میں مذہبی انتہا پسندی پر مبنی ایک فلم کو بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب ایسا ملک ہے جہاں عام طور پر سینیما پر پابندی ہے
    دبئی: وہائٹ ہاؤس کو بلیک میل کرنے والے ہیکرگرفتار

    دبئی: وہائٹ ہاؤس کو بلیک میل کرنے والے ہیکرگرفتار

    Mon, 03 Apr 2017 17:54:39 
    دبئی کی پولیس نے سکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہیکروں کی اْس ٹولی کو پکڑ لیا ہے جس نے امریکی وہائٹ ہاؤس کے کئی سینئر اہل کاروں کے ای میل اکاؤنٹس ہیک کر لیے تھے۔
    ایرانی تربیت یافتہ حوثی باغی یمنی فوج کے ہاتھوں گرفتار

    ایرانی تربیت یافتہ حوثی باغی یمنی فوج کے ہاتھوں گرفتار

    Mon, 03 Apr 2017 17:51:15 
    یمن کی سرکاری فوج نے اتوار کے روز میدی شہر اور اس کے اطراف میں آپریشن کے دوران متعدد حوثی باغی جنگجوؤں کو حراست میں لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے شدت پسندوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ایرانی اور لبنانی عسکری ماہرین کی زیرنگرانی جنگی امور کی تربیت حاصل کر رکھی ہے
    کیا حماس اخوان المسلمون سے ناطہ توڑنے جا رہی ہے؟ نئے منشور میں دنیا بھر کے تمام یہودیوں کو دشمن نہیں قرار دیا گیا

    کیا حماس اخوان المسلمون سے ناطہ توڑنے جا رہی ہے؟ نئے منشور میں دنیا بھر کے تمام یہودیوں کو دشمن نہیں قرار دیا گیا

    Mon, 03 Apr 2017 17:43:09 
    فلسطین کی منظم مزاحمتی، عسکری اور سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اپنی تشکیل کے 30 سالہ سفر کے بعد آج اپنے منشور میں جوہری تبدیلیوں کے ایک نئے موڑ میں داخل ہو رہی ہے۔ حماس کے منشور میں متوقع تبدیلیوں کے پیچھے فلسطین کی موجودہ صورت حال، علاقائی اور عالمی سطح پر تبدیلیوں کا غیرمعمولی عمل دخل ہے۔
    داعش کے ستم رسیدہ عراقی خاندان کی دل گداز داستان بہن کی جگہ قید کی سزا قبول کرنے والا نوجوان لاپتا

    داعش کے ستم رسیدہ عراقی خاندان کی دل گداز داستان بہن کی جگہ قید کی سزا قبول کرنے والا نوجوان لاپتا

    Mon, 03 Apr 2017 17:37:08 
    عالمی شہرت یافتہ سفاک دہشت گرد تنظیم ’دولت اسلامی‘(داعش) کے ظلم وستم کی کہانیاں آئے روز ذرائع ابلاغ میں شائع ہوتی ہیں۔ایسی ہی المناک اور دل گداز داستانوں میں ایک حقیقی واقعہ عراق کے ایک ستم رسیدہ خاندان کا ہے جو داعش کے ظلم کا بغیر کسی وجہ کے شکار ہوا۔
    حکومت پاکستان اور عدلیہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے:ہیومن رائٹس

    حکومت پاکستان اور عدلیہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے:ہیومن رائٹس

    Mon, 03 Apr 2017 17:28:52 
    پاکستان میں انسانی حقوق کی ایک موقر تنظیم نے حکومت اور عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے مزید دلچسپی لے۔انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے سالانہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں تنظیم کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگیوں اور اندرون ملک بے گھر ہونے والے افراد سمیت متعدد معاملات پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
    ماسکو: حکومت مخالف ریلی، دو درجن مظاہرین گرفتار

    ماسکو: حکومت مخالف ریلی، دو درجن مظاہرین گرفتار

    Mon, 03 Apr 2017 17:24:58 
    روسی پولیس نے اتوار کے روز ماسکو میں احتجاج کرنے والے تقریباً دو درجن مظاہرین کو گرفتار کر لیا، جس سے ایک ہی ہفتہ قبل صدر ولادیمیر پیوٹن کے سرکردہ ناقد کی جانب سے منعقد کردہ ایک بڑی سطح کی ریلی کے دوران 1000 سے زائد مظاہرین کو زیر حراست لیا گیا تھا۔
    اسرائیل غزہ میں رسائی کیلئے رکاوٹ ڈال رہا ہے: رپورٹ

    اسرائیل غزہ میں رسائی کیلئے رکاوٹ ڈال رہا ہے: رپورٹ

    Mon, 03 Apr 2017 17:20:31 
    انسانی حقوق کی موقر بین الاقوامی تنظیم ”ہیومن رائٹس واچ“ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانچ کے لیے آنے والے غیر ملکی مبصرین کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔پیر کو جاری کی گئی اپنی ایک رپورٹ میں تنظیم کا کہنا تھا کہ یہ قدغن انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے اسرائیل کے عزم پر سوالیہ نشان ہے