Mon, 03 Apr 2017 21:12:28
بی جے پی نے پیر کو دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے 100امیدواروں کی اپنی دوسری اور آخری فہرست جاری کر دی ہے، جس میں خواتین کو ترجیح دی گئی ہے۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی میعاد ختم ہونے سے چند گھنٹے پہلے یہ فہرست جاری کی گئی ہے۔بی جے پی کا ٹکٹ حاصل کرنے والے اہم چہروں میں دہلی بی جے پی خاتون مورچہ کی صدر اور سابق ممبر اسمبلی انل جھا کی بیوی پونم پراشر جھا شامل ہیں
View more
Mon, 03 Apr 2017 21:09:02
بی جے پی کے تسلط والے وارانسی میونسپل کارپوریشن نے اپنے اجلاسوں میں قومی ترانے’وندے ماترم‘اور قومی گیت ’جن گن من‘کے گانے کو لازمی کر دیا ہے۔بی جے پی کی حکمرانی والے اس کارپوریشن میں اپوزیشن ارکان نے اس فیصلہ کی سخت مخالفت کی ہے۔
View more
Mon, 03 Apr 2017 21:03:56
سابق مرکزی وزیرسیف الدین سوزنے کہاہے کہ”میری رائے میں حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو صحیح مشورہ دیا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایک دانشور اور مدبر سیاستدان کا رول ادا کرے۔حریت کے باقی قائدین بھی اِسی رائے کے حامی دکھائی دیتے ہیں۔
View more
Mon, 03 Apr 2017 20:59:55
گاندھی نگر علاقے میں دکان پر گائے گوشت فروخت کرنے کی کال نے ہلچل مچا کر رکھ دیا۔ کال ملتے ہی دہلی پولیس کے افسران موقع پرپہنچ گئے۔
View more
Mon, 03 Apr 2017 20:59:37
افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ فوج کے ایک یونٹ کی طرف سے جنوبی صوبہ ہلمند میں ملنے والے اسلحہ اور گولہ بارود کو تباہ کرنے کی کوشش کے دوران ہونے والے دھماکے سے نو شہری ہلاک ہو گئے ہیں
View more
Mon, 03 Apr 2017 20:56:09
قدیم دور میں بہار تعلیم کا عالمی مرکز تھا اور اس وقت نالندہ یونیورسٹی،وکرم شیلا یونیورسٹی دنیا کے ممتاز تعلیمی مرکز میں شامل تھا لیکن اب یہ یونیورسٹی تاریخ بن کر رہ گئی ہے۔بھاگلپورکے دورہ کے دوران صدر پرنب مکھرجی نے اسٹیج سے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکرم شیلا میں صرف میوزیم نہیں، بلکہ ایک بڑی یونیورسٹی بننی چاہئے۔
View more
Mon, 03 Apr 2017 20:52:49
بہار کی برسراقتدار جنتا دل (یو) نے پیر کو دعویٰ کیاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کاماڈل پورے ملک کیلئے مثالی ہے۔ریاستی جنتادل (یو) کے ترجمان راجیو رنجن پرساد نے یہاں کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے خواتین کو حقوق عطا کرکے گاندھی، لوہیااورجے پی کے خواب کا احساس کیاہے
View more
Mon, 03 Apr 2017 20:46:07
روسی پولیس نے اتوار کے روز ماسکو میں احتجاج کرنے والے تقریباً دو درجن مظاہرین کو گرفتار کر لیا، جس سے ایک ہی ہفتہ قبل صدر ولادیمیر پیوٹن کے سرکردہ ناقد کی جانب سے منعقد
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy